Deobandi Ulma Ki Abartein (دیوبندی علماء کی عبارتیں)

دیوبندی علماء کی عبارتیں

اس پیج کا مطالعہ کرنے والی عوام اکثر یہ سوال کرتی ہے کہ "چار کفریہ عبارتیں” کیا ہیں؟ جواب یہ ہے کہ حسام الحرمین کتاب میں دیوبندی علماء کی چار عبارتوں پر سعودی عرب سے نہیں بلکہ 1905 میں خلافت عثمانیہ، اجماع امت، اہلسنت علماء کرام حنفی، شافعی مالکی حنبلی نےجو فتاوی دئے وہ لگے ہیں اور حسام الحرمین کے جواب میں 1908 میں دیوبندی علماء نے المہند کتاب میں 26 سوال کے جواب دے کر اہلسنت علماء کرام حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی کو کہا کہ ہمارے عقائد وہی ہیں جو ہلسنت علماء کے ہیں اور اُس وقت کوئی بھی وہابی، دیوبندی، بریلوی اور اہلحدیث نہیں تھا۔

یہ بات یاد رہے کہ ہمارا مطالبہ اس پوسٹ یا پیج پر بحث نہیں بلکہ عوام کو شعور دے کر مطالبہ یہ ہے کہ فرقہ واریت و جہالت ختم کرنے کے لئے دیوبندی اور بریلوی جید علماء ان سوالوں کے جواب اکٹھے (joint venture) ویڈیو بنا کر دیں کیونکہ ہمیں مناظرے نہیں چاہئیں:

1۔ بریلوی اور دیوبندی بننا لازمی ہے یا اہلسنت (ما انا علیہ و اصحابہ) بننا لازم ہے؟ کیا دیوبندی و بریلوی علماء 600 سالہ خلافت عثمانیہ، اجما ع امت، اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) کے متفقہ عقائد پر نہیں ہیں جو جناب احمد رضا کے فتاوی رضویہ اور دیوبندی علماء نے متفقہ طور پر المہند کتاب میں لکھے؟

2۔ المہند میں مستحب اعمال (پیری مریدی، دم درود، تعویذ دھاگے، قبروں اور سینوں سے فیض، ذکر ولادت، حضور ﷺ کے روضے کی طرف منہ کر کے دُعا کرنا) اور اپنے امام کی اصول و فروع میں تقلید کرنے کا لکھا اور ساری دُنیا کے اہلسنت علماء کو 1924میں مزارات ڈھا کر سعودی عرب کے وہابی علماء نے بدعتی و مُشرک کہا؟

3۔ ایک سوال یہ بھی ہے کہ اب صرف بریلوی بدعتی و مُشرک کیوں ہیں اور کس اہلسنت عالم نے بدعت و شرک کی تعلیم کس کتاب میں دی؟ کیا اس سے خود کفر یہ عبارتوں والے دیوبندی علماء کو بدعتی و مُشرک نہیں بنایا جا رہا؟

4۔ دیوبندی اور بریلوی کا اصولی اختلاف چار کفریہ عبارتیں ہیں تو عوام اذان سے پہلے درود،نماز کے بعد کلمہ، جمعہ کے بعد سلام، قبر پر اذان، جنازے کے بعد دُعا، میلاد، عرس، یا رسول اللہ مدد، قل و چہلم وغیرہ پر کیوں لڑ رہی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا دونوں جماعتوں کو علم نہیں کہ یہ سب اعمال ساری زندگی نہ کریں تو ہر گز گناہ نہیں؟

تدبر و تفکر: ہمارا چیلنج ہے کہ اگر یہ سب اعمال بند کر دئے جائیں تو بدعت و شرک کی کہانی ختم ہو جائے گی اور مزاروں پر تونہروان کا بے دین باغی اہلتشیع گروپ ہے جو اپنے سہولت کار مرزا، مفتی، ڈاکٹر، تفسیقی و تفضیلی پیر اور علماء سے کام لے رہا ہے جس سے ہماری نسلوں میں دین سے بغاوت پیدا ہو رہی ہے۔

