Abu Jahal

ابو جہل کا حضورﷺ سے کیا رشتہ تھا؟

اکثرلوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ ابوجہل کیا حضور ﷺ کا حقیقی چچا تھا؟ اُس کا اصل نام کیا تھا؟ اس کو ابوجہل کا لقب کس نے دیا؟

جواب: حضور ﷺ کے بارہ چچا (1) حارث (2) ابوطالب (3) زبیر (4) ابولہب (5) غیداق (6) مقوم (7) ضرار (1f60e قثم (9) عبدالکعبہ (10) جحل (11) حمزہ (12) عباس ( سیرت مصطفے صفحہ 699, 700) تھے، ان بارہ میں سے سوائے سیدنا حمزہ اور عباس رضی اللہ عنھما کے کسی نے اسلام قبول نہیں کیا۔

شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ابو جہل حضور اقدس ﷺ کا چچا تھا، یہ بالکل غلط بھی ہے ۔۔ ابو جہل کا قبیلہ بنو مخزوم کا تھا اور حضور اقدس ﷺ بنی ہاشم سے تھے پھر ابو جہل حضور اقدس ﷺ کا چچا کیسے ہو سکتا ہے ابوجہل بہت سرکش فسادی ۔۔ (بحوالہ فتاویٰ شارح بخاری جلد اول صفحہ 411، مکتبہ دائرۃ البرکات گھوسی )

بنو مخزوم قبیلہ: ابوجہل کا تعلق مخزومی قبیلے سے تھا اور بنی مخزوم قبیلے کے سردار مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم کے کئی بیٹے تھے جن میں سے چند یہ ہیں جن کا ہماری تاریخ سے خاص تعلق ہے:

۱۔ ولید بن مغیرہ، سیدنا خالد بن ولید کا باپ تھا اسلئے ابوجہل سیدنا خالد کا چچا ہے اور سیدنا خالد بن ولید اور عکرمہ بن ابوجہل کزن ہیں۔
۲۔ ہاشم بن مغیرہ۔ اس کی بیٹی حنتمہ سیدنا عمر کی ماں اور ابو جہل کی بہن تھی۔
۳۔ ہشام بن مغیرہ۔ ابو جہل اور حارث کا باپ۔ ۴۔ ابو امیہ بن مغیرہ، حضرت ام سلمہ کا باپ ۵۔ ابو ربیعہ بن مغیرہ۔ اس نے اپنے بھائی ہشام کے بعد اس کی بیوی اسماء بنت مُخّرِبہ (ابوجہل اور حارث کی ماں) سے نکاح کیا اور اس سے حضرت عیاش بن ابی ربیعہ پیدا ہوئے۔ اس طرح حضرت عیاش ابوجہل کے ماں جائے بھی تھے اور چچا زاد بھائی بھی۔

اسی خاندان سے مغیرہ کے ایک بھائی اسد بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم کا بیٹا عبد مناف حضرت ارقم کا باپ تھا جن کا دار ارقم اسلامی تاریخ میں مشہور ہے۔ مغیرہ کے دوسرے بھائی ہلال بن عبد اللہ بن عمر بن مخزوم کا بیٹا عبدالاسد حضرت ابو سلمہ (ام المؤمنین حضرت ام سلمہ کے پہلے شوہر) کا باپ تھا۔

نام اور کنیت: ابوجہل کی کنیت ابوالحِکَم، جس کا مطلب "علم و حکمت کا بادشاہ”۔ ابوجہل ایک شاعر، مقرر، خانہ کعبہ کا متولی تھا مگر جب حضور کے مقابلے میں آیا تو ابو جہل بن گیا۔ علامہ جلال الدین سیوطی لکھتے ہیں:’’ابوالحِکَم ،ابوجہل کی کنیت تھی اور نبی ﷺ نے اُسے ’’ابوجہل ‘‘لقب دیا تھا، (التوشیح شرح بخاری، ج:6 ص:2484) علامہ غلام رسول سعیدی ابوجہل کے بارے میں لکھتے ہیں: ’’اُس کا نام عَمْرو بِن ہِشَام (عُمَر بِن ہِشَام نہیں) تھا، رسول اللہ ﷺ نے اُس کو ابوجہل فرمایا (نعمۃ الباری، ج:1، ص:704)۔

