عشقِ رسول کا تقاضا
ایک مرید نے پیر سے پوچھا کہ عشقِ رسول کا تقاضا کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا پہلی بات ہر مسلمان کا قرآن و سنت (عقائد اہلسنت) کا سیکھنا “عشقِ رسول“ میں فرض ہے ورنہ توہین رسالت کے بے بنیاد شک میں خوشاب شہر کے بینک مینجر گارڈ کے ہاتھوں قتل ہو کر کئی اپنی اولاد کو یتیم اور بیوی کو بیوہ بناتے رہیں گے۔
فرض اعمال: دوسری بات ہر مسلمان کا فرض نماز، روزہ، زکوۃ، حج کرنا عشق رسول کا تقاضا ہے اور داڑھی رکھنا، نماز وتر، قربانی، فطرانہ بھی عشق رسول کیلئے واجب یا سنت موکدہ اعمال ہیں۔
مستحب اعمال: میلاد، عرس، ایصالِ ثواب (قل، چہلم، تیجہ، دسواں، برسی، قرآن خوانی وغیرہ) کے الفاظ پر نہیں جانا بلکہ مطلب سمجھنا ہے۔ البتہ جہالت پر مبنی لڑائی ان اعمال (اذان سے پہلے درود، نماز کے بعد کلمہ، جمعہ کے بعد سلام، جنازے کے بعد دُعا، قبر پر اذان) پر ہے۔
مرید نے پوچھا حضرت کیا اذان سے پہلے درود جائز نہیں۔ آپ نے فرمایا بیٹا کیاکسی وقت بھی درود پڑھنا منع ہے، مرید کہنے لگا نہیں۔ پیر صاحب نے کہا اذان سے پہلے قل ھو اللہ سورت، تیسرا کلمہ، کوئی اور آیت پڑھنا منع ہے، مرید کہنے لگا نہیں، تو پیر صاحب نے کہا آج سے وہ پڑھا کریں، کچھ بدل بدل کر پڑھ لیں لیکن کیوں ایسا نہیں کر تے اور جب کرنا شروع کر دیں گے تو سمجھدار ہو جائیں گے۔
اسی طرح جنازے کے بعد دعا کرنا جائز ہے تو جب لوگ وضو کر رہے ہوں تو جنازے سے پہلے دعا کریں اس وقت بھی جائز ہے، البتہ عالم و عوام ایسے کریں تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں۔
پہچان: مرید نے سوال کیا کہ یہ جہالت کب ختم ہو گی تو پیر صاحب نے فرمایا جب تک دیوبندی اور پریلوی عوام کو مندرجہ ذیل سوال نہیں سمجھائیں گے یا عوام علماء سے یہ سوال نہیں پوچھے گی:
سوال: کیادیوبندی اور بریلوی خلافت، عثمانیہ، چارمصلے، اجماع امت،اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) کے متفقہ عقائد پر ہیں؟ دونوں جماعتوں کے علماء حضورﷺ کی امت کو اکٹھا کرنے کی ڈیمانڈ عوام کو بتائیں کہ اتحاد امت کیسے ہو گا؟
اصولی اختلاف: دیوبندی اگر عوام کو یہ بتا دیتے ہیں کہ اہلسنت چار مصلے والے ہیں، دیوبندی اور بریلوی کااصولی اختلاف دیوبندی علماء کی چار کفریہ عبارتیں ہیں، دیوبندی اور بریلوی کو بدعتی و مشرک سعودی عرب کے وہابی علماء نے کہا۔ اسی طرح بریلوی حضرات عوام سے کہہ دیں کہ مستحب اعمال نہ کرنے پر کسی کو دیوبندی کہنے والا اہلسنت نہیں ہے بلکہ بریلوی جماعتیں یہی چاہتی ہیں کہ حضور کی شان میں گستاخی کی چار کفریہ عبارتوں پر توبہ کر لیں تو دیوبندیت اور بریلویت ختم ہو کر ایک اہلسنت بنے گی۔