Sulah Kulliyat (صُلح کلیت)

صُلح کلیت

1۔دیوبندی اور بریلوی علماء کی کچھ تحریریں پڑھنے کو ملیں تو اُس میں لفظ ”صُلح کلی“ لکھا تھا۔ اس کو سمجھنا چاہا تو ایک دیوبندی عالم نے ایک فتوی میں کہا کہ ایسے عالم کے پیچھے نماز ادا کرنا مکروہِ تحریمی ہے جو بدعتی و غیر بدعتی، ہر مسلک و مذہب کی تقریبات میں شریک رہتا ہے اور حق نا حق میں ان کی حمایت کرتا ہے۔

2۔ صُلح کلی سے مراد تمام مکاتب فکر (دیوبندی، بریلوی، اہلحدیث، اہلتشیع، قادیانی، رافضی، منکر احادیث) سے عقائد میں کلی طور پر صُلح کر لینا ہے۔یہ بات پڑھے لکھے لوگ زیادہ کرتے ہیں مگر علماء کرام نہیں کرتے، البتہ اُن کے کہنے کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے کہ اہلسنت نے اپنی پہچان نہیں کروائی۔

3۔ بریلوی کہیں گے کہ ہم اہلسنت ہیں اور دیوبندی کہیں گے کہ ہم اہلسنت ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دیوبندی اور بریلوی بننا تو لازمی نہیں بلکہ ہر مسلمان کو قرآن و سنت کے مطابق ہونا چاہئے۔ اسلئے اہلسنت وہی ہیں جو نسل در نسل ایک خاندان کی طرح مختلف ادوار سے گذرتے ہوئے خلافت خلافت عثمانیہ کے دور میں ساری دنیا میں ایک اہلسنت بن گئے۔اسلئے دیوبندی اور بریلوی اپنی پہچان خلافت عثمانیہ کے دور کے اہلسنت علماء کرام کے ”متفقہ عقائد“ کے مطابق کروائیں۔

4۔ برصغیر میں دیوبندی اور بریلوی کا اصولی اختلاف دیوبندی علماء کی چار کفریہ عبارتیں ہیں۔ البتہ 1924میں سعودی عرب وجودمیں آیا تو آل سعودکے ساتھ وہابی علماء نے خلافت عثمانیہ، چار مصلے، اجماع امت،ساری دنیا کے اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) کو بدعتی و مشرک کہا یعنی ساری دنیا کے اہلسنت علماء کرام حرم پاک سے جُدا ہو گئے حالانکہ ساری دنیا میں نماز حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی امام کی تقلید میں قرآن و سنت کے مطابق ادا کرکے اتباع رسول ہو رہی تھی۔

5۔ دیوبندی علماء سے سوال ہے کہ اہلسنت علماء کرام(حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) چار مصلے والوں کو بدعتی و مُشرک کہنے والے سعودی عرب کے وہابی علماء سے ”صُلح کُلی“ جائز ہے اور کیا اُن کے پیچھے نماز ادا ہو جاتی ہے؟ اگر اُن کے پیچھے نماز ادا ہو جاتی ہے تو پھر ”صُلح کلیت“ کیا ہے؟

6۔ پاکستان کی بے وقوف عوام یہ سمجھتی ہے کہ اذان سے پہلے درود، نماز کے بعد کلمہ، جمعہ کے بعد سلام، عرس، ایصالِ ثواب، قل و چہلم، تیجہ دسواں، میلاد، قبر پراذان، جنازے کے بعد دُعاوغیرہ کوئی نہ کرے توہ وہابی یا دیوبندی ہے۔اس عوام کو دیوبندی اور بریلوی علماء سوء نے بے وقوف بنایا ہوا ہے اور یہ عوام سب سے زیادہ خطرناک ہے اور ان اعمال کا کوئی متفقہ شرعی طریقہ بھی نہیں ہے۔

7۔ صُلح کلیت کامطلب ہے کہ قرآن و سنت کے خلاف عقائد میں کوئی صُلح نہیں، اسلئے دیوبندی علماء کی عبارتیں اصول یعنی اللہ کریم اور رسول اللہ ﷺ کی شان کے خلاف ہیں جب تک اعلانیہ توبہ نہ کریں اہلسنت نہیں کہلا سکتے مگر اس میں دیوبندی عوام کا کوئی قصور نہیں ہے بلکہ دیوبندی عوام ایک سوال اپنے علماء سے کر سکتی ہے کہ ہم کونسے اہلسنت ہیں خلافت عثمانیہ والے یا سعودی عرب کے وہابی؟

8۔ اہلحدیث حضرات تقلید کو بدعت و شرک کہتے ہیں حالانکہ اُن سے صرف ایک سوال ہے کہ پوری جماعت کو صحیح احادیث کے مطابق کس دور میں کس ایک نے نماز روزے کے مسائل سکھائے اُس کا نام بتائیں تاکہ علم ہو کہ تم کس کی تقلید میں حضورﷺ کی صحیح احادیث پر عمل کر رہے ہو اور ان احادیث کا چار ائمہ کرام کو بھی اپنے دور میں علم نہ ہو سکا؟

9۔ اہلتشیع حضرات کا قرآن میں تحریف کو ماننا، امام کا معصوم ہونا، تقیہ، بدا وغیرہ کے عقائد قرآن و سنت کے خلاف ہیں اور یہ عقائدقرآن و سنت کی معنوی تحریف بھی ہیں۔ اسلئے اہلسنت بننے کے لئے ان کو اپنے علماء اور کتابوں کا انکار کرنا ہو گا۔

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general