فرعون: ہر امت میں ایک فرعون ہوتا ہے اور میری امت کا فرعون ابوجہل ہے۔( مسند شاشی، مسند عبد اللّٰہ بن مسعود رضی اللّٰہ عنہ، ما روی ابوعبیدۃ بن عبد اللّٰہ عن ابیہ، 2 / 331، الحدیث: 922) اب فرعون تو فرعون ہوا کیا کیا ظلم نہ کیا۔

پہلی بیوی: ابو جہل کی پہلی بیوی کا نام مجلدیہ بنت عمير بن معبد بن زرارة جس سے عکرمہ، زرارہ اور تمیمی تھے۔ دوسری بیوی کا نام عروہ بنت ابی العاص ابن امیہ جس سے آٹھ بیٹیاں صخرہ، اسماء، جمیلہ، ام حکیم، جویریہ، حنفہ، ام حبیبہ تھیں۔

صحیح بخاری 3110 اور دیگر احادیث کی کتب میں فتح مکہ کے بعد جب ابوجہل کا خاندان مسلمان ہو گیا تو سیدنا علی نے ابوجہل کی کسی ایک بیٹی سے نکاح کرنا چاہا تو حضور نے پسند نہیں کیا۔

نتیجہ: یہ یاد رکھیں انبیاء اور فرشتے معصوم ہیں لیکن ان کے علاوہ صحابہ کرام اور اہلبیت معصوم نہیں ہیں۔ اہلتشیع بنو امیہ، یزید، کا رونا عبادت سمجھ کر روتے اور خود کو محب اہلبیت کہتے ہیں ان کے پاس پنجتن کی کوئی احادیث نہیں ہیں اسلئے ایک منافق دین ہے۔

دیوبندی احمد رضا اور بریلوی اشرف علی تھانوی کا رونا رو کر عوام کو دھوکہ دیتے ہیں اصل بات تعلیم کی ہے، شخصیات کی نہیں۔ یہ رونا بند کر کے عوام کو عالمانہ طور پر فرق بتائں کہ دونوں کی تعلیمات میں فرق کیا ہے اور کسطرح دور کیا جا سکتا ہے؟

دو مسالک: اہلسنت کو دو مسالک میں جن جماعتوں نے تقسیم کیا، ایک دوسرے کے خلاف پراپیگنڈا کیا وہ کل قیامت والے دن بڑے پریشان ہوں گے۔ البتہ ہماری کوشش یہی ہے کہ عوام کو بتائیں کہ یہ دو مسالک کی تعلیم ایک ہے اور دونوں کو بدعتی و مشرک سعودی عرب + اہلحدیث کہتے ہیں جو رافضیت کی طرح یہ نہیں بتاتیں کہ غیر مقلد یا حنبلیت۔ اگرحنبلی ہیں تو امام احمد بن حنبل کے اصول و فروع پر فتوی دیتے ہیں؟

اہلتشیع: اہلتشیع سازشی جماعت ہے جس کا مقصد اسلام کا مینڈیٹ چوری کرنا ہے، اسلئے جن کو اہلسنت علماء نکال دیتے ہیں، ان کو اہلتشیع استعمال کرتے ہیں حالانکہ ان میں سے کوئی بھی چودہ معصوم اور بارہ امام کے عقیدے پر نہیں ہوتا۔ اگر ہے تو طارق جمیل، ڈاکٹر طاہر القادری، اجنینئر، غامدی، بابا اسحاق کی کوئی ویڈیو دکھا دیں ورنہ سمجھ لیں کہ اہلتیشع کے پاس نہ صحابہ کرام کی تعلیم اور نہ پنجتن کی کوئی احادیث ہیں۔ یہ قبضہ گروپ ہے جس نے اہلبیت کے نام پر اسلام پر قبضہ کرنے کی ٹھانی ہے اور جاہل لوگ بھرتی کرتا ہے۔

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general