Akhri Safar (آخری سفر (محترم علامہ صاحب))

آخری سفر (محترم علامہ صاحب)


1۔ علامہ صاحب اور بابائے تحریک وصال کر گئے اور مذہبی عوام شدید دُکھ میں ہے۔ بہت سی آوازیں سُننے کو ملیں کہ پراسرار موت ہے، کسی بیماری کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ پر نہیں لکھا ہوا۔ ایک طرف آواز ہے کہ ناموس رسالت کے شہید ہیں مگر اب سُنی جماعت یا رسول اللہ کے نعرے تک رہ جائے گی جیسے صحابہ کرام کی ناموس کی حفاظت کرنے والے جھنگوی کے نعرے تک رہ گئے ہیں۔

2۔ بوڑھا فوت ہو جائے تو کہتے ہیں کہ کھا ہنڈا کے مریا اے مگر کوئی نوجوان فوت ہو جائے تو شدید دُکھ ہوتا ہے، یہی حالت علامہ صاحب کی وفات پر سب دیوبندی، بریلوی اور اہلحدیث علماء و عوام کی ہوئی اور سب کو اپنی آخرت یاد آ گئی۔

3۔ اہلحدیث عالم جناب احسان الہی ظہیر صاحب نے البریلویہ کتاب لکھ کر جناب احمد رضا خاں صاحب اور بریلوی جماعتوں کو رافضی، بدعت و مشرک ثابت کیا مگر ان کے بیٹوں نے جناب خادم حُسین رضوی صاحب کا جنازہ پڑھکر ثابت کیا کہ البریلویہ غلط تھی اوربریلوی قرآن و سنت کے مطابق اہلسنت ہیں۔

4۔دیوبندی علماء اور عوام نے بھی جنازہ پڑھکر ثابت کیا کہ بریلوی عالم کا جنازہ پڑھکر تجدید ایمان اور تجدید نکاح نہیں کیا جاتا۔ قربانی میں اگر بریلوی حصہ ڈال دیں تو قربانی اب ہو جائے گی کیونکہ کسی بھی بریلوی عالم نے بدعت و شرک نہیں سکھایا۔

5۔ علامہ صاحب کی موت کا دُکھ تو بہت ہوا مگر یہ دُکھ رہے گا کہ اگر علامہ صاحب اس ایک سوال کا جواب دے جاتے یا اب بھی ان کی نماز جنازہ ادا کرنے والی لاکھوں عوام صرف ایک سوال کا جواب دیوبندی و بریلوی علماء سے لے کر اپنی نسلوں کو سکھا دے تو فرقہ واریت کمزور ہو جائے گی:

سوال: حضورﷺ سے لے کر خلافت عثمانیہ، اجماع امت، چار مصلے(حنفی،شافعی، مالکی، حنبلی) اہلسنت علماء کرام کے متفقہ عقائد پر دیوبندی اور بریلوی ایک ہیں البتہ دیوبندی علماء کی چار کفریہ عبارتوں پر کفر کا فتوی ہے جس پر توبہ کا مطالبہ ہے، اسلئے بریلوی دیوبندی علماء کے پیچھے نماز ادا نہیں کرتے۔ دیوبندی اور بریلوی کو سعودی عرب کے وہابی علماء نے بدعتی و مشرک کہا اور اب بھی کوئی بریلوی کو بدعتی و مشرک کہتا ہے وہ سعودی عرب کی وجہ سے ہے ورنہ علمی مذاکرات کر لیں کہ اہلسنت علماء کرام نے کسی کتاب میں بدعت و شرک سکھایا ہے۔

7۔ اس سوال کا جواب فرقہ واریت کو ختم کرنے کے لئے اور رافضیت و خارجیت کو اہلسنت عقائد کی دعوت دینے کے لئے کافی ہے۔

9۔ اگر علامہ صاحب کی موت کا درد ہے اور اپنی موت سب کو یاد ہے تو حضورﷺ کی امت کو اکٹھا کرنے اور علماء اور عوام کو ایک پیج پر لانے کے لئے یہ سوال لازم ہے۔ اللہ کریم ملک پاکستان کا بھلا کرے۔

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general