Falsafa Hayti Mumati (فلسفہ حیاتی مماتی)

فلسفہ حیاتی مماتی

1۔ دیوبندی اور بریلوی دونوں ایک عقائد کے ہیں سوائے اصولی اختلاف دیوبندی علماء کی چار کف ریہ عبارتوں کے۔ دونوں حضور ﷺ کی بعد از وصال حیات کے قائل ہیں۔ اسلئے ”حیاتی“ والے سورہ زمر 30 ”بے شک آپ ﷺ بھی انتقال فرمانے والے ہیں اور کافر بھی مر جانے والے ہیں“ پر ایمان رکھتے ہیں مگر حضور ﷺ کے لئے لفظ مرنا استعمال کرنا برا سمجھتے ہیں اور وصال، انتقال، پردہ فرمانا کہتے ہیں۔

2۔ صحیح بخاری 4446 عائشہ رضی اللہ عنھا نے حضور ﷺ کے وصال کا بتایا۔ بخاری 3688 حضور ﷺ کی وفات کا اعلان حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کیا اور بخاری 1241,42 کے مطابق عوام کو واعظ بھی کیا جس کو بخاری 4454 حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سُن کر حضورﷺ کے وصال کو مانا اور بخاری 4586 حضور ﷺ نے خود اپنے اختیار سے آخرت کو پسند کیا“۔ اہلسنت کا عقیدہ ہے کہ حضور ﷺ کو موت آئی، آپ کو کفن و غسل دیا گیااور آپ کی قبر مدینہ منورہ میں ہے۔

3۔البتہ عالم دُنیا میں رہتے ہوئے حضور ﷺ نے صحیح مسلم احادیث 411 سے 424 (معراج شریف کے واقعات) میں بعد از وصال انبیاء کرام کی ”حیات“ کے متعلق عقیدہ یہ دیا کہ انبیاء قبروں میں نماز ادا کرتے ہیں جیسے حضرت موسی علیہ السلام۔ انبیاء کرام (حضرت آدم، عیسی و یحیی، یوسف، ادریس، ہارون، موسی و ابراہیم، موسی علیہ السلام) آسمانوں پر بھی ہیں اور شہداء کی طرح انبیاء کرام کا جنت سے تعلق بھی ہے۔ مسلم 421 حضرت موسی اور یونس علیہ السلام کو آپ ﷺ نے حج کرتے ہوئے بھی دیکھا۔ سنن ابو داود 1047زمین انبیاء کرام کے جسم کو نہیں کھا سکتی۔

4۔صحیح مسلم 2102 کے مطالعہ سے علم ہوا کہ نماز کسوف پڑھاتے ہوئے حضور ﷺ اپنا ہاتھ جنت میں لے گئے یعنی حضور ﷺ نے اپنا ہاتھ عالم دُنیا، عالم قبر، عالم حشر سے گذار کر عالم جنت میں لے گئے اور ساتھ میں آپ ﷺ نے دعوی کیا کہ اللہ کریم نے تم سے قرآن پاک میں جن چیزوں کا وعدہ کیا ہے میں نے سب دیکھ لیں۔یہی سوال ہے کہ کیا اس عالم میں رہنے والا نبی عالم قبر، عالم برزخ، عالم حشر اور عالم جنت کو دیکھ سکتا ہے تو عالم برزخ کی حیات میں اللہ کے حُکم سے اس دُنیا میں ہاتھ نہیں لا سکتا؟

5۔ صحیح بخاری 6996 جس نے مجھے دیکھا اس نے حق دیکھا۔ صحیح بخاری 6994 جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو اس نے واقعی مجھے دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت میں نہیں آ سکتا۔ صحیح بخاری 6993جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو کسی دن مجھے بیداری میں بھی دیکھ لے گا“۔ اسلئے بہت سے مشاہدات صحابہ کرام اور تابعین کو خواب اور بیداری میں ہوئے ہیں۔

