Hazoor (SAW) Aur Hussain R.A (حضور ﷺ اور حُسین رضی اللہ عنہ)

حضور ﷺ اور حُسین رضی اللہ عنہ

حضورﷺ حضرت حُسین رضی اللہ عنہ کا نام رکھتے ہیں، ان سے کھیلتے اور اپنے کاندھے پر سوار کرتے، جمعہ چھوڑ کر لڑکھڑاتے ہوئے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کواُٹھاتے، حُسین مجھ سے اور میں حسین سے ہوں فرماتے، اپنی چادر (اصحاب کسا) میں چھپا کر ان کو آیہ تطہیر میں شامل کرواتے، مباہلہ میں بھی ساتھ رکھتے، امت کو شہادت حسین کا بتاتے اور آخری خطبہ میں اہلبیت سے محبت کا فرماتے۔ البتہ کچھ سوالات جو دل میں اُٹھتے ہیں:

1۔ جنت کے سردار حضرت امام حُسین رضی اللہ عنہ حضورﷺ کی وفات کے وقت رو رہے تھے یا صابر و شاکر؟ کیا ماں یا باپ نے سینے سے لگاکر صبر سکھایا؟ نماز جنازہ ادا کیا یا نہیں؟

2۔ حضرت حُسین رضی اللہ عنہ اپنی والدہ کی وفات کے وقت کسطرح غم زدہ تھے اور کیا جنازے کے وقت اپنے والد صاحب کے ساتھ جنازے میں شریک تھے؟

3۔ اپنے والد صاحب حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت کیسے کرتے تھے؟

4۔ جوانی کے وقت میں کیا کیا کام کئے جیسے حضورﷺ کی زندگی کے کچھ اوراق ہمارے سامنے ہیں تو حضرت حُسین رضی اللہ عنہ نے کیا کیا کام کئے کیونکہ یہ تو سب کے سامنے تھے؟

5۔ نکاح کے وقت کیا صورت حال تھی؟ حضرت حُسین رضی اللہ عنہ کے بچوں کے نام حضرت علی رضی اللہ عنہ نے رکھے یا بھائی حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے رکھے؟

6۔ حضرت ابوبکر، عمر، عثمان رضی اللہ عنھم کے دور میں کسطرح وقت گذارا؟ کیا باغ فدک سے حصہ ملتا تو کسطرح اپنے بچوں پر لگاتے اور کیا کرتے تھے؟

7۔ کیا اپنے بھائی اور والد صاحب کو مشورے دیا کرتے تھے یا والد صاحب نے ان کو حضور ﷺ کی احادیث سُنائیں اور ان احادیث کے آپ راوی ہیں؟

8۔ مساجد میں نمازیں ادا کیسے کرنے جاتے اور حضورﷺ کے دین کو کسطرح پھیلاتے؟

9۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنھم کے وصال کے بعد اپنے والد صاحب کی بیعت کی؟ جنگ صفین اور جنگ جمل میں آپ سپہ سالار تھے یا نہیں؟

10۔ آپ نے زندگی میں کتنے فیصلے کئے اور کسطرح حکمت کے ساتھ مسائل کا حل نکالا؟

11۔ آخری بات یہی علم ہے کہ آپ کو 60سال کی عمر میں شہید کر دیا گیا جس کی بشارت حضورﷺ نے پہلے دے دی تھی کہ میرا یہ نواسہ جنت کا سردار ہے۔

آخری خطبہ: حضورﷺ نے فرمایا کہ میرے اہلبیت کا خیال رکھو تو خیال رکھنے کے حوالے سے سوال ہے کہ کیا اسطرح خیال رکھیں:

1۔ محرم کے مہینے میں اور خاص طور پر 10محرم کو غم منانے کے لئے مساجد و مدارس میں شہادت والے واقعات سُنا کر یزید کو کافر قرار دے کر محبت کا حق ادا ہو جاتا ہے؟

2۔ 10محرم کے دن میں ختم وغیرہ دلوا کر عوام کو سبیلیں لگا کر پانی پلا کر محبت کا حق ادا ہو جاتا ہے؟

نتیجہ: ہم مسلمانوں کو حضورﷺ کی اتباع کا حکم ہے اور ان کے فرمان کے مطابق ہمیں اپنی معاشی، معاشرتی، ایمانی اور روحانی زندگی کے تقاضے پورے کرنے ہیں۔ ایصال ثواب تو روزانہ کا روزانہ ہر مسلمان ایسے کر سکتا ہے کہ 24گھنٹوں کے نیک اعمال جواللہ واسطے کر تا ہے اُس کا ثواب جو با ایمان دنیا سے چلے گئے، جو دنیا میں موجود ہیں اور جو آنے والے ہیں سب کو کردے۔

مشن: تمام دوستوں سے عرض ہے کہ اوپر دئے گئے سوالوں پر جو علم آپ کے پاس ہے اُس کے مطابق کوئی جواب ہو، کوئی واقعہ ہو تو علم میں اضافہ کریں۔

دینِ اسلام: ہم سب مسلمان ہیں اسلئے اتحاد امت کی کوشش کریں، اہلتشیع کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے،سعودی عرب کے وہابی علماء نے چار مصلے والوں کو بدعتی و مشرک کہہ کر دین اسلام کو نقصان پہنچایا۔ دیوبندی اور بریلوی کا اصولی اختلاف چار کفریہ عبارتیں ہیں اُس پر توبہ کر لیں۔ اہلحدیث کا تقلیدکو بدعت و شرک کہنا گمراہی ہے۔ مسلمان چار مصلے والوں کے عقائد پر اکٹھے ہو سکتے ہیں مگر یہ علماء کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی اکٹھا ہونے اور کرنے کی کوشش کرنی ہے کیونکہ قیامت والے دن علماء نے نہیں بلکہ عوام نے بھی جواب دینا ہے

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general