Muharram (مقدس ماہِ محرم)

مقدس ماہِ محرم

1۔ محرم کے مقدس مہینے میں ما تمی رنگ بھر کر بے دین اہلتشیع نے یہ مہینہ اپنے قبضے میں کیا ہوا ہے اور اہلسنت یہ قبضہ آج تک پاکستان میں چُھڑا نہیں سکے کیونکہ بے دین کی پاور، ٹیکنالوجی، چالاکی اور مکاری زیادہ ہے۔ البتہ قرآن و سنت کے مطابق جس کو غم ہو وہ غم کرے لیکن ما تم نہیں اور یہ کونسا اجتماعی غم کا بخار ہے جو محرم میں سڑکوں پر سبیلیں لگا کرٹھنڈا کیا جا رہا ہے بلکہ یہ غم نہیں دین اسلام پر ظُلم ہے۔

2۔ قرآن کو اسلئے مانتے ہیں کہ اللہ کریم کا فرمان ہے اور احادیث کو اسلئے مانتے ہیں کہ حضور ﷺ کے بیان ہیں۔ اللہ کریم کا بیان اور حضور ﷺ کے فرمان علیحدہ علیحدہ نہیں ہو سکتے جیسے صحابہ کرام اور اہلبیت علیحدہ علیحدہ نہیں ہو سکتے لیکن کیسی عجیب بات ہے کہ 14 معصوم اور 12 امام کا فارمولہ دے کر چند اہلبیت عظام اور ہزاروں صحابہ کرام کو علیحدہ علیحدہ کر دیا گیا اور ایسا کرنے والے بے دین اہلتشیع ہیں۔

3۔ سابقون الاولون، بدری صحابہ، اُحد کے صحابہ، مہاجرین صحابہ، انصاری صحابہ نے بھی شہادت پائی لیکن حضرت حُسین رضی اللہ عنہ کی شہادت پر ٹوسٹ (twist) لا کردین اسلام کوتبدیل کیا گیااور نعرہ لگایا گیا کہ ہم حُسینی ہیں حالانکہ حُسینی وہی ہیں جو حضور ﷺ، صحابہ کرام، اہلبیت (حضرت علی، فاطمہ، حسن و حسین رضی اللہ عنھم) کے دین پر ہیں اور اہلتشیع بے دین ہیں۔

4۔ اہلسنت علماء کیا عوام کو بتانا پسند کریں گے اور عوام کیا سمجھنا پسند کرے گی کہ کیا یہ غم منانا نہیں؟:

۱) جب دیوبندی، بریلوی اور اہلحدیث کی کتابوں میں قبرکچی اور ایک گٹھ ہونے کا ذکر ہے تومسلمانوں کو مساجد میں کیوں نہیں سمجھایا گیا کہ 9 اور 10 کو ایک گٹھ سے زیادہ قبر پر مٹی ڈالنا خلاف سنت اور بدعت ہے اور خاص طور پر محرم میں قبرستان جانا بھی ما تم کی ایک شکل ہے؟

۲) اس کو اسطرح بھی سمجھیں کہ محرم میں کسی دن بھی نکاح کرنا منع نہیں بلکہ جب مرضی کر سکتے ہیں چاہے وہ 10 محرم ہی کیوں نہ ہو۔ اگر نکاح وغیرہ نہیں کرتے تو پھر ما تم اور غم ہی تو منا رہے ہیں جناب۔

نتیجہ: اس کا مطلب صاف ہے کہ محرم ما تمی حضرات کے قبضے میں ہے اور اہلسنت کی مساجد خاموش ہیں اور اگر مساجد سے آج دین بیان نہ ہوا تو کیا کل قیامت والے دن بیان کریں گے؟

