Sulah o Shariat (صلح و شرائط)

صلح و شرائط

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو شہید کرنے والے باغی تھے جن کو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جنگ نہروان میں زندہ جلایا اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی باغیوں کو مروایا۔ حضرت حسن رضی اللہ عنہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد خلیفہ بنے تو بخاری حدیث 2704 کا مصداق بنتے ہوئے خلافت چھوڑ کر دو مسلمان گروپ میں صُلح کروائی۔

شرائط: دو مسلمان جماعتوں کے درمیان صلح کی شرائط یہ بیان کی جاتی ہیں: (1) اس وقت امیر معاویہ خلیفہ بنائے جاتے ہیں لیکن ان کے انتقال کے بعد حضرت حسن رضی اللہ عنہ خلیفتہ المسلمین ہوں گے (2) مدینہ شریف اور حجاز و عراق وغیرہ کے لوگوں سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زمانہ کے متعلق کوئی مواخذہ اور مطالبہ نہیں کیا جائے گا (3) حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کے ذمہ جو کچھ ہے اس کی ادائیگی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کریں گے۔

1۔ اس وقت امیر معاویہ خلیفہ بنائے جاتے ہیں لیکن ان کے انتقال کے بعد سیدنا حسن خلیفتہ المسلمین ہوں گے۔
2۔ مدینہ شریف اور حجاز و عراق وغیرہ کے لوگوں سے سیدنا علی کے زمانہ کے متعلق کوئی مواخذہ اور مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔
3۔ سیدنا حسن کے ذمہ جو کچھ قرضہ وغیرہ ہے اس کی ادائیگی حضرت معاویہ کریں گے۔ (تاریخ الخلفاء)

تحفے تحائف: تاریخ میں لکھا ہے کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنھما کو اپنی ساری زندگی سالانہ خراج اور تحفے تحائف دیتے رہے ہیں۔ البتہ یہ کون ہیں جو سب و شتم کا معنی گالیاں کر کے یہ الزام لگاتے ہیں کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کو گالیاں دی جاتی رہی ہیں؟ کیا حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنھما گالیاں دینے والوں سے تحفے تحائف لیتے رہے؟

خواہش: کسی نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ خلافت چاہتے ہیں تو آپ نے فرمایا جس وقت ایک بڑی فوج میرے ساتھ تھی اُس وقت اللہ کی رضامندی حاصل کرنے کے لئے خلافت چھوڑ دی، اسلئے لوگوں کی خوشی کے لئے خلافت لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔(تاریخ الخلفاء)

غوروفکر: حضرت حسن رضی اللہ عنہ جب حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی بیعت کر کے صُلح کر لیتے ہیں تو وہ کون لوگ تھے جنہوں نے صُلح کرنے پر حضرت حسن رضی اللہ عنہ کو بُرا بھلا کہا؟ حضرت حسن رضی اللہ عنہ پر 100سے زیادہ شادی کرنے کا الزام لگاتے ہیں؟ حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی کردار کشی تاریخ میں کن حضرات نے کی ہے؟

بہروپئے: یہ کون لوگ ہیں جوبنو ثقیفہ کا رونا بھی روتے ہیں، کبھی سعد بن عبادہ کی بات کرتے ہیں، کبھی حجر بن عدی، محمد بن ابی بکر، امام نسائی، حضرت عائشہ اور حضرت حسن رضی اللہ عنھما کے قاتل حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو کہتے ہیں؟

ویڈیوز: یہ کون لوگ ہیں جو کبھی مرزا انجینئر، بابا اسحاق، طارق جمیل، مودودی، ڈاکٹر طاہرالقادری، تفسیقی و تفضیلی پیروں علماء اور مفتی حنیف قریشی کی اپنے مطلب کی ویڈیو گروپ میں سینڈ کرکے کہتے ہیں کہ دیکھو اہلسنت کیا کہہ رہے ہیں اور اہلسنت کہتے ہیں کہ عقائد اہلسنت پر جو نہیں وہ رافضیت کے ایجنڈے پر ہو سکتا ہے مگر اہلسنت نہیں۔

