
ہیپی نیو ائیر (Happy New Year)
ہمارے کہنے سے کسی نے صبح مبارک، رات مبارک، جمعہ مبارک، حج مبارک، نماز مبارک، عید مبارک، رمضان مبارک، ربیع الاول مبارک کہنا بند نہیں کرنا اور نہ ہی یہ بتانا ہے کہ مسلمان کا کونسا وقت مبارک نہیں ہے۔ اگر ہر مسلمان کی ہر نیکی کرنا مبارک اور ہر برا کام کرنحوست ہے تو پھر اپنے اپنے گھروں میں ہر وقت نماز پڑھنے والے کو مبارک اور بے نمازی کو منحوس کہیں۔ دین پر چلنے والوں کو مبارک باد اور دنیادار کو منحوس کہیں، بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔
معاشرتی مسائل میں تیل مہندی، بسنت، ویلنٹائن ڈے، ہیپی نیو ائیر، پٹاخے، گانے، فلمیں، ڈرامے جیسے "لفظوں” پر ہمیں اعتراض نہیں بلکہ ان لفظوں کے بعد جس طرح یہ اعمال من چلی عوام کرتی ہے، وہ اعمال شرعی اعتبار سے اور بہت سی قباحتوں کی وجہ سے حرام ہیں مگر حرام کام کی آزادی ہے اور حلال کام کرنے پر پابندی ہے۔
میلاد، عرس، ایصالِ ثواب، پیری مریدی، دم درود، تعویذ دھاگے "الفاظ” ہیں اور کسی بھی عمل کا نام رکھنا نبی کریم ﷺ کی سنت ہے، اسلئے نام کی وجہ سے حرام نہیں ہیں بلکہ اگر ان اعمال میں جو غیر شرعی کام ہو وہ حرام ہو گا جیسے میلاد، ایصال ثواب، گیارھویں شریف کا طریقہ کار ایک جیسا ہے یعنی قرآن کی تلاوت، نعت، بیان، درود و سلام، دعا اور کھانا۔ عرس کا طریقہ کار بھی یہی ہے کہ قبر کی زیارت، بزرگوں کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور مزار پر غریبوں کو کھانا کھلانا۔
جاہل: سب سے خطرناک جاہل عوام ہے جس نے اذان سے پہلے درود، نماز کے بعد کلمہ، جمعہ کے بعد سلام، لاؤڈ اسپیکر کا غلط استعمال، جنازے کے بعد دُعا، قل و چہلم، میلاد،قبر پر اذان دینا فرض بنایا ہوا ہے، اگر کوئی یہ اعمال نہ کرے تو اُسے وہابی یا دیوبندی بنانا شروع کر دیتی ہے
تفریح: جنہوں نے دین کو تفریح (entertainment)
بنا لیا ہے اور دین کو تفریح کے طور پر کرتے ہیں اور ہر کام میں تفریح ڈال لیتے ہیں، وہ کام عبادت نہیں ہو سکتے۔ اُس کا نام جو مرضی رکھ لو۔
سوال: دینی جماعتیں آپس میں ایک دوسرے کو کافر، بدعتی و مُشرک کہتی ہیں مگر کیا جو دین پر نہیں چلتے، نمازیں نہیں پڑھتے، دنیا کے ہر ہنگامے میں شریک ہوتے ہیں وہ مسلمان ہیں؟ اگر وہ مسلمان ہیں تو دینی جماعتوں میں داخل ہونے کی کیا ضرورت ہے؟
۔ لبرلزاور سیکولر قسم کی عوام جودینداروں پر رکیک حملے کرتی رہتی ہے حالانکہ لبرلز سے ایک سوال ہے کہ اپنا کوئی ایک عالم یا کوئی ایک کتاب لکھ کر اپنی پہچان کرواؤ کہ تم کونسے مسلمان ہو؟ کیا یہ سچ نہیں کہ لبرلز اور سیکولر عوام کی کوئی کتاب نہیں بلکہ سب شتر بے مُہاربے دین ہیں؟
سوال: لبرلز و سیکولر قسم کی عوام اپنا کوئی متفقہ عالم اور کتاب بتا سکتے ہیں تاکہ علم ہو کہ کس دین پر ہیں؟
زہر: آپس میں لڑنے والی دیوبندی اور بریلوی جماعتوں نے ایک دوسرے کو دیوبندی اور بریلوی کہہ کر مسلمانوں میں یہ زہر گھول دیا کہ مسلمان ہونے کے لئے دیوبندی یا بریلوی ہونا لازمی ہے حالانکہ مسلمان ہونے کے لئے دیوبندی یا بریلوی نہیں بلکہ قرآن و سنت پر چلنا لازم ہے۔
اتحاد امت: دیوبندی اور بریلوی کی تعلیم ایک ہے۔ اہلحدیث اور سعودی وہابی علماء کی تعلیم ایک ہے اور بدعت و شرک کس عالم نے نہیں سکھایا۔ البتہ سعودی وہابی علماء جو اپنے سوا کسی کو مسلمان نہیں سمجھتے، کا پراپیگنڈا ہے کہ اہلسنت علماء بدعتی و مشرک ہیں لیکن اہلسنت علماء سے ملکر بات نہیں کرتے۔ دیوبندی اور بریلوی کی تعلیم پر ہر مسلمان اکٹھا ہو سکتا ہے۔ اہلحدیث اور سعودی وہابی ایک ہو جائیں تو بڑی بات ہے، ان کا فرق ہی مسلماںوں کے لئے ایک تفرقہ ہے جس سے اہلتشیع بے بنیاد دین پروموٹ ہوتا ہے جس کے پاس حضور ﷺ کی کوئی احادیث کی کتابیں نہیں ہیں، اسلئے منکر رسول اور ختم نبوت کے منکر ہیں۔