Apny Man Mein Dob Kar (اپنے من میں ڈوب کر۔۔)

اپنے من میں ڈوب کر۔

۔1۔ کاروبار کا تجربہ کاروبار کرنے سے آتا ہے اور دین میں اضافہ دین پر چلنے سے ہوتا ہے۔

2۔ کہتے ہیں کہ مولوی کچھ نہیں بتاتا، تو سب مسلمان یہ بتائیں کہ نماز، روزہ، زکوۃ، حج، عُمرہ، قُربانی، نکاح، عقیقہ، ولیمہ، سود وغیرہ کا کس کو علم نہیں ہے؟ کیا ان سب باتوں کا علم ہونے کے بعد عمل کروانا بھی مولوی کی ذمہ داری میں شامل ہے؟

3۔کسی نے پوچھا ویلنٹائن ڈے مناتے ہو تو کہا اس کو کیا کہو گے: اپنے ماں کے پاؤں دبا کر اُس کے رُخسار پر بوسہ لے کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ اپنی بیٹی کو کہا کہ تجھے دیکھتا ہوں تو حج کا ثواب ملتا ہے، بیوی سے کہا کہ میری وجہ (کسی بات اور عمل) سے تجھے کبھی تکلیف نہیں ہو گی، اپنی بہن سے کہا کہ ٹینشن ہو تو چند گھنٹوں کے لئے میرے گھر میں آ کر سکون لیا کرو تاکہ تجھے کوئی بیماری نہ لگے۔۔

4۔ پیر کا کردار قرآن و سنت کے مطابق ہو تو اُس سے تعویذ دھاگے یا دم درود نہیں کرواتے بلکہ اُس کے کردار سے سبق سیکھ کر توکل (ان اللہ یحب المتوکلین) کے مقام پر کھڑے ہو کر اللہ کریم کی محبت پانے کی کوشش کرتے ہیں۔

5۔ مولوی نہیں بننا تو نہ بن بلکہ مسلمان بن کر بتا کہ تیرا اسلام سے کیا تعلق ہے اور تو اسلام کے لئے کیا کررہا ہے؟ کیا دین مولوی کے لئے ہے یا سب کے لئے ہے؟ ہر ایک کا خود سے یہ سوال ہونا چاہئے۔

6۔ نماز کی شرائط، فرائض، واجبات کا علم نہ ہو تو نماز نہیں ہوتی مگر پھر بھی کہا جائے گا کہ نماز پڑھنے ضرور آؤ۔ اسی طرح اگر کوئی اپنی بیوی کو تین طلاق دے تو طلاق ہو جاتی ہے مگرجاہل انسان اہلحدیث جماعت کے کہنے پر بیوی لے آتا ہے، اہلحدیث خوش ہوتے ہیں کہ ہمارے فتوی سے بیوی واپس آ گئی حالانکہ اُس بے چارے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ مقلد کہیں گے کہ دوسرا نکاح کر لو یا چند ایک کہیں گے کہ ”حلالہ“ کر لو، ارے بھائی لوگو اُس کو پہلے کلمہ پڑھا کر مسلمان کرو اور سمجھاؤ کہ اسلام کیا ہے۔ دیندار آدمی کب اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہے؟؟

7۔ انسان گناہوں کا رونا روتا ہے مگر گناہ نہیں چھوڑتا اور اسی طرح رونے کے ساتھ ساتھ مزید گناہ کر کے وقت ضائع کرتا رہتا ہے۔ گناہ ہونے پر عقلمند آدمی دوبارہ غلطی نہیں کرتا کیونکہ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔

8۔ گناہ چھوٹا اور نیکی بڑی ہوتی ہے کیونکہ گناہ کا تعلق شیطان سے ہے اور نیکی کا تعلق اللہ کریم سے ہے، اسلئے 100سال کا گناہ گار بوڑھا اگر اللہ کریم سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے تو کیا اللہ کریم معافی نہیں دے گا؟؟ البتہ یہ سمجھ آنا بھی بڑی بات ہے کہ واقعی میں گناہ گارہ ہوں اور توبہ کرنی بھی چاہئے۔

9۔ انسان روٹی، جھوٹی انا، دوسروں کو نیچا دکھانے، دنیا داروں سے مقابلہ، اپنی بات منوانے اور دوسروں کو قائل یا لاجواب کرنے کیلئے سب سے لڑائی کرتا ہے حالانکہ لڑائی اپنا ایمان بچانے کے لئے اپنے اندر چُھپے ہوئے شیطان سے کرنی ہوتی ہے جس نے مسلمان کو کافر بنا رکھا ہوتا ہے۔

10۔حضور ﷺ چور کے ہاتھ کاٹنے کا حُکم دیتے اور جو بندہ نماز اور دین کا بدترین چور ہو، اُس کی سزا کیا ہو گی؟؟

تحقیق: اسی طرح اپنی اولادوں کو دیوبندی، بریلوی، اہلحدیث یا شیعہ نہیں بنانا بلکہ قرآن و سنت پر چلنے والا مسلمان بنانا ہے، اسلئے تحقیق کرنے کے لئے مذہبیجماعتوں سے سوال ہیں:

۱) سعودی عرب کے وہابی علماء نے 600سالہ خلافت عثمانیہ کے دور کے ساری دُنیا کے اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) کو بدعتی و مُشرک کیوں کہا اور بدعت و شرک کس نے سکھایا؟

۲) کیا سعودی عرب کے وہابی علماء کی وجہ سے پاکستان میں ایران کے بے بنیاد مذہب اہلتشیع کا اثر و رسوخ نہیں بڑھا جس سے اہلسنت علماء کرام ایک مرکز پر100سالوں میں اکٹھے نہیں ہو سکے؟

۳) کیا یہ بہتر ہے کہ قادیانی، رافضی، سعودی، ایرانی، آغا خانی پیسہ لگائیں اور عوام کو جماعتوں میں تقسیم کر دیں یا یہ بہتر ہے کہ علماء کرام اور عوام کو ”اہلسنت“ کی پہچان کروا کر اکٹھا کر دیں؟

رزق جائے گا، بے عزتی بھی ہو گی، پریشانی بھی آئے گی، عوام بھی نہیں مانے گی، یہ بھی کہا جائے گا کہ تفرقہ پھیلایا جا رہا ہے، فتنہ پھیلا رہے ہو مگر حق اُس کی زبان سے نکلتا ہے جو حق کے ساتھ ہو، اُسے کیا پرواہ کہ کیا ہو گا، وہ تو اللہ کریم کے دیدار کی خوشی میں مست ہو کر اس دنیا سے جانا چاہتا ہے۔

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general