Khatam e Shareef (ختم شریف)

ختم شریف

1۔ ایک ہوتے ہیں دُنیا کے رسم و رواج جیسے تیل مہندی، بسنت، ویلنٹائن ڈے، ہیپی نیو ائیر اور یہ سارے کام ”دینی“ نہیں بلکہ عوام دل پشوری کرنے کےلئے کرتی ہے کیونکہ عوام entertainment (تفریح) چاہتی ہے enlightenment (معرفت) نہیں۔

2۔ اسی طرح جس عوام کو دین کا علم نہیں وہ ختم شریف، قل و چہلم، تیجہ، دسواں، برسی، عُرس، میلاد کو مذہبی رسم و رواج سمجھ کر اور رشتے داروں کو بلا کر دل پشوری کرنے کے لئے کرتی ہے۔ البتہ جن کا تعلق دین سے ہے وہ بتا ہی نہیں سکتے کہ یہ سب اعمال ساری زندگی نہ کریں تو کوئی گناہ نہیں بلکہ ان کاموں سے تو رافضی حضرات فائدہ لے رہے ہیں۔

3۔ ایک پوسٹ پر پوچھا گیا جناب یہ ختم شریف کیا ہوتا ہے، نیچے اہلحدیث جماعت کی عوام نے ہنسی کے ایموجی لگا دئے، کسی نے کہا ختم شریف جیسے نواز شریف، بابرا شریف ویسے بریلویوں کا ختم شریف، عرس شریف۔ کسی نے کہا قرآن ختم کر کے کہنا لو جی شُکر ہے ختم ہوا، اسلئے ختم شریف۔ افسوس

4۔حضور ﷺ کی امت کو علم ہونا چاہئے کہ ہم لوگ دو کام انفرادی کریں یا اجتماعی طور پر کریں اس سے ہمارے زندوں اور مرنے والوں کو فائدہ ہوتا ہے بس اسی کا نام ختم شریف، قل و چہلم، تیجہ، دسواں، برسی، گیارھویں شریف یا میلاد بھی حضور ﷺ کو تحفہ نذرانہ بھیجنا ہے:

۱) روزانہ 24کروڑ عوام اپنے زندہ اور مردہ والدین، رشتے دار اور حضور ﷺ کی امت کے لئے ہاتھ اُٹھا کر یا ہاتھ اُٹھائے بغیر جس وقت مرضی بخشش کی دُعا کرے۔

صحیح مسلم 5091: ”جانور تکبیر پڑھ کر ذبح کرنے کے بعد نبی کریم ﷺ نے فرمایا: یا اللہ میری طرف سے، میری آل کی طرف سے اور میری امت کی طرف سے قبول فرما“

۲)اسلئے اہلسنت کے نزدیک ہر فرض نماز، روزہ، زکوۃ، حج، قربانی، صدقہ، خیرات، کھانا کھلانا، قرآن خوانی، کپڑے دینے، دیگیں دینا یعنی فرض، واجب، سنت اور مستحب اعمال اپنے زندہ یا وفات پانے والے والدین (رشتے دار اور حضور ﷺ کی ساری امت)کو ایصال ثواب کر سکتے ہیں اور یہی ختم شریف ہے۔ (دیوبندی اور بریلوی علماء کے فتاوی کمنٹ سیکشن میں ہیں، جن کے نزدیک فرض اور واجب اعمال ایصال ثواب کر سکتے ہیں)

نام رکھنا: نماز ایک عمل ہے اور حضور ﷺ نے اعمال کے نام رکھنا سکھائے جیسے فجر،ظہر، عصر، مغرب، عشاء۔ صدقہ و خیرات کے نام ہیں زکوۃ اور فطرانہ۔ حج کے نام ہیں حج افراد، تمتع، قِران۔ نام رکھنے کی سنت پر عمل کرتے ہوئے، اہلسنت نے حضور ﷺ کا ذکر (نعت، درود و سلام) میلاد کہلاتا ہے اور قبر کی زیارت کرنے کو عُرس کا نام دیا۔ اگر نام رکھنا بدعت ہے تو پھر بدعتی کون ہوا؟؟؟

