Kiya Fatwa Milta Hai (کیا فتوی ملتا ہے؟)

کیا فتوی ملتا ہے؟

1۔ نماز پڑھنے اور روزہ رکھنے کے لئے کسی بھی فتوی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ البتہ اگر کسی مسلمان کو کسی مسئلے کی قرآن و سنت کا کم علم ہونے کی وجہ سمجھ نہ آئے تو وہ کسی مفتی صاحب سے فتوی لے سکتا ہے کیونکہ ہر مفتی صاحب پر لازم ہے کہ فتوی کی شرائط پوری کر کے اُس مسئلے پر اپنی شرعی رائے دیں تاکہ مسلمان قرآن و سنت کے مطابق عمل کر کے اللہ کریم کے حضور اجر پائے۔

2۔ جناب احمد رضا خاں صاحب نے فتوی کی شرائط پوری کر کے چار دیوبندی علماء کی چار عبارتوں پر کُفر کا فتوی دیا اور جب انہوں نے توبہ نہ کی تو 1905میں 625 سالہ خلافت عثمانیہ، اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) کے سامنے سارے ثبوت رکھ کر ان سے بھی دیوبندی علماء کی عبارتوں پر کُفر کا فتوی لیا اور یہ سارے فتاوی حسام الحرمین کتاب میں لگے ہیں۔

3۔ سب سے پہلے دیوبندی علماء نے فتوی کی اہمیت کو پامال کیا اور رافضیوں کی طرح بہت جھوٹ بولے حتی کہ دیوبندی علماء نے سب سے بڑی غلطی یہ کی کہ تقریباً 1908 میں المہند علی المفند کتاب لکھ کر کہا کہ خلافت عثمانیہ کے اہلسنت علماء کرام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) نے فتاوی واپس لے لئے ہیں حالانکہ کتاب المہند علی المفند ”محمد بن عبدالوہاب“ کے عقائد کے خلاف ہے یعنی سعودیہ کے وہابی علماء کے خلاف ہے۔

4۔ 1921میں سعودی عرب کے وہابی علماء حرمین شریفین کا چارج سنبھالتے ہیں اور خلافت عثمانیہ نے جو خانہ کعبہ میں چار امام (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) ساری دنیا سے آئے حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی مقلد عوام کی سہولت کے لئے متعین کئے تھے، جن کو چار مصلے کہا جاتا ہے، ان سب اہلسنت علماء کرام کو بدعتی و مُشرک کہا اور ایک غیر مقلد مسلک متعارف کروایا۔

5۔ البتہ یہ نیا مسلک ساری دنیا کے لئے ایک نئی انڈسٹری تھی، اسلئے قابل قبول نہیں تھا تو رافضیوں کی طرح تقیہ بازی کرتے ہوئے ”محمد بن عبدالوہاب“ کے خاندان کا ”حنبلی“ کا نام استعمال کرتے ہوئے حنبلی مقلد بن گئے مگر اہلحدیث بے چارے سچے ہیں کہ وہ غیر مقلد ہیں کیونکہ اہلحدیث پاکستان میں سعودی وہابی علماء کے سہولت کار ہیں۔

6۔پاکستان میں تبلیغ بہت زیادہ ہے مگر دیوبندی، بریلوی اور اہلحدیث سے زیادہ اہلتشیع جماعت منظم ہے اور ان دیکھے طریقے سے بریلوی کہلانے والے پیروں کو استعمال کرتی رہی ہے۔ جناب ضیاء الحق کے دور میں دیوبندی جماعت نے منظم طریقے سے اہلتشیع جماعت سے لڑائی بھی کی اور ان کی پشت پناہی بھی کی گئی مگر یہ طریقہ کار اچھا نہیں تھا۔

7۔ اہلتشیع بے بنیاد دین ہے کیونکہ صحابہ کرام اور اہلبیت کا دین ایک تھا مگر اہلتشیع ان دونوں کے دین پر نہیں بلکہ یہ ایسی بے وقوف عوام پر مشتمل جماعتیں ہیں جن کی برین واشنگ کر کے صرف اہلبیت کے دشمنوں پر لعنت کرنا سکھایا گیا ہے حالانکہ اسطرح وہ دینِ اسلام، حضور ﷺ، اہلبیت اور صحابہ کرام سب پر نعوذ باللہ لعنت کر رہے ہیں مگر اللہ ہدایت دے۔

