Nazar Uallah Niyaz Hussain (نذر اللہ نیاز حُسین)

نذر اللہ نیاز حُسین

 

کسی قسم کی فرض، واجب، سنت، نفل عبادت غیر اللہ (نبی، ولی، والدین) کے لئے جائز نہیں بلکہ عبادت صرف اللہ کریم کے لئے کی جاتی ہے۔ اسی طرح سجدہ کسی کو جائز نہیں بلکہ صرف اللہ کریم کو جائز ہے۔

ایصال ثواب: مسلمان کا ہر کام اور عمل صرف اللہ کریم کے لئے ہوتا ہے جس پر اجر و ثواب اللہ کریم عطا فرماتا ہے، اُس ثواب کو ایصالِ ثواب کرنا جائز ہے۔

مختلف نام مگر ایک کام: ایصالِ ثواب، خیرات کرنا، فاتحہ کرنا، ہدیہ کرنا، نیاز دینا، میلاد منانا، گیارھویں شریف وغیرہ وغیرہ نام مختلف لیکن کام ایک ہی ہے۔ اسی طرح عمل بھی ایک طرح کا ہے یعنی قرآن خوانی، نعت خوانی، بیان، درود و سلام اور دُعا، اب اس عمل کا کوئی بھی نام رکھ سکتے ہیں۔

ادب: البتہ جو ثواب انبیاء کرام کو بھیجا جاتا ہے، اُس کو ہدیہ اور تحفہ کہا جاتا ہے مگر وا

 عبادت غیر اللہ (نبی، ولی، والدین) کے لئے نہیں کی جاتی بلکہ اللہ کریم کیلئے کی جاتی ہے۔ اُس نفلی عبادت پر جو ثواب اللہ کریم فرماتا ہے اُس کو ایصالِ ثواب کرنا جائز ہے۔ ایصالِ ثواب، خیرات کرنا، فاتحہ کرنا، ہدیہ کرنا، نیاز دینا، میلاد منانا، گیارھویں شریف وغیرہ وغیرہ نام مختلف لیکن کام ایک ہی ہے۔ کوئی متفقہ طریقہ کار نہیں ہے، البتہ ثوابِ انبیاء کرام کے لئے ہدیہ اور تحفہ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے اور عام مسلمانوں کے لئے ایصالِ ثواب کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔

2۔ اسی طرح نذر یا منت ماننا بھی جائز ہے جیسے اللہ کریم فرماتا ہے کہ ”میں نے اللہ رحمن کے لئے روزے کی نذر مانی ہے (سورہ مریم)۔ اسلئے اللہ کریم نذر پوری کرنے والوں کے بارے میں فرماتا ہے: بلاشبہ نیک و صالح لوگ وہ جام پئیں گے جس کی آمیزش کافور ہے، جو ایک چشمہ ہے، جس میں سے اللہ کے بندے نوش کریں گے، اس کی نہریں نکال کر لے جائیں گے (جدھر چاہیں)، جو نذر پوری کرتے ہیں۔(سورہ دھر)

3۔ اسلئے کوئی بھی منت مانے یا نذر مانے تو اُس کا پورا کرنا واجب ہے کیونکہ اللہ تعالی فرماتا ہے: پھر وہ اپنا میل کچیل دور کریں اور اپنی نذریں پوری کریں (سورہ الحج)۔ البتہ صحیح مسلم 3096میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم نذریں نہ مانا کرو کیونکہ نذر تقدیر سے کچھ فائدہ نہیں دیتی بلکہ یہ تو بخیل سے (مال) نکالنے کا ایک بہانہ ہے۔ اسطرح بخاری و مسلم میں بھی ہے: یہ کسی چیز کو دور نہیں ہٹاتی بلکہ اس سے تو بخیل اور کنجوس سے نکالا جاتا ہے۔