تاریخ: کسی بھی مسلک و مذہب والوں کے نزدیک قرآن و سنت سے بڑھکر کونسی تاریخ کی کتاب معتبر ہے اور کونسا راوی مستند ہے اُس کا نام بتا دیں تاکہ سچ و جھوٹ کا فیصلہ کرنے میں آسانی ہو؟ قرآن اور احادیث کی وجہ سے مہاجرین، انصار، بدری، اُحد، صلح حدیبیہ، فتح مکہ وغیرہ کے صحابہ کرام پر مسلمان ایمان لاتا ہے، اسلئے اہلسنت قرآن و سنت پر ہیں۔

اہلتشیع جماعت سے تحفظات

1۔ اہلتشیع جماعت ہمیشہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی فضیلت کی احادیث اہلسنت کی کتابوں سے حوالے کے ساتھ بیان کرے گی مگر جن صحابہ کرام، تابعین و تبع تابعین نے یہ احادیث بیان کیں اُن پر ایمان نہیں لاتے کیوں؟

2۔ اہلسنت کی کتابوں میں جہاں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کے حوالے دیتے ہیں وہاں حضرت ابوبکر، عمر، عثمان، عشرہ مبشرہ، مہاجر صحابہ، بدری صحابی، اُحد کے صحابہ، فتح مکہ والے صحابہ کی شان بیان نہیں کرتے۔ کیوں؟

3۔ کیا قرآن مجید اور احادیث کے مطابق حضور ﷺ کی ازواج، سب صحابہ کرام پر ایمان لانا ضروری نہیں؟

4۔ اہلسنت کی کتابوں سے ثابت کریں گے کہ نعوذ باللہ صحابہ کرام نے اہلبیت پر ظُلم کیا کیوں؟

5۔ حضور ﷺ کی باتوں کا ریکارڈ 124000 صحابہ کرام نے اکٹھا کیا جس میں پنجتن بھی شامل ہیں لیکن اہلتلشیع 124000 کو چھوڑ کر خود سے بنایا (معذرت کے ساتھ فرق کرنے کے لئے لکھتے ہیں) ڈپلیکیٹ علی کی شان کو حضور ﷺ سے بڑھا کر یہ ثابت کرتے ہیں کہ صرف ڈپلیکیٹ علی وارث ہے لیکن یہ بتاتے نہیں کہ ڈپلیکیٹ علی نے حضور ﷺ کی کونسی احادیث اپنے کونسے صحابہ کو سُنائی یا حضور ﷺ کے صحابہ کو سُنائیں یا خود ہی اہلتشیع نے منگھڑت روایات کو ڈپلیکیٹ علی سے منسوب کر دیا۔

نتیجہ: اہلتشیع ایک علیحدہ سے گھڑا ہوا دین ہے جس کا مقصد بے علم عوام کو گمراہ کرنا ہے، اہلبیت کے لبادے میں چُھپ کر اہلسنت کو کہنا کہ تم بغض اہلبیت رکھتے ہو حالانکہ یہ تو ان کا دین اسلام سے بغض ہوا۔

بھائی بھائی: دیوبندی اور بریلوی بھائی بھائی ہیں کیونکہ دونوں خلافت عثمانیہ، چار مصلے، اجماع امت، عقائد اہلسنت کے مطابق پیری مریدی، دم درود، تعویذ دھاگے، میلاد، عرس کرنے والے ہیں جن کو سعودی عرب کے وہابی (اہلحدیث) علماء نے بدعتی و مشرک کہا۔ دیوبندی علماء کی چار کفریہ عبارتوں سے پہلے دیوبندی اور بریلوی بتائیں کہ کیا دونوں خلافت عثمانیہ والے اہلسنت نہیں ہیں؟

اہلحدیث حضرات تقلید، عرس، میلاد کو بدعت و شرک کہتے ہیں تو یہ بتائیں کہ حضور ﷺ کے کہنے پر کہتے ہیں یا کس مجتہد نے اہلحدیث جماعت کو کہا کہ یہ سب بدعت و شرک ہیں، اُس کا نام بتائیں۔

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general