Molvi Sahib (مولوی صاحب)

مولوی صاحب

1۔ ہر اُس بندے کے لئے مولوی لفظ اچھا نہیں ہے جس کو حضور ﷺ سے محبت نہیں ہے۔ ہمارے نبی کریم ﷺ کی بھی داڑھی تھی اورہر مسلمان کی بھی داڑھی ہونی چاہئے لیکن لفظ ”مولوی“ کو بگاڑ کر جب “ مولبی” کہا جاتا ہے توایک داڑھی والے کا دل اسلئے دُکھی ہوتا ہے کہ نام بگاڑنے والے کو عذاب نہ ہو۔

جس نے ادا سیکھ لی غم میں مسکرانے کی

اس کو کیا ستائیں گی گردشیں زمانے کی

2۔ جب سے داڑھی آئی اور رکھی، کسی نے بھی محبت سے سلام کیا تو یہی سمجھا کہ دراصل اس بندے کی محبت حضور ﷺ سے ہے، اسلئے ان کی سنت “داڑھی” رکھنے والے کو بھی سلام ہو جاتا ہے۔

3۔ جب داڑھی کے بال آئے تو والد صاحب نے چھیڑا کہ بُو بکرا لگتا ہے، ذرا بھی بُرا نہ لگا کیونکہ جس کے لئے رکھی تھی اُس کی محبت اتنی شدید تھی کہ ایسی باتیں بُری لگتی نہیں۔

البتہ ایک دفعہ”ماں“ کو آزمایا اور پوچھا کہ ابو جان کہتے ہیں کہ بُو بکرا لگتا ہے تو پہلے شیو کروالوں، جب داڑھی سب طرف برابر کی آ جائے گی تو رکھ لوں گا، ماں نے کہا، کیا تیرے نبی ﷺ نے ایسا کیا؟ اسپر دل سے آواز آئی ماں تجھے سلام۔

4۔ تایا جان نے بڑھاپے کی عمر میں داڑھی رکھی لیکن چھوٹی۔ اُن سے پوچھا کہ آپ نے چھوٹی داڑھی کیوں رکھی، کہنے لگے! بال کہیں سے تھوڑے اور کہیں سے زیادہ ہیں۔ کہا پھر کیا ہوا، اب کسی کو دکھانا بھی نہیں ہے، اسلئے بال جب تک ہر طرف سے چار انگل نہ ہو جائیں، بال نہیں کاٹنے، انہوں نے اثر نہ لیا۔

پھر اُن سے کہا کہ ہم دعا مانگا کرتے ہیں کہ ربنا اتمم لنا نورنا، یا اللہ ہمارا نور مکمل کر دے، اسلئے چھوٹی داڑھی مکمل نور نہیں ہے، پھر اپنا خواب سُنایا کہ خواب میں حضور ﷺ کو دیکھا تو اُن کے چہرے پر ایک مُٹھ (چار انگل) داڑھی تھی تو یہ خواب اُن کا سینہ چیر گیا اورنور مکمل ہو گیا۔

5۔ لوگ ڈراتے ہیں کہ داڑھی ہو تو شادی نہیں ہوتی حالانکہ رب کریم فرماتا ہے کہ تقدیر میں جو کچھ لکھا ہے وہ مل کر رہے گا، اسلئے لوگوں کی بات داڑھی رکھنے میں رکاوٹ نہ بن سکی بلکہ تقدیر پر ایمان مکمل ہو گیا۔

6۔داڑھی کے ساتھ کردار کی اہمیت ایسے ہے جیسے عقیدے کے ساتھ نیک اعمال کی اہمیت ہے ورنہ لوگ تو کہتے ہیں کہ داڑھی والے کی لوگ عزت نہیں کرتے، اسلئے عزت داڑھی کی کردار کرواتا ہے۔

دُنیا میں داڑھی رکھ کر کبھی ذلیل نہیں ہوئے اور ایمان یہ ہے کہ قبر میں بھی داڑھی دیکھ کر منکر نکیر کہیں گے کہ ہم جانتے ہیں کہ توکیا کہے گا۔

7۔ امام مسجد کا کام ہے کہ عوام کو امام بنائے، جس معاشرے میں یہ بات عام ہو کہ ”میں امامت کے قابل نہیں ہوں کیونکہ نماز بہت بھاری شے ہے اور میں دوسروں کی نمازوں کا بوجھ نہیں اُٹھا سکتا۔ اُس قوم نے حضور ﷺ کے دین کو سیکھا نہیں اور علماء نے سکھایا نہیں۔

8۔ایک کہنے لگا کہ 600 سالہ خلافت عثمانیہ، مکہ مدینہ میں چار مصلے رکھنے والے مولوی بدعتی و مُشرک تھے۔ سوال کیا کہ ان کو بدعتی و مشرک کس ”مجتہد“ نے کہا اُس کا نام بتاؤتاکہ علم ہو کہ تم کس کی تقلید میں کہتے ہو؟ بس جواب کا انتظار ہے کیونکہ 600 سال سے پہلے کی بات کرے گا، اپنا نہیں بتائے گا۔ سعودی عرب کی وجہ سے بے بنیاد مذہب رافضی پروموٹ ہوتا ہے کیونکہ سعودی وہابی علماء اپنوں کو بدعتی و مشرک کہتے ہیں۔

9۔ مسلمان کے گھر میں پیدا ہونے سے مسلمان نہیں بنیں گے بلکہ مسلمانی کو ثابت کرنا ہو گا ورنہ 73 فرقے بہتر جہنم میں اور ایک جنت والا ہو گا جو قرآن و سنت پر اکٹھا ہونے کے لئے دعوت دے رہا ہے کہ خلافت عثمانیہ چار مصلے اجماع امت اہلسنت اہلسنت۔

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general