آسان اردو میں کفریہ عبارتیں

۱۔ جناب محمد قاسم نانوتوی صاحب نے اپنی کتاب تحذیر الناس میں لکھا کہ ”اگربالفرض بعد زمانہ نبوی ﷺبھی کوئی نبی پیدا ہو تو پھر بھی خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہ آئیگا،چہ جائیکہ آپ کے معاصر کسی اور زمین میں یا فرض کیجئے اسی زمین میں کوئی اور نبی تجویز کیاجائے۔“(آسان اردو میں یہ بنتا ہے کہ فرض کریں اگر حضورﷺ کے بعد کوئی نبی پیدا ہو تو ختم نبوت پر کچھ فرق نہیں آئے گا)۔

۲۔ جناب خلیل احمد انبیٹھوی نے اپنی کتاب ”براہین قاطعہ“ میں لکھا کہ ”شیطان و ملک الموت کا حال دیکھ کر علم محیط زمین کا فخر عالم کو خلاف نصوص قطعیہ کے بلادلیل محض قیاس فاسد سے ثابت کرنا شرک نہیں تو کون سا ایمان کاحصہ ہے، شیطان و ملک الموت کو یہ وسعت نص سے ثابت ہوئی، فخر عالم کی وسعت علم کی کون سی نص قطعی ہے“۔(عبارت کا مفہوم یہ بنتا ہے کہ شیطان کا علم نبی کریمﷺ کے علم سے بڑھ کر ہے کیونکہ شیطان کے علم کے بارے میں قرآن کی نص موجود ہے اور حضورﷺ کے لئے کونسی قرآن کی دلیل موجود ہے)۔

۳۔ مولوی رشید احمد گنگوہی صاحب کا ایک دستخطی مہری فتوی ہے کہ ”اللہ تعالی سے کذب ممکن ہے“۔”جو اللہ سبحانہ تعالی کو بالفعل جھوٹا مانے اور تصریح کرے کہ (معاذاللہ تعالی) اللہ تعالی نے جھوٹ بولا اور یہ بڑا عیب اس سے صادر ہو چکا تو اسے کفر بالائے طاق گمراہی درکنار فاسق بھی نہ کہو“۔ (فتوی کا مفہوم ہے کہ اللہ کریم جھوٹ بولنے پر قادر ہے مگر بولتا نہیں)

۴۔ مولوی اشرف علی تھانوی صاحب نے اپنی کتاب حفظ الایمان میں لکھا ہے کہ ”آپ کی ذات مقدسہ پرعلم غیب کاحکم کیا جانا اگر بقول زید صحیح ہو تو دریافت طلب یہ امر ہے کہ اس غیب سے مراد بعض غیب ہے یا کل غیب،اگر بعض علوم غیبیہ مراد ہیں تو اس میں حضورﷺ کی ہی کیاتخصیص ہے ایسا علم غیب تو زید، عمر و بلکہ ہر صبی و مجنون بلکہ جمیع حیوانات و بہائم کیلئے بھی حاصل ہے“۔(آسان مفہوم یہ ہے کہ نبی کریمﷺکی ذات کو اگر کچھ علم عطا کیا گیا تو ایسی کوئی خاص بات نہیں ہے بلکہ ایساعلم تو نعوذباللہ جانوروں کو بھی حاصل تھا نعوذ باللہ)۔

اشارہ: پوسٹ پڑھنے کے بعد بھی مسلمان سوچے کہ یہ مذہبی فرقہ واریت ہے اور اس سے اتحاد نہیں ہو گا تو پھر فارمولہ بتا کر احسان کرے کہ کسطرح مسلمان اکٹھے ہوں گے تاکہ اس کے مطابق عمل کریں۔ ہر ایک کمنٹ کرنے والے کو یاد رہے کہ کل قیامت والے دن سب باتوں کا جواب دینا ہے۔

کاپی: پوسٹ کو ضرور شئیر کریں مگر بہتر یہی ہے کہ پوسٹ کاپی کر کے اپنے پیج پر لگائیں تو سب دوستوں تک جاتی ہے ورنہ چند دوستوں تک جاتی ہے  

حل: دیوبندی اور بریلوی ایک عقائد کے ہیں اور اصولی اختلاف بتا کر ایک ہونے کا اعلان کر دیں تو دجالیت کا پردہ چاک ہو سکتا ہے ورنہ دجل و فریب ہر طرف سے حضور ﷺ کے دین کو کھا رہا ہے جس کے ہم سب چھوٹے بڑے، مرد و عورت مُجرم ہیں۔

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general