چند سوچیں
1۔ اللہ تعالی معبود اور حضورﷺ رب کے محبوب ہیں۔ اسلئے معبود تک پہنچنے کے لئے محبوب ﷺ کے راستے پر ہر ایمان والے کومحبت سے چلنا پڑتا ہے۔
2۔ برکت، رحمت، عزت، ثواب، نور اور فضیلت ہر اس بات اور ہر اس عمل میں ہے جو نبی کریمﷺ کے طریقے پر ہو۔
3۔ جنت میں وہ لوگ جائیں گے جو اللہ تعالی کے لئے کچھ کہہ جائیں، سہہ جائیں اور کر جائیں اور یہی کچھ کہنے، کرنے اور سہنے کی دعوت سب کو ہے۔
4۔اس دنیا میں اللہ کریم کی نہ ماننا اور اللہ کریمکو نہ پہچاننا سب سے بڑا عذاب ہے اور جو جان گیا وہ جان سے گیا کیونکہ جان اپنی رہتی ہی نہیں۔
5۔ دنیا کی بات میں، کام میں اور عمل میں مزہ یا لذت چند لمحوں کے لئے ہے اور آخرت میں لذت ہمیشہ کے لئے ہو گی۔
6۔ سادگی کا کوئی انکاری نہیں بلکہ سادہ زندگی ہماری بہت سی پریشانیوں کو کم کر دیتی ہے مگر اس پر عمل کرنے کا مطلب اپنی خواہشات کا خون کرنا ہے۔
7۔ جب ایمان والے کا ایمان اللہ تعالی کے نور سے چمک اُٹھتا ہے تو اس کے علمی، عقلی، روحانی سوالات اور مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں اور اس پر لفظ بولا جاتا ہے کہ اسے معرفت حاصل ہو گئی ہے۔ ایسے بندے کے لئے اللہ تعالی اور نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر چلنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ اگر ایسا نہیں تو پھر کسی بھی مسلمان کے لئے دین پر چلنا مشکل ہو جاتا ہے۔
8۔ مذہب کے لئے جھگڑا نہ کر بلکہ پہلے مذہب کی سمجھ حاصل کر۔ مذہب کو ذات میں شامل کر تجھے سکون مل جائے گا۔ مذہب جاہلوں کے ہاتھ آئے تو لڑائی بن جاتا ہے، مذہب علم والوں کے پاس آئے تو دلائل بن جاتا ہے، مذہب نیک بندوں کے ہاتھ آئے تو تاثیر بن جاتا ہے۔ مذہب اسلام ہو اور تجھ کو اللہ تعالی کی طرف جانے کا راستہ نہ ملے۔۔۔۔؟
9۔ جسطرح اللہ کریم کے حکم پر جانور سے پوچھے بغیر، جانور کی گردن پر تیز دھار چُھری چلا کر اُسے اپنے پیٹ کی خوراک بنانا عبادت ہے، اسی طرح اللہ کریم بھی تجھ سے پوچھے بغیر بیماری، مصیبیت، پریشانی سے آزما لے یا حضرت ملک الموت علیہ السلام پوچھے بغیر تیری جان نکالنے آئیں تو تو بھی جان دینے کے لئے تیار ہو کیونکہ یہ بھی عبادت ہے۔
10۔زندگی بھی مزدوری کا نام ہے کبھی گناہ اور کبھی نیکی مگر کوشش کر کہ تیری مزدور نیک ہو تاکہ اُجرت جنت کی صورت میں ملے۔
مسلمان: ہمیں دیوبندی، بریلوی، وہابی یا اہلحدیث نہیں بننا بلکہ قرآن و سنت پر چلنے والا مسلمان بننا ہے، اسلئے صرف تین سوال مذہبی جماعتوں سے ہیں جس کا جواب ہر عام و خاص دے سکتا ہے:
سوال: دیوبندی اور بریلوی علماء بتا دیں کہ کیا دیوبندی اور بریلوی دونوں جماعتیں خلافت عثمانیہ والی نہیں ہیں جن کو سعودی عرب کے وہابی علماء نے بدعتی و مشرک کہا اور کیا دیوبندی اور بریلوی دونوں کا اصولی اختلاف چار کفریہ عبارتیں نہیں ہیں؟
سوال: اہلحدیث حضرات بالکل صحیح احادیث کے مطابق نماز ادا کرتے ہیں، البتہ اُن سے صرف ایک سوال کا جواب درکار ہے کہ ”صحیح احادیث“ کے مطابق کس دور میں کس ”ایک“ نے اہلحدیث جماعتوں کو صحیح احادیث کی کتابوں سے ”صحیح احادیث“ سے نماز سکھائی اور وہ صحیح احادیث کا علم حضورﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجماعین کے بعد تابعین کے دور میں چار ائمہ کرام کو نہ ہو سکا؟
سوال: اہلتشیع قرآن و سنت سے اپنا تعلق ثابت کریں کہ کونسی احادیث کی کتابیں کن راویوں کے ذریعے حضورﷺ تک اسناد سے لکھی گئیں؟