Mangharat Aur Jahannam (منگھڑت اور جہنم)

منگھڑت اور جہنم

اس پیج کی پوسٹ ”منگھڑت احادیث“ 12,60,586 بندوں تک گئی، 13,814 ری ایکشن اور 11,071 نےشئیر کیا۔اس پوسٹ کی سب سے زیادہ مخالفت جاہلوں کے ساتھ ساتھ بے بنیاد شیعہ مذہب نےکی۔ البتہ کئی ایک نے دیوبندی، بریلوی، اہلحدیث علماء کو ٹیگ کیا جنہوں نے کہا کہ یہ پوسٹ ٹھیک ہے اور یہ واقعات غلط ہیں مگر ان روایات کو بیان بھی کیا جاتا رہا ہے اور کورس کی کتابوں میں بھی شامل ہیں۔

حضور ﷺ نے فرمایا:جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں بنا لے”۔(صحیح بخاری) اسلئے ان منگھڑت کو مزید روکنے کے لئے اپنی نسلوں کو سمجھائیں اور زیادہ سے ذیادہ شئیر کریں۔ مندرجہ ذیل درسی کتب میں لکھے واقعات منگھڑت ہیں:

1۔ الدنیا مزرعۃ الآخرۃ (دنیا آخرت کی کھیتی ہے) یہ قول بطور حدیث لوگوں کے ہاں مشہور ہے جبکہ اجل آئمہ نے اسے موضوع (گھڑا ہوا) قرار دیا ہے۔

2۔ حضورﷺ ایک گلی میں سے گذرا کرتے تھے توایک عورت روزانہ حضورﷺ پر کوڑا پھینکتی تھی، ایک دفعہ اُس نے کوڑا نہ پھینکا توحضورﷺ نے اُس کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو معلوم ہوا کہ وہ عورت بخار میں ہے، اُس کے گھر کا کام کیا اور وہ عورت ایمان لے آئی۔

3۔ ایک عورت گھر کا سارا سامان اُٹھا کر جا رہی تھی تو نبی کریمﷺ نے اُس کا سامان اُٹھا لیا اور پوچھا کہاں جا رہی ہو تو اُس عورت نے کہا کہ اس شہر میں ایک جادو گر آ گیا ہے اور وہ لوگوں کے ایمان بدل دیتا ہے ۔۔۔ تو اُس عورت نے نام پوچھا تو فرمایا وہی جادوگر ہوں جس کے خوف سے تو ہجرت کر رہی تھی، اس حُسن سلوک سے وہ عورت ایمان لے آئی۔

تحقیق:کمپوٹر نمبر 16,279/19 تاریخ 23/1/2019 جامعہ نعیمیہ کے فتوی کےساتھ ساتھ دیوبندی اور اہلحدیث علماء نے بھی اسے منگھڑت واقعات قرار دیا ہے۔ عوام اب بھی کہتی ہے مکہ میں وہ کھڑکی ہم نے خود دیکھی ہے جہاں سے بڑھیا کوڑا پھینکتی تھی۔ اب عوام کا کیا کریں جن کو کھڑکی دکھا کر پاگل کیا گیا ہے۔

4۔ ایک جھوٹی کہانی درسی کتابوں میں یہ بھی لکھی تھی کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے پاس ایک کیس پیش ہوا کہ اس بندے نےہمارےباپ کو قتل کر دیا ہے، اسلئے مطالبہ کیا گیا کہ ہمیں خون بہا چاہئے۔ اس قاتل نے کہا کہ میں اپنے گھر جا کر بتا کر آنا چاہتا ہوں، مجھے تین دن دئے جائیں، پوچھا تیرا گواہ کون ہو گا جو گواہی دے تو واپس آ جائے گا، اس نے حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کیااور آپ نے ذمہ داری لے بھی لی۔ تین دن تک نہ آیا اور حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ اس کے بدلے میں آپ کو قتل کر دیا جائے گا۔ پھر وہ نمودار ہوا اور اسطرح لکھا گیا۔۔ یہ بھی جھوٹ ہے۔

مزید منگھڑت

5۔ الصَّلٰوةُمِعْرَاجُ الْمُؤْمِنِ.‘‘بھی حدیث نہیں ہے مگر کیلنڈروں پر الحدیث لکھا ہوتا ہے۔

6۔ یہ بھی حدیث نہیں ہے۔” جہنم میں ایک عورت اپنے ساتھ چار لوگوں کو جہنم میں لے کر جائے گی: اپنے باپ کو، اپنے بھائی کو، اپنے شوہر کو اور اپنے بیٹے کو۔“ اسکو رضا ثاقب مصطفائی صاحب نے حدیث کہہ کر بیان نہیں کیا۔

