6 Kalmay (چھ کلمے)

چھ کلمے

1۔ کلمہ کا مطلب ہے بات یا الفاظ جیسے تم نے یہ کلمات (الفاظ) مُنہ سے کیوں نکالے، البتہ شرعی طور پر کلمہ مسلمان کے ایمان اور عقائد کا اظہار ہے بلکہ ہر لفظ اور ہر عمل مسلمان کے دین کی پہچان ہے۔

2۔ اہلسنت علماء مساجد و مدارس میں چھ کلمے یاد کرواتے ہیں اور ان کے نام پہلا کلمہ طیب، دوسرا کلمہ شہادت، تیسرا کلمہ تمجید، چوتھا کلمہ توحید، پانچواں کلمہ استغفار، چھٹا کلمہ رد کُفر ہیں ۔ ان چھ کو کلمہ کہہ لیں یا دُعا کہہ لیں کیونکہ کسی بھی عمل کا نام رکھنا بدعت نہِیں بلکہ سُنت ہے جیسے حضور ﷺ نے نمازوں کے نام رکھے ہیں۔

3۔ اہلحدیث حضرات کے حوالے بھی موجود ہیں جن کے نزدیک یہ کلمے برصغیر کی پیداوار ہیں اور احادیث میں جو کلمات حضور ﷺ نے بتائے ہیں وہ زیادہ فضیلت رکھتے ہیں اور یہ عقیدہ اہلسنت کا بھی ہے کہ حدیث کے مقابلے میں سیلف میڈ درود اور کلمات کی اتنی اہمیت نہیں ہے بلکہ احادیث کی اہمیت زیادہ ہے مگر سیلف میڈ دعا، کلمات جائز ہیں

4۔ بچپن میں ہمیں معلوم تھا کہ یہ چھ کلمے یاد کرنا ضروری نہیں ہیں، اسلئے کسی کو چھیڑنا ہوتا تو کہتے تو سچامسلمان ہے تو پانچواں اور چھٹا کلمہ سُنا۔ البتہ یہ ہمیں بھی معلوم نہیں ہے کہ کن کن علماء کرام نے کس دور میں چھ کلمے، چھ کلموں کے نام، ایمان مجمل اور ایمان مفصل کا بتایا یا سکھایا۔

5۔ اسی طرح بہت سے نکاح خواں نکاح کرواتے ہوئے لڑکی اور لڑکے کو کلمے پڑھاتے ہیں اور بہت سی جگہوں پر یہ شرمندگی دیکھنے میں آئی کہ لڑکے اور لڑکی کو قرآن بھی نہیں آتا تھا اسلئے وہ کلمات ادا نہیں کر پاتے۔ علماء کرام سے عرض ہے کہ اردو میں عوام کویہ کلمات پڑھا دیں کیونکہ یہ کلمات نکاح میں پڑھانا فرض، واجب، سنت نہیں ہے بلکہ اسلئے ہے کہ اگر عوام نے کُفر کیا ہو تو توبہ ہو جائے۔

6۔ اسی طرح عام انسان اپنے ذہن میں رکھے کہ اللہ تعالی کو اُس کی ذات و صفات کے ساتھ مانتے ہوئے اُس کے سارے احکامات پر عمل کرنا، اس بات کا اقرارزبان سے اور دل سے تصدیق بھی ہو، اسے ایمانِ مجمل(خلاصہ) کہتے ہیں۔ میں اللہ کریم، فرشتے، رسول، یومِ آخرت،اللہ کریم کی اچھی اور بُری تقدیر اور موت کے بعد اُٹھائے جانے پر ایمان لایا۔ اسے ایمان مفصل (تفصیل) کہتے ہیں۔