6۔ عقیدہ یہ بھی ہے کہ حضور ﷺ کے وسیلے سے دُعا جائز ہے اور بغیر وسیلے سے بھی جائز ہے جیسا کہ احادیث میں آیا ہے، یا رسول اللہ مدد کہنا بھی ایک وسیلہ ہے مگر مدد اللہ کریم ہی فرماتا ہے۔ اللہ کریم کے حُکم کے بغیر کوئی نبی، ولی، پیر، پیغمبر مدد نہیں کر سکتا۔

7۔ حضور ﷺ کی حیات کو ماننے کا مطلب ہے کہ قرآن و سنت کے دلائل کو ماننا، اگر کوئی اُس کے خلاف دلائل رکھتا ہے تو اُس کو مماتی کہتے ہیں۔ مماتی کا مسئلہ سعودیہ کے وہابی علماء نے پیدا کیا ہے کیونکہ خلافت عثمانیہ کے دور میں اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) حضور ﷺ کی بعد از وصال کے ”بہترین حیات“ کے قائل ہیں۔

عقیدہ: حضور ﷺ کی قرآن و سنت کے مطابق اس دُنیا سے بہتر ”حیات“ کو ماننا حیاتی عقیدہ کہلاتا ہے۔ باقی تعلیم حاصل کرنے کے لئے مدرسے ہیں، علاج کے لئے ہسپتال ہیں، ہر شے رب کریم سے مانگنی چاہئے اور اللہ کے سوا کوئی دے بھی نہیں سکتا۔اللہ کریم کو راضی کرنے کے لئے وظائف کریں مگر اللہ کریم کے حُکم کے بغیر سببب کوئی نہیں بنے گا۔

اہلتشیع: اہلتشیع کا دین حضور ﷺ، مولا علی، حسن و حسین رضی اللہ عنھم والا نہیں ہے کیونکہ اہلبیت کا دین وہی ہے جو صحابہ کرام کا تھا۔ اہلبیت نے صحابہ کرام کی کبھی شکایت نہیں کی، اگر کی ہے تو ثابت کریں کہ حضرت علی، فاطمہ، حسن و حسین رضی اللہ عنھم نے حضرات ابوبکر، عمر، عثمان رضی اللہ عنھم کے متعلق کس حدیث میں کچھ فرمایا۔ البتہ اہلتشیع نے امام جعفر صادق سے منگھڑت تین لاکھ کو احادیث قرار دے کر ختم نب وت پر ڈاکہ ڈالا ہے اور امام صرف حضور ﷺ ہیں جن کی اتباع کا حُکم ہے۔

اجماع امت: اہلسنت علماء جو خلافت عثمانیہ، چار مصلے، اجماع امت، عقائد اہلسنت پر ہیں ان کو چاہئے کہ عوام کو بتائیں کہ اصل فتنہ تفسیقی و تفضیلی و رافضیت ہے جو ہماری صفوں میں پھیل رہا ہے۔ دیوبندی اور بریلوی کا اصولی اختلاف چار کفر یہ عبارتیں ہیں اور دونوں جماعتوں کو سعودی عرب + اہلحدیث نے بدعتی و مشرک کہا۔ اذان سے پہلے درود، نماز کے بعد کلمہ، جمعہ کے بعد سلام، جنازے کے بعد دُعا ، قل و چہلم، میلاد، عرس، ذکر ولادت، یا رسول اللہ مدد کے نعرے ہماری پہچان نہیں ہیں۔ تینوں جماعتوں کی لڑائی میں عوام کے ساتھ ساتھ شیطان بھی اہلسنت پر ہنس رہا ہے اور سب مجبور ہیں سوائے ہمارے۔ بولیں ورنہ قیامت والے دن مسلمانوں کے ایمان کا جواب دینا ہو گا۔ چار مصلے اجماع امت اہلسنت اہلسنت

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general