فتوی:پاکستان میں اس وقت اہلتشیع کااثر زیادہ ہے، اسلئے بریلوی علماء عرفان شاہ مشہدی پر ایک فتوی بریلی شریف سے لگوانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ دیوبندی کی طرح تفضیلی فرقہ وجود میں آ کر امت مسلمہ کا مزید نقصان کرے کیونکہ علماء کے انانیت کے بُت ہندوؤں کے بُت سے زیادہ مضبوط ہیں۔ اس سے فتوی کی اہمیت مزید کم ہو جائے گی اور پہلے ہی عوام کہتی ہے کہ کتنے والا فتوی لینا ہے۔

طریقہ کار: بریلوی علماء کو چاہئے کہ مشترکہ طور پر مساجد و مدارس میں بریلوی مسلک کا پرچار چھوڑ کر کہیں کہ ہم خلافت عثمانیہ کے متفقہ فتاوی رضویہ والے عقائد اہلسنت(توحید، توہین رسالت، توہین انبیاء، توہین ملائکہ، توہین صحابہ کرام و اہلبیت، توہین چاروں خلفاء اور عشرہ مبشرہ، امامت ابوبکر، مشاجرات صحابہ، ضروریات دین اور شریعت و طریقت) پر ہیں اور مستحب اعمال (میلاد، عرس، ایصالِ ثواب) کوئی اہلسنت نہ کرے تو کوئی گناہ نہیں۔

دوسرا دیوبندی علماء کو دعوت دیں کہ اگر المہند کے عقائد پر ہیں توایک عقائد پر اکٹھے ہو جاؤورنہ وہابی ہونے کا اعلان کرومگر دین کے نام پر منافقت نہ کرو۔ تیسرا اہلحدیث حضرات کو کہا جائے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہو تو پاکستان میں بھی سعودی عرب کے طریقہ واردات پر حنبلی بن کر رہو مگر رافضیوں کی طرح تقیہ بازی نہ کرو۔

توبہ: سب جماعتوں اور علماء کو مرنے سے پہلے توبہ کر کے اللہ کریم کے حضور جانا چاہئے اور مذہبی عوام کو شخصیت پرستی کے عذاب سے نکل کر خدا پرست ہونا چاہئے۔ اتنی ویڈیوز سُن کر کیا کرنی ہے اس پوسٹ پر تحقیق کر کے علماء سے فتوی لے کر ہماری اصلاح کریں تاکہ ہم مسلمان مریں۔ کیا اہلسنت کہلانے والوں کے دار الافتاء سے فتوی ملے گا؟؟

حقیقت: اہلتشیع دین مولا حسین کے مُنکر، ان کے نانا محمد ﷺ اور بابا علی کے دین کے مُنکر بلکہ اسلام کے مُنکر ہیں کیونکہ قرآن کتابی شکل میں ہے تو قرآن کو ماننا اللہ کریم کو ماننا ہے۔ حضور ﷺ اور مولا علی کو ماننے کا مطلب ہے کہ اُس مستند اسناد اور راوی کے ساتھ نماز روزے کی احادیث کی کتاب کو ماننا جو حضور ﷺ اور مولا علی کے الفاظ ہوں تو اہلتشیع بتا دیں کہ ان کی مستند احادیث کی کتابیں کونسی ہیں جس کو مان کر نبی ﷺ اور مولا علی کو مانتے ہیں مگر بتا نہیں سکیں گے۔

اجماع امت: اہلسنت علماء جو خلافت عثمانیہ، چار مصلے، اجماع امت، عقائد اہلسنت پر ہیں ان کو چاہئے کہ عوام کو بتائیں کہ اصل فتنہ تفسیقی و تفضیلی و رافضیت ہے جو ہماری صفوں میں پھیل رہا ہے۔ دیوبندی اور بریلوی کا اصولی اختلاف چار کفر یہ عبارتیں ہیں اور دونوں جماعتوں کو سعودی عرب + اہلحدیث نے بدعتی و مشرک کہا۔ اذان سے پہلے درود، نماز کے بعد کلمہ، جمعہ کے بعد سلام، جنازے کے بعد دُعا ، قل و چہلم، میلاد، عرس، ذکر ولادت، یا رسول اللہ مدد کے نعرے ہماری پہچان نہیں ہیں۔ تینوں جماعتوں کی لڑائی میں عوام کے ساتھ ساتھ شیطان بھی اہلسنت پر ہنس رہا ہے ۔ چار مصلے اجماع امت اہلسنت اہلسنت

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general