خانہ کعبہ میں ایک مصلہ
1۔ اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) کی فقہ ان کے استادوں سے شروع ہوتی ہے جنہوں نے”قرآن و سنت“ کے مطابق عوام کو مسائل سکھائے مگر آپس میں علمی بحثیں جاری رہتیں۔ اس کا واحد حل شاہ رکن الدین بیبرس نے ”اجماع امت“ سے خانہ کعبہ میں چار مصلے رکھوائے تاکہ ساری دنیا کی حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی فقہ پر عوام خانہ کعبہ میں اپنے اپنے امام کے پیچھے نماز ادا کر سکے۔
2۔ المہند رسالہ دیوبندی اہلسنت و الجماعت کے عقائد پر ہیں جو جناب خلیل احمد صاحب محدث سہارنپوری صاحب نے تحریر فرمایا جس پر دیوبندی اکابر جناب محمود الحسن صاحب، جناب اشرف علی تھانوی صاحب، جنابشاہ عبدالرحیم صاحب رائپوری، جناب حافظ محمد احمد صاحب، جناب عزیز الرحمن صاحب، جناب مفتی کفایت اللہ صاحب نے تصدیق فرمائی۔اس کا آٹھواں، نواں اور دسواں سوال تھا کہ تمام اصول و فروع میں چاروں اماموں میں سے کسی ایک امام کا مقلد بن جانا درست ہے یا نہیں؟ اور اگر درست ہے تو مستحب ہے یا واجب اور تم کس امام کے مقلد ہو؟
جواب: اس زمانہ میں نہایت ضروری ہے کہ چاروں اماموں میں سے کسی ایک کی تقلید کی جائے بلکہ واجب ہے کیونکہ ہم نے تجربہ کیا ہے کہ ائمہ کی تقلید چھوڑنے اور اپنے نفس و ہوا کے اتباع کرنے کا انجام الحاد و زندقہ کے گڑھے میں جا گرنا ہے۔ اللہ پناہ میں رکھے اور باین وجہ ہم اور ہمارے مشائخ تمام اصول و فروع میں امام المسلمین ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے مقلد ہیں۔ خدا کرے اسی پر ہماری موت ہو اور اسی زمرہ میں ہمارا حشر ہو، اور اس مبحث میں ہمارے مشائخ کی بہترین تصانیف دنیا میں مشتہر و شائع ہو چُکی ہے۔(المہندصفحہ34-35)
3۔ سعودی عرب نے 1924میں خلافت عثمانیہ کے خروج کیا تو سرکاری مصلہ“حنبلی“ رکھا جیسا کہ اس پیج کی پوسٹ سیاست اور قیامت میں سعودی عرب کا فتوی لگا ہے جس کا لنک مانگا جا سکتا ہے۔ کیا حضورﷺ کے دور اور صحابہ کرام کے دور میں ”حنبلی“ مصلہ تھا۔ اگر نہیں تھا تو کونسا تھا؟
ایک مصلہ: دیوبندی حنفی علماء سے عرض ہے کہ پاکستان میں حنبلی، شافعی، مالکی طریقے سے بھی حنفی مقلد کو نماز پڑھائیں کیونکہ سعودی عرب میں حنفی مقلد کی نماز اگر حنبلی امام کے پیچھے ہو جاتی ہے کیونکہ چاروں حق ہیں تو پھر پاکستان میں ایک مقلد کا چاروں فقہی انداز میں نماز ادا کرنے میں کیا حرج ہے؟ اسی طرح اہلحدیث، سلفی، توحیدی، محمدی، غیرمقلد بھی سعودی عرب کے ایک ”حنبلی“فقہی انداز والے مصلے پر پاکستان میں مصلہ قائم کریں تاکہ اتحاد امت ہو۔
فرقہ واریت: اگر دیوبندی اور اہلحدیث حضرات ”ایک مصلہ“ نہیں کرتے تو بتائیں فرقہ واریت پھیلانے کے مجرم کون ہیں؟
دعوت: اس پیج پر کسی کو ذلیل کرنا مقصود نہیں ہے بلکہ شعور دینا مقصود ہے تاکہ اگر غلطی پر ہیں تو ہماری اصلاح کر دیں۔ چار فقہی امام، بارہ غیر معصوم امام اور امام بخاری و مسلم و ترمذی،ابوداود، نسائی بھی اہلسنت کے ہیں۔ یہ سب امام حضورﷺ کے مقابلے میں نہیں ہیں بلکہ قرآن و سنت کے مطابق ہیں۔ اسلئے نعرہ لگاتے ہیں کہ چار مصلے اجماع امت اہلسنت اہلسنت