Rona Peetna (رونا پیٹنا کپڑے پھاڑنا)

رونا پیٹنا کپڑے پھاڑنا

1۔ محرم کے مخصوص دنوں میں مخصوص اہلتشیع طبقہ جسطرح سے رونا پیٹنا، زخم لگانا، کوئلوں پر چلنا لیٹنا، سنگل مارنا، گھوڑا نکالنا وغیرہ سے دین اسلام کو پیش کرتا ہے، یہ دین اسلام نہیں ہے بلکہ قرآن و سنت کا غلط استدلال کر کے منگھڑت دین ہے۔ اس کے علاوہ اہلتشیع ہر لمحہ اپنی کتابوں سے انکاری اور کتابوں میں تبدیلی کرتے رہتے ہیں، اسلئے سوال یہ ہے کہ اہلتشیع جماعت کی احادیث کی کتابیں کہاں سے چھپتی رہی ہیں، پُرانا ایڈیشن کس صدی میں کہاں سے چھپا اور کس مُلک سے شائع ہوتا رہا ہے توجواب۔۔۔

2۔ صبر کرنا اور انتہا صبر کرنا بہترین ہے، نہ ہو سکے تو آنسو بہانا جائز ہے، اپنے ہوش میں کوئی نہ رہے اور کیا کچھ بک دے معافی ہے۔دنیا داری کرنا، دکھاوا کرنا، خواہ مخواہ دریاں بچھا کر بیٹھ جانا، کھانے کھلانا اس کا اجر کوئی نہیں ہے حتی کہ اہلسنت کے نزدیک مرگ پر کھانا نہیں پکنا چاہئے کیونکہ یہ بدعت ہے اور باقی مرگ کے ایصالِ ثواب کا کھانا صرف اور صرف غریب کھائے لیکن امیر نہ کھائے۔

3۔ رونا پیٹنا کے غیر شرعی قرآنی استدلال پر دلائل، حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کی رونا پیٹنا کی حدیث کی روایات کا تجزیہ، اہلتشیع کی کتاب من لا یحضرہ الفقیہ سے سوگ، نوحہ کے متلعق حیات القلوب ملا باقر مجلسی، ماتم کی ابتدا کس نے کی اہلتشیع کی کتاب مجمع المعارف حاشیہ حلیتہ المتقین، پہلا باقاعدہ ماتم کوفہ والوں نے کیا اور پھر یزید نے اپنی عورتوں سے کروایا ازشیعہ کتاب جلاء العیون، اس پر امام زین العابدین کا کہنا کہ ماتم کرنے والے ہمارے ق اتل ہیں از شیعہ کتاب احتجاج طبرسی (ان سب کے دلائل کمنٹ سیکشن میں موجود ہیں)۔

4۔ بارہ امام سب اہلسنت تھے اور شیعہ کی کتاب خود کہتی ہے کہ رونے پیٹنے کا یہ طریقہ 352ھ کی ایجاد ہے کیونکہ یہ کام فاطمی حکومت کا لگتا ہے (از شیعہ کتاب منتہی الاعمال اور اہلسنت کتاب البدایہ و النہایہ، تاریخ الخلفاء) اسی طرح عشرہ محرم میں سیاہ لباس کی ممانعت پر شیعہ لٹریچر موجود ہے (حوالے کمنٹ سیکشن میں موجود ہیں)۔

5۔اہلسنت کہلانے والی جماعتیں بریلوی اور دیوبندی دونوں کے نزدیک میلاد، عرس، ایصال ثواب، قل و چہلم، تیجہ، دسواں، برسی، اذان سے پہلے درود، نماز کے بعد کلمہ، جمعہ کے بعد سلام، قبر پر اذان، جنازے کے بعد دُعا وغیرہ لازم نہیں بلکہ اس کو فرض سمجھنا ہی بدعت ہے کیونکہ میلاد، ایصالِ ثواب، عرس جب مرضی کر سکتے ہیں اور نہ بھی کریں تو کوئی گناہ نہیں۔

نتیجہ: اہلتشیع اپنی کتابوں کے بھی مُنکر ہیں اور کہیں گے کہ جو حدیث قرآن سے ٹکرائے اُس کو نہیں ماننا لیکن پہلے یہ بتا دیں کہ کیا حضور ﷺ کے دین (قرآن اور حضور ﷺ کے فرمان) پر صحابہ کرام اور اہلبیت نہیں تھے؟ چاروں خلفاء کرام نہیں تھے؟ قیصر و کسری کو فتح کرنے والے نہیں تھے۔ کس دور میں اہلتشیع نے اپنا دین ایجاد کیا؟

اہلسنت: دیوبندی اور بریلوی ایک عقائد کے ہیں جن کا اصولی اختلاف دیوبندی علماء کی چار کف ریہ عبارتیں ہیں مگر اس وقت ذاتی و جماعتی و مفاد و دین دشمنی ہو رہی ہے جس سے رافضیت کو فائدہ ہے اور یہ کام سعودیہ کی نگرانی میں ہے کہ وہ اہلحدیث اور دیوبندی جماعتوں کی فنڈنگ کرتے ہیں۔ اگر ایسا نہیں تو دیوبندی اور بریلوی علماء ملکر عوام کو ان سوالوں کے جواب دیں تاکہ عوام ایک اہلسنت ہو۔

پانچ سوال: (۱) بریلوی اور دیوبندی بننا لازمی ہے یا اہلسنت بننا لازمی ہے اور اہلسنت کیا خلافت عثمانیہ والے نہیں ہیں جن کو سعودی عرب کے وہابی علماء نے بدعتی و مشرک کہا (۲)بریلوی اور دیوبندی کا اصولی اختلاف کیا ہے؟ (۳) دیوبندی اور بریلوی کو اکٹھا کرنے کی تجاویز کیا ہیں؟(۴) دیوبندی اور بریلوی کے عقائد کونسے ہیں؟ (۵) دیوبندی اور وہابی میں کیا فرق ہے؟

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general