7۔ یہ بھی حدیث نہیں ہے: كُنْتْ كَنْزاً مَخْفِياً فَأَحْبَبْتُ أَنْ أُعْرَفَ فَخَلَقْتُ الْخَلْقَ لِکَي أُعْرَفُ
الله ﷻ نے کہا کہ میں ایک چھپا ہوا خزانہ تھا، میں نے چاہا کہ میں جانا جاؤں تو میں نے خلقت کو خلق کیا تاکہ جانا جاؤں۔

8۔ یہ بھی حدیث نہیں ہے يَا عَبْدِي أَنْتَ تُرِيدُ وَأَنَا أُرِيدُ فَإِنْ سَلَّمْت لِي مَا أُرِيدُ أَرَحْت نَفْسَك وَقَضَيْت لَك مَا تُرِيدُ وَإِنْ نَازَعْتنِي فِيمَا أُرِيدُ أَتْعَبْت نَفْسَك وَلَا يَكُونُ إلَّا مَا أُرِيدُ

اے میرے بندے! ایک تیری چاہت ہے اور ایک میری چاہت ہے، اگر تو میری چاہت پر اپنی چاہت کو قربان کردے تو میں تیری چاہت میں تیری کفایت کروں گا اور ہوگا وہی جو میں چاہوں گا۔ اور اگر تو میری چاہت پر اپنی چاہت کو قربان نہ کرے‘ تو میں تم کو تیری چاہت میں تھکا دونگا اور ہوگا وہی جو میں چاہوں گا“۔

9۔ ایسی کوئی حدیث نہیں کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کا جنت میں نکاح خوروں کی سردار عورت سے کروایا جائے گا۔

10۔ لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ قیامت کے روز ایک قبرسے 70مردے اٹھیں گے ،اس کی دینی حیثیت کیاہے؟یہ صرف لوگوں کی بنائی ہوئی باتیں ہیں ،اس بات کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے، ۔۔۔۔ایک قبر سے تعیین کے ساتھ ستر مردے اٹھائے جانے کی روایت ثابت نہیں ہے۔ مفتی منیب الرحمٰنMAY 04, 2018(جنگ اخبار)

11۔ یہ بھی کوئی حدیث سرے سے نہیں ہے کہ ہر انسان کے تین باپ ہوتے ہیں، ایک اُستاد، دوسرا سُسر، تیسرا اُس کا حقیقی باپ، البتہ ہر بڑے کی عزت کرنی چاہئے۔

12۔ مسلم و بخاری لکھ کر بھی جھوٹ جھوٹ بولا جا رہا ہے جیسے ایک میسج آیاکہ ”آپﷺنے فرمایا: اگر جُھک جانے یعنی عاجزی اختیار کرنے سے تمہاری عزت گھٹ جائے تو قیامت کے دن مجھ سے لے لینا” (مسلم حدیث:784)

13۔ ابھی حال میں مستند دیوبندی علماء نے جناب طارق جمیل پر جھوٹی روایات اور خاص طور پر حضرت یوسف علیہ اسلام کا منہ کالا کرنے کا جھوٹا واقعہ سُنانے پر ان کو کافر کہا ہے اور توبہ کرنے کو کہا ہے۔

14۔ رمضان کے آخری جمعہ میں دو نفل پڑھنے کو ساری عمر کی نمازیں قضا ادا ہو گئیں ایسی بھی کوئی حدیث نہیں ہے۔

15۔ یہ بھی جھوٹ واقعہ ہے کہ حضور ﷺ نے تندور میں روٹی لگائی تو وہ پکی ہی نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ جس چیز کو میں ہاتھ لگا لوں اُس پر آگ حرام ہو جاتی ہے۔

16۔ یہ بھی جھوٹ ہے کہ حضور ﷺ نے کسی صحابی کو رزق میں اضافے کے لئے چار نکاح کرنے کا مشورہ دیا ہو۔ ایسی کوئی حدیث نہیں ہے۔

17۔ ایسی بھی کوئی حدیث نہیں ہے کہ اللہ کریم 70 ماؤں سے زیادہ اپنے بندے سے پیار کرتا ہے۔

18۔ معراج شریف کے حوالے سے مشہور ہے کہ سیدنا محمدﷺ جب شب معراج آسمان پر پہونچے تو نعلین شریف اتارنا چاہا آواز آئی آپ نعلین شریف پہن کر تشریف لائیں تاکہ آپ کے نعلین کی برکت سے عرش اعظم کو فضیلت حاصل ہو۔

تحقیق: اعلحضرت فرماتے ہیں کہ یہ من گھڑت اور بے اصل ہے۔ (حوالہ الملفوظ کامل و احکام شریعت حصہ دوم ص 9 فتاوی شارح بخاری اول ص306)