4۔ ایک نذر وہ ہے جو بندہ اپنے اوپر لازم کرتا ہے کہ یا اللہ میرا فلاں کام ہو گیا تو میں شکرانے میں دو نفل، ایک روزہ، عمرہ وغیرہ کروں گا۔ ایک نذر وہ ہے جو اللہ کریم کو رشوت کے طور پر دی جائے کہ یا اللہ میرا فلاں کام ہو گیا تو میں یہ عبادت کروں گا حالانکہ پہلے ہی وہ بندہ دیندار نہیں ہے۔ اسلئے ایک نذر جائز ہے اور دوسری حدیث پاک کے مطابق تقدیر نہیں بدلتی بلکہ کنجوس سے کچھ نکلواتی ہے۔ اسلئے نذر یا منتیں زیادہ نہیں ماننی چاہئیں بلکہ اللہ کریم پر توکل رکھنا چاہئے۔

5۔ ہر وہ نذر یا منت کا پورا کرنا واجب ہے جو اللہ کریم کی اطاعت و فرمانبرداری کی ہے جیسے نفل نماز، نفلی روزہ، نفلی عمرہ و حج، صلہ رحمی، اعتکاف، جھاد، امر بالمعروف و نھی عن المنکر وغیرہ کرنا۔مزاروں کے دئیے میں تیل ڈالنا، موم بتیاں جلانا وغیرہ کی منت نہیں ہوتی ویسے بھی لائٹ کا زمانہ ہے۔

6۔ اکثر لوگ کسی مشکل میں پھنستے ہیں تو منت مانتے ہیں کہ یا اللہ میرا یہ کام ہو گیا تو بابے کے نام کی دیگ دوں گا یعنی کسی بھی مزار پر جا کراللہ واسطے غریبوں فقیروں کو کھانا کھلاکر ثواب ”صاحب مزار“ کی نذر کروں گا۔ منت ٹھیک ہے مگر آجکل مزارات پر چرسی، بھنگی موجود ہیں اسلئے یہ منت مانیں کہ یا اللہ میرا یہ کام ہو گیا تو میں مسجد میں جمعہ ادا کرنے والوں کو کھانا کھلاؤں گا، امام مسجد کی خدمت کروں گا، خطیب صاحب کی مالی مدد کروں گا، فلاں رشتے دار غریب ہے اُس کو کاروبار کروا دوں گا، فلاں کے نکاح میں مدد کر دوں گا۔اسطرح نیکی کا کام کر کے کسی بھی”صاحب مزار“کو ایصال ثواب کر دیں۔

6۔ فلموں اور ڈراموں کی طرح نذر نہ مانے کہ میں فلاں کو قتل کر دوں گا، میں فلاں سے ساری زندگی نہیں بولوں گا۔ اپنے اوپر ایساکوئی بوجھ نہ ڈالیں جو پورا نہ کر سکتے ہوں۔ اگر کسی شخص نے نذر مانی لیکن وہ پورا نہ کر سکتا تو اس پر قسم والا کفارہ ہے یعنی تین روزے رکھے یا دس مساکین کو کھانا کھلادے۔

7۔ اسی طرح یہ منت ماننی بھی جائز ہے کہ یا اللہ دیوبندی اور بریلوی علماء اور عوام آپس میں اتحاد امت کریں اور حضورﷺ کی امت کو اکٹھا کردیں تو میں دو نفل ادا کروں گا۔ دیوبندی چار کفریہ عبارتوں سے توبہ کر لیں اوریہ اعمال (اذان سے پہلے درود، نماز کے بعد کلمہ، پیری مریدی، عرس، میلاد، تعویذ دھاگے، قبر پر اذان، جنازے کے بعد دعا وغیرہ) کو فرض سمجھ کر کرنے والے بھی توبہ کر لیں کیونکہ بہت سے کاموں میں رافضیت و جاہلیت جڑ پکڑ چکی ہے اور یہ اعمال فرض کی طرح کئے جا رہے ہیں۔

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general