ماہ شوال کے چھ روزے
چاند کے متنازعہ ہونے کے بعد کافی شور پڑا، بہت سی ویڈیو لیکس ہوئیں جس میں روئیت ہلال کمیٹی کے ممبر بتا رہے تھے کہ زبردستی چاند کروایا گیا ہے، جس پر علماء کرام نے ایک روزہ قضا کرنے کا کہا حالانکہ ہونا یہ چاہئے تھا کہ اگر چاند نظر آ گیا تھا تو حکومتی ادارے اور روئیت ہلال کمیٹی کے سارے ممبران مشترکہ طور پر عوام کو مطمئن کرنے کے لئے کانفرنس کرتے تاکہ عوام خود بحث نہ کرتی مگر ایسا نہیں ہوا۔
اسلئے جمعہ کو کئی جگہ عید کی نماز ادا کی گئی اور ہفتہ کو روزہ قضا کیا گیا تاکہ ہم کل قیامت والے دن حکومت پر بھی بوجھ نہیں ڈالیں گے بلکہ ان کی معافی کی درخواست کریں گے کیونکہ ہمیں اچھا رول دُنیا میں ادا کرنا ہے اور سب نے اپنے عملوں سے نہیں بلکہ اللہ کی رحمت سے جنت میں جانا ہے۔ البتہ قُرب خداوندی کے لئے نفلی عبادت کرنی چاہئیں جیسے صحیح مسلم 1164، ترمذی 759، ابوداود 2433، ابن ماجہ 1716، سنن دارمی 1754، مسند احمد میں مختلف الفاظ کے ساتھ حضور ﷺ کا فرمان ہے ”جس نے رمضان کے روزے رکھے اُس کے بعد شوال کے 6 روزے رکھے گویا اُس نے پورے سال کے روزے رکھے۔
چار مصلے اجماع امت اہلسنت اہلسنت کا نعرہ فرقہ واریت نہیں بلکہ سب جماعتوں کا خاتمہ ہے کیونکہ ہر مسلمان قرآن و سنت پر ہونے کی وجہ سے اہلسنت ہے۔ دیوبندی اور بریلوی دونوں جماعتوں نے دیوبندی علماء کی کف ریہ عبارتوں کی وجہ سے اپنی پہچان اپنے علماء سے کروائی ہے حالانکہ کہنا چاہئے تھا کہ دونوں جماعتیں خلافت عثمانیہ، چار مصلے، اجماع امت سے ہوتے ہوئے حضور ﷺ کے دور سے کنیکٹڈ ہیں، البتہ دونوں جماعتوں کو پیری مریدی، دم درود، تعویذ دھاگے، میلاد، عرس، تقلید وغیرہ کی وجہ سے سعودی عرب کے وہابی علماء (اہلحدیث) نے بدعتی و مُشرک کہا مگر سعودی حنبلی بن گئے اور اہلحدیث غیر مقلد ہیں مگر یہ نہیں بتاتے کہ کس مجتہد نے تقلید کو بدعت و شرک کہا کیونکہ حضور ﷺ نے تو نہیں فرمایا۔
اہلتشیع حضرات اہلسنت کو مسلمان نہیں سمجھتے، اگر مسلمان سمجھتے ہیں تو پھر اختلاف کیا ہوا کیونکہ اہلسنت کا کہنا ہے کہ اہلتشیع کی بنیاد نہیں ہے کیونکہ بنیاد قرآن و سنت سے بنتی ہے۔ حضور ﷺ کی احادیث 124000صحابہ کرام نے اکٹھی کیں جن میں پنج تن بھی شامل ہیں لیکن اہلتشیع کی احادیث حضور ﷺ سے اگر مولا علی سے اہلتشیع تک پہنچیں ہیں تو حضور ﷺ کے تو 124000صحابی ہوئے، اہلتشیع کیا حضور ﷺ کے صحابہ کو مانتے ہیں یا مولا علی کے اپنے کوئی صحابی تھے، کون تھے نام بتائیں جن سے احادیث روایات کی ہیں ورنہ اہلسنت ٹھیک کہتے ہیں اہلتشیع بے بنیاد ہیں۔