19۔ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی زبان میں لکنت تھی جسکی وجہ سے آپ شین کو سین پڑھتے تھے بعض یہودیوں نے طعنہ دیا کہ حضرت محمدﷺ نے مؤذن ایسا رکھا ہے جسے شین اور سین کی تمیز نہیں تو حضورﷺ نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو اذان دینے سے منع کردیا تو اس روز صبح نہیں ہورہی تھی پھر صحابی بارگاہ نبی کریمﷺ میں حاضر ہو کر دن نہ ہونے کی شکایت کی تو جبریل علیہ السلام حاضر ہوے اور فرمایا جب تک حضرت بلال رضی اللہ عنہ اذان نہیں دیں گے صبح نہیں ہو گی الخ

تحقیق: نائب حضور مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ یہ واقعہ کسی بھی معتبر کتاب میں نہیں حضرت بلال رضی اللہ عنہ بہت فصیح تھے اور آپ کی آواز بہت پیاری تھی (فتاوی شارح بخاری)

20۔ مشہور ہے کہ ایک مرتبہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اپنے بیٹے یزید کو اپنے کاندھے پر بٹھائے جارہے تھے حضور اکرم ﷺ نے دیکھ کر فرمایا کہ جنتی باپ کے کاندھے پر جہنمی بیٹا ہے۔

تحقیق: یہ من گھڑت اور سفید جھوٹ ہے کیونکہ حضور ﷺ سن 11ھ میں وصال فرما گئے تھے اور یزید 25ھ میں پیدا ہوا یعنی آپﷺ کے وصال شریف کے 14یا 15سال بعد یزید پیدا ہوا پھر یہ کیونکر ہو سکتا ہے۔

21۔ حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ نے جب یہ سنا کہ آپ ﷺ کا دانت شریف جنگ احد میں شہید ہوگیا تو آپ نے اپنے سارے دانت حضورﷺ کی محبت میں شہید کر ڈالے پھر آپ کے لیے اللہ تعالٰی نے کیلا پید کیا۔

تحقیق: یہ واقعہ سراسر من گھڑت اور وضع جہال ہے بعض تذکرہ کی کتابوں میں اگرچہ موجود ہے لیکن وہ بے دینوں کی ملاوٹ ہے فتاوی بریلی شریف میں ہے کہ ایسی روایت نظر سے نہ گزری اور نہ ہی ایسی روایت ہے (فتاوی بریلی شریف ص301)

تحقیق:حضور اکرمﷺکا کوئی دانت شریف مکمل شہید نہ ہوا تھا یعنی جڑسے نہ اکھڑا تھا۔شیخ محقق عبد الحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ سرکارﷺ کہ دانت ٹوٹنے کا ہرگز یہ معنی نہیں کہ جڑ سے اکھڑ گیا ہوگا اور وہاں رخنہ پیدا ہوگیا ہوگا بلکہ ایک ٹکڑا شریف جدا ہوا تھا (اشعتہ اللمعات شرح مشکوۃ ج4ص515)

22۔عموماً لوگ نماز کے بعد مصلے کا ایک کونہ موڑ دیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ کھلا رہنے پر شیطان نماز پڑھتا ہے اس لیے موڑ دینا چاہیے۔

تحقیق: مصلے کا ایک کونہ موڑنا بے اصل ہے اور یہ خیال سرے سے غلط ہے کہ شیطان نماز پڑھتا ہے (بہار شریعت و فتاوی رضویہ و تفہیم المسائل)

حل: اگر کوئی مسلمان سمجھتا ہے کہ یہ سب ہم نے جھوٹ بولا ہے تو ہم سے حوالہ نہ مانگے بلکہ احادیث، سیرت کی کتابوں وغیرہ یا اپنے اپنے علماء جن سے محبت کرتا ہے اُن سے پوچھے یا اس پوسٹ پرعلماء کوٹیگ کرے تاکہ ہماری اصلاح ہو ورنہ ہمیں برا بھلا کہنے کی ضرورت نہیں۔

عوام: کچھ عوام کہتی ہے کہ ہمیں جھوٹ کیوں سکھایا گیا اس کا ذمہ دار کون ہے۔ ہم پوچھتے ہیں اس پیج پر سچ بتایا گیا اب بھی اپنی نسلوں کو نہ سمجھائیں تو ذمہ دار کون؟ کچھ کہتے ہیں بہت دیر کر دی ہے یعنی ہم نے مرنے سے پہلے اپنے حصے کا کام کیا تو دیر کیسے ہوئی۔

پہچان: دیوبندی اور بریلوی کا نام تاریخ میں نہیں ملتا بلکہ دونوں جماعتیں چار مصلے اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) کے متفقہ عقائد پر ہیں جن کو سعودی عرب کے وہابی علماء نے بدعتی و مشرک کہا لیکن بریلوی علماء کا دیوبندی علماء سے چار کفریہ عبارتوں پر توبہ کا مطالبہ ہے جس نے پورے پاکستان کو بریلویت و دیوبندی میں تقسیم کیا ہوا ہے اور ساتھ ساتھ جہالت، قادیانیت، رافضیت و خارجیت کو پروموٹ کیا ہواہے۔

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general