7۔ دیوبندی اور بریلوی دونوں کے نزدیک چھ کلمے، ایمان مجمل و مفصل کو ائمہ کرام اور محدثین نے عوام کی آسانی کے لئے بنایا کیونکہ دیوبندی اور بریلوی ملک حجاز، چار مصلے، چار امام کعبہ 600 سال، اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) کے متفقہ عقائد پر ہیں۔ دونوں جماعتوں کے نزدیک بدعت کی پانچ قسمیں ہیں۔ البتہ اہلحدیث حضرات کے نزدیک چھ کلمے، ایمان مجمل و مفصل بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے حالانکہ ہر اعتقادی بدعت گمراہی ہے۔ اہلحدیث جس کے مقلد ہیں اس کا نام نہیں بتاتے اور اہلتشیع کی طرح خود ہی سب محدث ہیں۔

ایجاد: یہ چھ کلمات تو احادیث سے کچھ نہ کچھ ثابت ہیں لیکں شیعہ نے کلمہ لاالہ الااللہ محمد الرسول اللہ علی ولی اللہ وصی رسول اللہ وخلیفتہ بلا فصل ایجاد کر لیا حالانکہ اگر حضرت علی وصی رسول اللہ، خلیفتہ بلا فصل ہوتے تو اعلان کرتے اور اگر اعلان نہیں کیا اور امامت ابوبکر رضی اللہ عنہ پر بیعت کر لی تو پھر باقی کہانی اہلتشیع خود ایجاد کرتا ہے۔

بے وقوفی: اہلتشیع کا ہر بندہ جو مرضی قرآن کی تشریح کر لے، کچھ بھی بغیر حوالے کے لکھ کر کہہ دے یہ حدیث ہے، کچھ بھی کہہ کر کہہ دے کہ یہ ہمارے علی نے فرمایا ہے، اور جس بات سے چاہے مُکر جائے اور اہلسنت کی کسی بھی حدیث کا جو مرضی مطلب بنا کر ان کو جھوٹا ثابت کر دے یا اپنی بات کو سچ ثابت کر دے کیونکہ ان کی اپنی مرضی کی دلیل اور اصول ہیں۔

شہادت: میں گواہی دیتا ہوں کہ اہلتشیع بے بنیاد دین ہے جو کربلہ کے بعد لانچ کیا گیا ہے ورنہ ان تین سوالوں کے جواب دے دے تو خود اس کی عوام کو سمجھ آ جائے گی۔ (1) قرآن کی تشریح کونسی احادیث کی کتابوں سے کریں گے جو شہادت حسین سے پہلے کی ہوں۔ (2) چودہ معصوم اور بارہ امام کا عقیدہ مولا علی، حسن و حسین رضی اللہ عنھم سے ثابت کریں۔ (3) حضور ﷺ کی نماز، روزہ، حج کی احادیث سیدنا علی،فاطمہ، حسن و حسین سے ثابت کریں۔ تحقیق یہ کہتی ہے کہ اہلتشیع کا دین کربلہ کے صدیوں بعد دین اسلام کے مقابلے میں نہروان کے باغیوں نے لانچ کیا ہے۔

اجماع امت: اہلسنت علماء جو خلافت عثمانیہ، چار مصلے، اجماع امت، عقائد اہلسنت پر ہیں ان کو چاہئے کہ عوام کو بتائیں کہ اصل فتنہ تفسیقی و تفضیلی و رافضیت ہے جو ہماری صفوں میں پھیل رہا ہے۔ دیوبندی اور بریلوی کا اصولی اختلاف چار کفر یہ عبارتیں ہیں اور دونوں جماعتوں کو سعودی عرب + اہلحدیث نے بدعتی و مشرک کہا۔ اذان سے پہلے درود، نماز کے بعد کلمہ، جمعہ کے بعد سلام، جنازے کے بعد دُعا ، قل و چہلم، میلاد، عرس، ذکر ولادت، یا رسول اللہ مدد کے نعرے ہماری پہچان نہیں ہیں۔ تینوں جماعتوں کی لڑائی میں عوام کے ساتھ ساتھ شیطان بھی اہلسنت پر ہنس رہا ہے ۔ چار مصلے اجماع امت اہلسنت اہلسنت

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general