Mein Bara Gunny Gar Hun (میں بڑا گناہ گار ہوں)

میں بڑا گناہ گار ہوں

1۔ یہ جُملہ ایک 15سالہ بچے نے روتے تڑپتے ہوئے کہا جو اسلئے نماز ادا نہیں کر رہا تھا کیونکہ وہ مُشت زنی (ہتھ رسی، ایک ہاتھ سے نکاح) کر رہا تھا، وہ کچھ کماتا نہیں تھا تو نکاح کیسے کرتا۔ لازمی بات ہے یہ عادت اُسے میڈیا، گوگل، فیس بُک، یو ٹیوب پر سُلگتے ہوئے جسم اور سُلگتے ہوئے الفاظ کی ”آگ“ کی وجہ سے لگی تھی ورنہ مسلمان کی عادت تو عبادت میں دل لگانا ہے۔

2”مُشت زنی“ حرام ہے حتی کہ ضعیف احادیث میں یہ بھی لکھا ہے کہ”مشت زنی کرنے والا ہاتھ قیامت کے دن حاملہ ہو گا“۔

3۔ شریعت کہتی ہے کہ جب مرد کا ٹینک بھر جائے تو احتلام ہو جاتا ہے اور ڈاکٹر کہتے ہیں کہ مشت زنی کر کے اپنا ٹینک خالی کر لو۔  س جو نکاح نہ کرنے والے مرد کو مشت زنی کے فوائد بتاتے ہیں اور ایسے حکیموں سے بچنے کا مشورہ دیتے ہیں جو نفسیاتی طور پر مشت زنی کرنے والے بچوں کو کہتے ہیں کہ تم نکاح کے قابل نہیں رہو گے، تمہارا نفس ٹیڑھا ہو جائے گا اسلئے بچہ پیدا نہیں ہو گا وغیرہ وغیرہ۔ڈاکٹر صاحبان طبی طور پر ٹھیک کہتے ہوں گے۔

4۔ ایک چور نے کہا تھا کہ چوری میرا پیشہ ہے اور نماز فرض ہے، اُس کی ایک بات ڈائیلاگ کی صورت اختیار کر گئی اور کئی نمازی بھی ہو گئے۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ نماز برائی اور بے حیائی کے کاموں سے روک دیتی ہے۔ اگر کسی کا گناہ سے بچنے کا پروگرام بن جائے تو اُس کے لئے اسباب خود اللہ کریم پیدا کردیتا ہے۔ احادیث میں ہے کہ جو نکاح کی طاقت نہیں رکھتا وہ روزے رکھے حالانکہ اب یہ کہنا چاہئے جو نکاح کی طاقت نہیں رکھتا وہ میڈیا سے دُور رہے ورنہ روزہ رکھ کر بھی برائی نہیں چھوڑ سکتا۔

5۔ شرم گاہ سے چار کام ہوتے ہیں یعنی مشت زنی، لڑکا لڑکے اور لڑکی لڑکی کے ساتھ، لڑکا لڑکی کے ساتھ ”غلط کاری“ کریں اور یہ سب حرام کام ہیں، ان میں سے بڑا کام ”حرام“ کا کونسا ہے یہ کوئی نہیں بتا سکتا جیسے پاکستان میں 24 گھنٹے زبان سے ادا ہونے والے حرام کام غیبت، چغلی، بہتان، کُفر بکنا، مذاق اُڑانا، تعریف کر کے لوٹنا وغیرہ ہیں مگر ان میں سے کونسا عمل زیادہ حرام ہے، کوئی نہیں کہہ سکتا، البتہ اللہ کریم، رحمن و رحیم نے فرمایا ہے کہ وہ شرک کے سوا سب گناہ معاف کر دے گا۔

6۔ یاد رہے جس عمل سے انسانیت کو زیادہ سے زیادہ نقصان ہو وہ زیادہ حرام ہے جیسے دو نمبر دوائیاں، دو نمبر خوراک، دودھ، کھانے کی اشیاء، غلط تعلیم سے ذہن سازی وغیرہ۔ اللہ کریم کی پکڑ ہو تو بلی کو باندھنے سے عورت جہنم میں چلی جائے، وضو اور ٹوتھ برش کرتے ہوئے پانچ لیٹر پانی ضائع کرنے پر پکڑ ہو جائے اور اللہ کریم بخشنا چاہے تو 100 قتل کرنے والے یا کنجری کتے کو پانی پلائے تو بخش دے لیکن ذہن خراب ہو تو پھر بندہ کنجر بن کر کتے ڈھونڈھنا شروع کر دے مگر اصل حقیقت نہ سمجھے۔

7۔ جس بچے نے کہا کہ میں بڑا گناہ گار ہوں اسلئے نماز نہیں پڑھتا، اس کو ہنس کر جواب دیا کہ اے میرے بیٹے یہ تو ایک نفسیاتی بیماری تمہیں لگ گئی ہے جس کی دوا صرف نکاح ہے لیکن گناہ سمجھ کر کرنے سے تکلیف تمہارے ایماندار ہونے کی تصدیق کرتی ہے۔اس برائی سے بچنے کا ایک راستہ ہے کہ خود کو نیکی کے کاموں میں اتنا مصروف رکھو کہ بُرے کام کو وقت نہ ملے، دوسرا برائی (مشت زنی) کے کام کو کل پر ٹالو اور نیکی (نماز) کو آج ادا کرو، اگر گناہ نہیں چھوٹتا تو نیکی بھی نہ چھوڑو۔

8۔ یہ کوئی فتوی نہیں دیا کیونکہ فتوی دینا مفتیان عظام کا کام ہے اور اس پیج پر ہمیں ”اتحاد امت“ کی بیماری لگ گئی ہے اسلئے دیوبندی، بریلوی، اہلحدیث عوام اپنے علماء سے فتوی لے کر دے:

۱) بریلوی اور دیوبندی کا اختلاف کب شروع ہوا، اس کا حل کیا ہے اور اس کو حل کرنے کی کوشش کیوں نہیں کی جاتی؟ کیا کل قیامت والے دن حل تلاش نہ کرنے والی عوام اور نہ بتانے والے علماء مجرم نہیں ہوں گے؟

۲)کیا دیوبندی، اہلحدیث اور سعودی عرب کے امام کعبہ ایک ہیں تو پاکستان میں دیوبندی حنفیت چھوڑ کر اور اہلحدیث غیر مقلدیت چھوڑ کر سعودی عرب کے وہابی علماء کے قانون و اصول پر متفق ہو سکتے ہیں یا نہیں؟

۳) اہلتشیع حضرات اگر قرآن کو اکٹھا کرنے والے صحابہ کرام کو گالیاں نکالتے ہیں اور اہلبیت کو 124000 صحابہ کرام سے علیحدہ کر کے ہر جھوٹی بات ان سے منسوب کر کے ”فقہ جعفر“ کو وجود میں لاتے ہیں تو ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ کیا وہ ثابت کر سکتے ہیں کہ ان کی مرفوع، موقوف اور مقطوع احادیث کے راوی کون کون سے صحابی یا تابعی ہیں؟

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general