Dil Mein Utarny Wali Baatein (دل میں اُترنے والی باتیں)

دل میں اُترنے والی باتیں

1۔ نبی کریم ﷺ کی جائیداد علم ہے اور پاکستان میں اتنی مساجد و مدارس ہونے کے باوجود جہالت اتنی زیادہ کیوں ہے؟ کیا علم پھیلایا نہیں جا رہا یا علم لینے والا کوئی نہیں؟

2۔ اگر کوئی اپنے شر سے دوسروں کو محفوظ رکھے تو اللہ کریم دوسروں کے شر سے اس کو محفوظ رکھے گا۔

3۔مسلمان کسی عالم یا جماعت کا دفاع نہیں کرتا بلکہ قرآن و سنت کا دفاع کرتا ہے اور جو اپنے علماء یا جماعتوں کا دفاع کرتے ہیں وہ بے چارے اپنے علماء کو معصوم سمجھتے ہیں، اگر معصوم نہیں سمجھتے تو ان کی کوئی غلطی بتائیں ورنہ کہیں وہ معصوم ہیں۔

4۔ شیطان لالچ، لمبی لمبی امیدیں، خواہشات، تمنا اور طمع انسانوں کے اندر پیدا کرتا ہے جس سے زیادہ تر عوام مکار ہے مگر عجیب بات یہ ہے کہ ہر کوئی کہتا ہے کہ میں مکار نہیں بلکہ دوسروں کو مکار سمجھتا ہے۔

5۔ غریب ہو یا امیر، اُس کا عوام پر احسان ہو گا کہ اپنی شرارت (غیبت، چغلی، بہتان، گالی، جھوٹ) سے زمین پر رہنے والے انسانوں کو داغدار نہ کرے۔

6۔ اگر تیری زندگی کے سارے کام ایک دن میں اللہ کریم کر دے تو بتا تیری زندگی کا مقصد کیا ہے؟

7۔ سبب پر نظر ہو توبندہ اسباب کے پیچھے بھاگتا ہے اور اگر نظر مسبب الاسباب (اللہ تعالی) پر نظر ہو تو بندہ ۔۔۔

8۔ رحمت اللہ کریم کے قُرب کا نام ہے جو نبی کریم ﷺ کی غلامی سے ملتی ہے اور لعنت اللہ کریم سے دوری کا نام ہے جو نبی کریم ﷺ کو بُھول جانے سے ملتی ہے۔

9۔ رشتے دار اگر امیر ہوں تو کچھ لوگ شکوہ کرتے ہیں کہ ہمارے کام نہیں آتے، ہم سے ملتے نہیں اور ہم پر پیسہ نہیں لگاتے مگر کیا جو تم سے بھی زیادہ غریب ہیں، کبھی تم ان کے کام آتے ہو، ان سے ملتے ہو اور ان پر پیسہ اپنی حیثیت کے مطابق لگاتے ہو؟ اگر نہیں تو ۔۔۔ کیاسب ایک جیسے نہیں؟

10۔ زبان حق کے ساتھ ہو تو حق حق بولتی ہے کیونکہ زبان خیالات، عقائد اور نظریات کی تشریح ہوتی ہے اور انسان اپنی زبان کے پیچھے چُھپا ہوتا ہے اسلئے زبان انسان کی پہچان بتاتی ہے کہ حق ہے یا بندہ ناحق ہے۔

تحقیق: اسی طرح اپنی اولادوں کو دیوبندی، بریلوی، اہلحدیث یا شیعہ نہیں بنانا بلکہ قرآن و سنت پر چلنے والا مسلمان بنانا ہے، اسلئے تحقیق کرنے کے لئے مذہبی جماعتوں سے سوال ہیں:

سوال: کیا دیوبندی اور بریلوی جماعتیں خلافت عثمانیہ، چار مصلے، اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) کے عقائد پرمتفق نہیں ہیں جن کو سعودی عرب کے وہابی علماء نے بدعتی و مشرک کہا؟ دونوں جماعتوں کا اختلاف صرف دیوبندی علماء کی چار کفریہ عبارتوں کا نہیں ہے؟ اگر یہ بات درست نہیں تو دونوں طرف کے علماء اکٹھے ہو کر بتا دیں کہ اختلاف کیا ہے اورکس کتاب میں لکھا ہے تاکہ اتحاد امت ہو۔ کیا علماء بتانا پسند کریں گے اور عوام پوچھنا پسند کرے گی؟

سوال: اہلحدیث جماعت بالکل “صحیح احادیث“ کے مطابق نماز ادا کرتے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ کس “ایک“ نے کس دور میں ”صحیح احادیث“ کے مطابق اہلحدیث جماعت کو نماز ادا کرنا سکھایا کیونکہ حضور، صحابہ کرام اور تابعین کے دور تک تو بخاری و مسلم لکھی نہیں گئیں اس سے پہلے اہلحدیث تھے مگر اہلحدیث جماعت نہیں تھی؟ کیا کوئی اہلحدیث جماعت سے اس کے مجتہد کا نام پوچھ کر بتا سکتا ہے؟

محمد بن مسلم، جابر بن یزید، ابوبریدہ) سے ہے، اسلئے اہلتشیع ختم نبوت کے منکر اور ڈپلیکیٹ علی کے حوالے سے اپنے دین کی عمارت بے بنیاد بنا کر بیٹھے ہیں۔

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general