Lafzon Ki Pehchan (لفظوں کی پہچان)

لفظوں کی پہچان

کسی سے بحث نہ کریں بلکہ سب سے پہلے اُس کی پہچان کریں کہ وہ کون ہے، کس جماعت سے ہے، کس عالم سے محبت کرتا ہے، کس قانون کے مطابق بحث کرنا چاہتا ہے، قرآن و سنت (احادیث) کا علم رکھتا ہے یا کس مفسر یا شیخ الحدیث کی قرآن و احادیث کی شرح مانتا ہے تاکہ کج بحثی کی بجائے حاصل بحث ہو ورنہ بحث سیکھنے سکھانے کی بجائے ذاتی لڑائی کی وجہ بنتی جائے گی۔عوام کو سمجھنا چاہئے:

ناصبی: قرآن و سنت میں ناصبی لفظ نہیں ہے بلکہ اہلتشیع حضرات اہلسنت کو اہلبیت کا دُشمن سمجھتے ہوئے یہ لفظ اہلسنت کے خلاف استعمال کرتے ہیں حالانکہ اہلسنت کے نزدیک اہلبیت جنتی ہیں مگر معصوم نہیں ہیں، البتہ اہلتشیع کے اس پراپیگنڈے سے متاثر ہوئے بغیر اہلبیت کی تعریف قرآن و سنت کے مطابق کرنا اہلسنت پر فرض ہے اور اہلبیت کی محبت کا قرض ہے۔

رافضی: رافضی وہ گروپ ہے جس نے اسلام کی چادر اوڑھ کر قرآن و احادیث کے خلاف عقائد متعارف کروائے، اسلئے ان کو رافضی یعنی تارکِ اسلام(اسلام کے مُنکر) کہا جاتا ہے۔

شیعہ: شیعہ اور رافضی میں کوئی فرق نہیں ہے، البتہ شیعہ خلافت بلا فصل کے قائل ہیں اور تمام صحابہ کرام سوائے تین کے کافر سمجھتے ہیں۔ دراصل یہ ڈپلیکیٹ علی کو مانتے ہیں جس کا اسلام سے تعلق نہیں۔

خارجی: خارجی لوگ عام مسلمانوں کے خون کو جائز اور ان کی تکفیر کو حلال جانتے ہیں۔ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ خارجی جہنم کے کتے ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جنگ نہروان خارجیوں کے ساتھ کی تھی۔ سعودی عرب کے وہابی علماء محمد بن عبدالوہاب کو مانتے ہیں اُس کو بھی خارجی کہا گیاہے۔

اہلسنت: قرآن میں لفظ سنت ہے جس کا مطلب ہے طریقہ اور حضورﷺ کی حدیث پاک کے مطابق اہلسنت وہی ہیں جو حضورﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے طریقے پر ہیں۔ اسلئے اہلسنت عقائد میں ایک ہیں اور فقہی میں چار ائمہ کرام کی تقلید کرتے ہیں۔

چار مصلے: حضورﷺ نے ایک انداز سے نماز ادا نہیں کی۔ صحابہ کرام کے دور کے بعد چار استاد (امام ابو حنیفہ،شافعی، مالکی، حنبلی) نے قرآن و سنت کے مطابق چار انداز میں نماز عوام کو سکھائی اور اختلاف ختم کرنے کیلئے اجماع امت کے متفقہ فیصلے سے چار مصلے (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) 700 سال بعد خانہ کعبہ میں رکھے جو 625سال رہے کیونکہ حج و عُمرہ پر آئے ساری دُنیا سے لوگ اپنے اپنے مصلے پر نماز اپنی اپنی فقہ کے مطابق پڑھ لیں۔ فقہ جعفرکا800ھ تک کوئی وجود نہیں بلکہ حضرت جعفر رحمتہ اللہ علیہ سے جھوٹ منسوب ہے جیسے نہج البلاغہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے جھوٹ منسوب ہے۔

غیر مقلد: سعودی عرب کے وہابی علماء غیر مقلد ہیں کیونکہ حنبلی امام کے پیچھے حنفی عوام نماز ادا نہیں کر سکتی بلکہ اصول و فروع میں وہ اپنے امام کی پیروی کرے گی۔ دیوبندی اگر حنفی ہو کر اس اصول کو توڑتے ہیں تو اہلحدیث حضرات سے لڑائی نہ کریں بلکہ اہلحدیث حضرات بھی حنبلی طریقے سے نماز ادا کریں۔

اصل اختلاف: دیوبندی اور بریلوی چار مصلے والے ہیں تو ان دونوں کا اصولی اختلاف چار کفریہ عبارتیں ہیں، اگرکوئی مستحب اعمال (اذان سے پہلے درود، نماز کے بعد کلمہ، قل و چہلم، عرس، میلاد) نہ کرنے والے کو دیوبندی یا وہابی کہتا ہے تو اہلسنت نہیں ہو سکتا۔

تفضیلی: چار مصلے والے اہلسنت سے نکلنے والے اُس گروہ کو تفضیلی کہتے ہیں جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی فضیلیت تینوں صحابہ کرام سے زیادہ ثابت کر رہا ہے اور رافضیوں کے ایجنڈے پر ہے۔

تفسیقی: حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اہلسنت کے عقائد کے مطابق صحابی رسول اور جنتی ہیں۔ اسلئے ان کو فاسق، گناہ گار کہنے والے کو تفسیقی کہتے ہیں۔

توبہ: دیوبندی چار کفریہ عبارتوں سے توبہ کر لیں اور سعودی عرب کے وہابی علماء کو غیر مقلد مان لیں تو اہلسنت ہیں۔ تفضیلی اور تفسیقی علماء عقائد اہلسنت کے مطابق حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی امامت کومان لیں اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو فاسق کہنا چھوڑ دیں تو اہلسنت ہیں ورنہ ایسوں کا مرید ہونا جائز نہیں۔سعودی عرب کے وہابی علماء اہلسنت کو بدعتی و مشرک کہنے سے توبہ کر لیں۔

اتحاد امت: اہلسنت کو رافضی، خارجی، سعودی، ایرانی، جاہل، پڑھا لکھا جاہل، ملحد، قادیانی، تفضیلی، تفسیقی نے مارا ہے کیونکہ اہلسنت نے فتاوی رضویہ اپنی اپنی مساجد میں بیان نہیں کیا بلکہ ہر عالم و خطیب، پیر وغیرہ خود کو ٹھیک کہتے رہے حالانکہ ٹھیک وہی ہے جو عقائد اہلسنت پر ٹھیک ہے۔ ہم نے علماء یا جماعتوں پر نہیں بلکہ عقائد اہلسنت پر اکٹھا ہونا ہے، اسلئے سب ایک نعرہ لگائیں چار مصلے اجماع امت اہلسنت اہلسنت

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general