حقیقت:چودہ معصوم اور بارہ امام کا فارمولہ ہی غلط ہے۔ آپ اندازہ لگائیں کہ ایک معصوم حضور ﷺ نے حج کے موقعہ پر کم و بیش 124000کو دین سکھایا، اسلئے صحابہ کرام اور اہلبیت دونوں حضور ﷺ کے دین پر تھے۔سارے مسلمان اتنا ہی بتا دیں کہ معصوم تو حضور ﷺ کو ہی کہا جاتا ہے اور باقی 13 امام نے کب کہا کہ ہم حضور ﷺ کی طرح معصوم ہیں اور ہماری پیروی حضور ﷺ کی پیروی ہے؟

14 معصوم اور 12 امام کا فارمولہ حضور ﷺ کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں گھڑنے کے لئے بنایا گیا۔احادیث اہلسنت کی ہوں یا اہلتشیع کی، دونوں احادیث کی کتابوں کو بے دین اہلتشیع کہتے ہیں کہ صحیح نہیں ہیں؟ البتہ یہ نہیں بتاتے کہ امام جعفر سے لاکھوں احادیث کہاں سے آئیں اور کس نے تیار کیں؟

5۔بہت سی باتوں کا اب علم ہوا جیسے صفر کے مہینے میں الائیں بلائیں ڈالی گئیں اور بعد میں حدیث پاک سے علم ہوا کہ اس مہینے میں کوئی الا بلا کی فلاسفی نہیں۔ صفر میں ہی آخری بدھ کو لوگ صبح سویرے سیر کے لئے جاتے تھے اور کہا جاتا تھا کہ اس دن حضور ﷺ کو شفا ملی تھی لیکن بعد میں علم ہوا کہ اس دن تو آپ شدید بیمار ہوئے تھے۔ 22رجب کے کونڈے گھروں میں چھپا کر کھاتے تھے، بعد میں علم ہوا کہ یہ تو دُشمن دین کی چال ہے اور کونڈے بھی بند ہوئے۔ بی بی فاطمہ و زینب کے معجزے پڑھائے جاتے، بعد میں علم ہوا کہ یہ تو منگھڑت واقعات ہیں جن کے پڑھنے پر گناہ ہے۔ ان شاء اللہ اب بے دین اہلتشیع بھی بند ہوں گے کیونکہ ان کا بھی عوام کو علم ہو رہا ہے۔

اہلتشیع: اہلسنت کی کتابوں میں اہلبیت اور صحابہ کرام کے کثیر مناقب اور فضائل موجود ہیں، البتہ اہلتشیع جماعت حضور ﷺ کی احادیث کے منکر یعنی رسول اللہ ﷺ کے منکر ہیں کیونکہ حضور ﷺ نے صحابہ کرام اور اہلبیت کو ایک جیسی تعلیم دی لیکن اہلتشیع بے دین ہیں ان کا حضور ﷺ، صحابہ کرام، اہلبیت سے تعلق نہیں بلکہ دین اسلام کے مخالف ہیں۔

اجماع امت: اہلسنت علماء جو خلافت عثمانیہ، چار مصلے، اجماع امت، عقائد اہلسنت پر ہیں ان کو چاہئے کہ عوام کو بتائیں کہ اصل فتنہ تفسیقی و تفضیلی و رافضیت ہے جو ہماری صفوں میں پھیل رہا ہے۔ دیوبندی اور بریلوی کا اصولی اختلاف چار کفر یہ عبارتیں ہیں اور دونوں جماعتوں کو سعودی عرب + اہلحدیث نے بدعتی و مشرک کہا۔ اذان سے پہلے درود، نماز کے بعد کلمہ، جمعہ کے بعد سلام، جنازے کے بعد دُعا ، قل و چہلم، میلاد، عرس، ذکر ولادت، یا رسول اللہ مدد کے نعرے ہماری پہچان نہیں ہیں۔ تینوں جماعتوں کی لڑائی میں عوام کے ساتھ ساتح شیطان بھی اہلسنت پر ہنس رہا ہے اور سب مجبور ہیں سوائے ہمارے۔ بولیں ورنہ قیامت والے دن مسلمانوں کے ایمان کا جواب دینا ہو گا۔ چار مصلے اجماع امت اہلسنت اہلسنت

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general