اجتماعی: اسلئے ہر مسلمان بلکہ 24 کروڑ عوام یہ کرے تو یہ عمل خود اجتماعی ہو جائے گا مگر ایسا وہ کرے گا جو دین پر عمل کرے گا ورنہ بدعت و مستحب کی لڑائی جو سعودی عرب کے وہابی علماء + اہلحدیث نے ڈالی ہے ختم نہیں ہو گی۔ 100سالوں میں یہ کام کسی نے نہیں کیا اسلئے اس نسل کو زور لگانا ہو گا اور حضور ﷺ کے دین کے علم کو بلند کرنا ہو گا۔

فیصلہ: ایک محفل میں اس فقیر نے مرنے والے کے بیٹے سے کہا کہ بیٹا اپنے والد کے لئے دُعا کرو، اُس نے دُعا کر دی تو ایک بوڑھے نے کہا کہ آج تم نے مولوی صاحب کی روٹی مار دی، ہمارا رواج ہے کہ مولوی صاحب ختم پڑھتے ہیں تو ہم اُن کو سبحان اللہ کہہ کر کچھ روپے دیتے ہیں جن سے ان کی روٹی چلتی ہے، آج تو نے اُن کی روٹی مار دی۔ میں نے یہ نہیں سوچا کہ میں نے اُس کی روٹی ماری بلکہ میں نے سوچا کہ میں مولوی بن کر بغیر پیسوں کے دین کا کام کروں گا اور دین کو پیشہ نہیں بناؤں گا۔

دُکھ: جماعتوں کو علم ہے کہ اگر اذان سے پہلے درود، نماز کے بعد کلمہ، جمعہ کے بعد سلام، قل و چہلم، تیجہ، دسواں برسی، عرس، میلاد ساری زندگی کوئی نہ کرے تو کوئی گناہ نہیں مگر اصل کام پہچان کی ہے کہ اہلسنت سعودیہ والے ہیں یا خلافت عثمانیہ والے ہیں۔ یہ پہچان عوام کو اسی پیج سے ملے گی اور عوام کو اب کام کرنا ہو گا ورنہ دیوبندی، بریلوی اور اہلحدیث جماعتیں اس وقت رافضی پریشر میں ہیں۔

اہلتشیع: اہلتشیع کا دین حضور ﷺ، مولا علی، حسن و حسین رضی اللہ عنھم والا نہیں ہے کیونکہ اہلبیت کا دین وہی ہے جو صحابہ کرام کا تھا۔ اہلبیت نے صحابہ کرام کی کبھی شکایت نہیں کی، اگر کی ہے تو ثابت کریں کہ حضرت علی، فاطمہ، حسن و حسین رضی اللہ عنھم نے حضرات ابوبکر، عمر، عثمان رضی اللہ عنھم کے متعلق کس حدیث میں کچھ فرمایا۔ البتہ اہلتشیع نے امام جعفر صادق سے منگھڑت تین لاکھ کو احادیث قرار دے کر ختم نب وت پر ڈاکہ ڈالا ہے اور امام صرف حضور ﷺ ہیں جن کی اتباع کا حُکم ہے۔

اجماع امت: اہلسنت علماء جو خلافت عثمانیہ، چار مصلے، اجماع امت، عقائد اہلسنت پر ہیں ان کو چاہئے کہ عوام کو بتائیں کہ اصل فتنہ تفسیقی و تفضیلی و رافضیت ہے جو ہماری صفوں میں پھیل رہا ہے۔ دیوبندی اور بریلوی کا اصولی اختلاف چار کفر یہ عبارتیں ہیں اور دونوں جماعتوں کو سعودی عرب + اہلحدیث نے بدعتی و مشرک کہا۔ اذان سے پہلے درود، نماز کے بعد کلمہ، جمعہ کے بعد سلام، جنازے کے بعد دُعا ، قل و چہلم، میلاد، عرس، ذکر ولادت، یا رسول اللہ مدد کے نعرے ہماری پہچان نہیں ہیں۔ تینوں جماعتوں کی لڑائی میں عوام کے ساتھ ساتھ شیطان بھی اہلسنت پر ہنس رہا ہے اور سب مجبور ہیں سوائے ہمارے۔ بولیں ورنہ قیامت والے دن مسلمانوں کے ایمان کا جواب دینا ہو گا۔ چار مصلے اجماع امت اہلسنت اہلسنت

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general