Yazeed Kafir Ahle Tashi (یزید کافر اہلتشیع)

یزید کافر اہلتشیع

1۔ مسلمان کی زندگی دین پر چلنے کی وجہ سے کرب و بلا میں گذارتی ہے۔ حضرت حُسین رضی اللہ عنہ کو شہید کرنے والے کون تھے، اسکے لئے پوسٹ ”راہی کرب و بلا“ کا لنک مانگ سکتے ہیں، البتہ کسی کو ”اسلام“ سے نکالنے کیلئے لفظ ”کافر“ استعمال ہوتا ہے۔اسلئے اہلسنت علماء کرام کی رائے میں یزید:

(1) امام سیوطی رحمتہ اللہ علیہ تاریخ الخلفاء میں فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی امام حسین کے قاتل، ابن زیاد اور یزید پر لعنت کرے۔
(2) حضرت مجدد الف ثانی مکتوبات مجدد، دفتر اول میں فرماتے ہیں کہ یزید بدبخت فاسقوں کے گروہ سے ہے، البتہ اہلسنت کا اصول ہے کہ کسی کا نام لے کر لعنت نہیں کرتے جب تک کہ اُس کا کُفر ثابت نہ ہو جائے جیسے ابولہب کا کُفر سورۃ لہب سے ظاہر ہے لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ یزید اہلبیت کو ایذا دے کر رسول اللہﷺ کو تکلیف دے تو خاموش رہا جائے بلکہ اس پر اس دنیا اور آخرت میں بھی لعنت ہے۔
(3) جناب احمد رضا خاں صاحب احکام شریعت صفحہ 165 پر فرماتے ہیں کہ یزید پلید کے بارے میں ائمہ اہلسنت کے تین قول ہیں (a) امام احمد رحمتہ اللہ علیہ کے قول کے مطابق وہ کافر ہے اسلئے اس کی بخشش نہیں ہو گی (b) امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ وغیرہ مسلمان کہتے ہیں تو اس پر کتنا ہی عذاب ہو بالآخر بخشش ہو جائے گی (c) امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ یزید کے بارے میں خاموش ہیں کوئی رائے نہیں دی اسلئے ہم بھی خاموش ہیں نہ کافر کہیں گے نہ مسلمان اور ملفوظات اعلی حضرت صفحہ 172 پر لکھتے ہیں کہ اگر کوئی کافر کہے منع نہ کریں گے اور خود کہیں گے نہیں۔
(4)جناب مولانا امجد علی اعظمی صاحب بہار شریعت حصہ اول صفحہ261پر لکھتے ہیں آجکل جو بعض گمراہ کہتے ہیں کہ ہمیں ان کے معاملے میں کیا دخل، ہمارے لئے یزید بھی شہزادہ اور امام حسین رضی اللہ عنہ بھی شہزادے ہیں، ایسے بکنے والے مردود، خارجی، ناصبی، مستحق جہنم ہیں۔
(5) جناب دیوبندی عالم محمد قاسم نانوتوی، رشید احمد گنگوہی صاحب نے یزید کو پلید اور جناب اشرف علی تھانوی صاحب نے اسے فاسق کہا (عجوبہ اربعہ صفحہ85، ہدائت شیعہ، امداد الفتاوی صفحہ 5)

2۔ یزید کو کافر کہیں مگریزید کے مقابلے میں اہلتشیع اُس سے بڑھکر کافر ہیں کیونکہ انہوں نے اسلام کا مینڈیٹ چوری کیا ہے اور ڈپلیکیٹ علی کو حضورﷺ کے مقابلے میں ”معصوم“ بنا کر اس کے اقوال کو حضورﷺ کے مقابلے میں احادیث کا درجہ دیا ہے۔

3۔ مندرجہ بالا رائے چار مصلے والے اہلسنت علماء کرام کی ہے مگر سعودی عرب کے وہابی علماء اور ان کے ایجنڈے پر جماعتیں یزید کو رضی اللہ عنہ اور رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں۔ شاید وہ اہلتشیع کے جلانے کے لئے یہ بات کرتے ہیں مگر اہلسنت یزید کا دفاع ہر گز نہیں کرتے۔

4۔ یہ سمجھ نہیں آئی کہ مزارات کب بنائے گئے، البتہ اس دور میں مزارات بنانے والے ایرانی اور مزارات ڈھانے والے سعودی ہیں۔ اہلسنت علماء کرام کے نزدیک پیری مریدی، عرس، میلاد، ایصالِ ثواب، قبر پر مزار بنانا، یا رسول اللہ مددوغیرہ صرف اور صرف جائز اعمال ہیں مگر عوام کو اہلسنت کی تعلیم بیان کئے بغیر ”بدعتی و مشرک“ کاپراپیگنڈہ کیا گیا اور اس سے رافضیوں کا کام آسان ہوا۔

5۔ اہلسنت کو رافضی کہنے والوں نے نقصان پہنچایا ہے کیونکہ سعودی عرب کے ایجنڈے پر ہیں تو ان کے ساتھ ہو جائیں اور جو ایرانی ایجنڈے پر ہیں وہ ان کے ساتھ ہو جائیں۔ چار مصلے والے اہلسنت علماء کرام ببانگ دُھل اہلسنت عالم جناب احمد رضا خاں صاحب کا فتاوی رضویہ جلد 29میں لکھے عقائد عوام کو سمجھائیں ورنہ قیامت والے دن کے لئے یزید کے ساتھ کھڑے نظر آئیں۔

6۔ مختلف بریلوی جماعتیں کہتی ہیں کہ ہم چار مصلے والے ہیں تو کیا بریلوی کہلانے والے سب چار مصلے والے نہیں ہیں؟ اگر نہیں ہیں تو سمجھ آئے گی کہ خلافت عثمانیہ ختم ہونے پر اور سعودی عرب کے وہابی علماء کے آنے سے اہلسنت کے خلاف پراپیگنڈہ ہوا، اسلئے اہلسنت کس کس سے مقابلہ کرتے۔ اہلسنت کو توڑنے والے ہزاروں اور سنبھالنے کے لئے ہر مسلمان کو میدان میں آنا ہے۔

اگرچہ بُت ہیں ہر جماعت کی آستینوں میں
مسلمان نے کرنا ہے سب کا بھلا لا الہ الا اللہ

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general