نورالدین زنگی رحمتہ اللہ علیہ
دُنیا کے نقشے میں بہت سے مُلک وجود میں آئے اور مٹ گئے جیسے 1947 میں پاکستان دُنیا کے نقشے پر وجود میں آیا اور 1924 میں خلافت عثمانیہ مِٹ کر ترکی تک محدود ہو گئی۔ اسی طرح اچھی بُری شخصیات دُنیا میں آتی رہیں اور اپنے اپنے وقت میں دنیا سے چلی جاتی رہیں مگر کچھ اچھی شخصیات کا دُنیا میں نام مشہور ہو جاتا ہے کچھ کا نہیں جیسے بہت سے انبیاء کرام کا نام اور قبریں تک معلوم نہیں ہیں۔
نورالدین زنگی (511 – 569ھ عمر 58سال) کا اصل نام محمود، باپ کا نام عمادالدین، لقب نور الدین، ترک زنگی خاندان سے تھے۔ والد عماد الدین سلجوقی حکومت کی طرف سے شہر موصل کے حاکم تھے۔ سلجوقی حکومت (428 – 511ھ تقریباً) مختلف ملکوں اور شہروں کی مسلمان ترک حکومت ہے جس نے خلافت عباسیہ کو بھی مضبوط رکھا۔سلجوقی حکومت جب کمزور ہو گئی تو عمادالدین نے زنگی سلطنت قائم کر لی۔
یورپ والوں نے بیت المقدس پر قبضہ کر لیا تو عماد الدین زنگی نے ایک ریاست ”ایڈسا“538ھ میں ان کے قبضے سے چھڑاکر ریکارڈ میں نام لکھوا کر 540ھ میں شہید ہو گئے۔ اُس کے بیٹے نورالدین زنگی نے 28سال (569ھ) تک شاندار حنفی مسلک کے مطابق حکومت کی اور صلیبی لڑائیوں میں بھر پور حصہ لیا اور بیت المقدس کو آزاد کرنے کی راہ ہموار کر کے نام ریکارڈ میں لکھوایا۔
نورالدین زنگی کو مسلمانوں اور عیسائی حضرات نے بھی شاندار خراج تحسین پیش کیا کیونکہ نورالدین زنگی، عاشق رسول، عادل، سخی، مصنف، منصف،مساجد و مدارس کی تعمیر، قیمتی کتابوں کی لائبریری، ہسپتال، پُل، خانقاہیں، مسافر خانے بنانے والا ہے یعنی کہ ہر اسلامی خوبی اس میں پائی جاتی تھی۔
حفاظت: اللہ کریم نے حضور ﷺ کو فرمایا: ”واللہ یعصمک من الناس“ اور اللہ تعالی تمہیں لوگوں سے محفوظ فرمائے گا۔(المائدہ 67)۔ بعد از ظاہری وصال کے بھی اللہ کریم نے اپنے محبوب کو عوام سے محفوظ رکھا ہے۔ تاریخ میں پانچ ایسے واقعات آئے جس میں رافضیوں، عیسائیوں وغیرہ نے حضور ﷺ کے جسم اطہر کو ان کی قبر انور سے نکالنے کی کوشش کی مگر اللہ کریم نے حفاظت کے اسباب پیدا فرمائے۔
خواب: نورالدین زنگی رحمتہ اللہ علیہ کو بھی حضور ﷺ کی زیارت ہوئی اور دیکھا کہ آپ کے دائیں بائیں دو بندے ہیں جن کو دیکھ کر آپ پریشان ہو رہے ہیں، خواب کے پیچھے مدینہ پہنچے، سب کی دعوت کی مگر دو بندے نظر نہ آئے، پوچھا، علم ہو اکہ روضے کے پاس دو درویش ہیں مگر دعوت میں نہیں آئے۔ بُلایا تو وہی دو، ان کے کمرے کی تلاشی لی تو ایک سُرنگ قبر انور کی طرف بنا کر یہ حضور ﷺ کا جسم اقدس وہاں سے نکالنا چاہتے تھے۔ ان دونوں کو قتل کیا گیا اور روضے کے گرد حفاظتی حصار یا دیوار قائم کی گئی۔
خوش قسمتی: نورالدین زنگی رحمتہ اللہ علیہ کہا کرتے تھے کہ میری خوش قسمتی، میں تیرا امتی، مجھے اس کام کیلئے قبول کیا۔ ہر خاص و عام ساری زندگی کوشش کرے کہ اللہ کریم کے نور کے ایک ذرے سے روشنی لے کر دوسروں کو روشنی عطا کرنے والا بن جائے۔ رونا چھوڑ کہ کیا ہو رہا ہے اور اگر کچھ کر سکتا ہے تو کر کے دکھا۔
فتاوی: اہلحدیث حضرات تو پیری مریدی، کشف، خوابات کے خلاف ہیں اور جس کو دل کرے ضعیف کہہ کر رد کر دیں، اسلئے اہلحدیث کے اس ؤاقعہ کو نہ ماننے کے حوالے بھی کمنٹ سیکشن میں موجود ہیں۔ دیوبندی اور بریلوی حضرات کے ماننے کے حوالے بھی کمنٹ سیکشن میں موجود ہیں۔ نورالدین زنگی رحمتہ اللہ علیہ کی مختصر تاریخ اور مکمل خواب بھی کمنٹ سیکشن میں پڑھ سکتے ہیں۔
مشن: رب کو جواب دینا ہے کہ یا اللہ میں اپنی تحقیق مکمل کر کے اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اہلتشیع بے بنیاد دین ہے اور اہلسنت وہی ہیں جو چار مصلے اجماع امت والے ہیں جن کو سعودی عرب کے وہابی علماء نے بدعتی و مشرک کہا۔
اہلتشیع: اہلتشیع کا دین حضور ﷺ، مولا علی، حسن و حسین رضی اللہ عنھم والا نہیں ہے کیونکہ اہلبیت کا دین وہی ہے جو صحابہ کرام کا تھا۔ اہلبیت نے صحابہ کرام کی کبھی شکایت نہیں کی، اگر کی ہے تو ثابت کریں کہ حضرت علی، فاطمہ، حسن و حسین رضی اللہ عنھم نے حضرات ابوبکر، عمر، عثمان رضی اللہ عنھم کے متعلق کس حدیث میں کچھ فرمایا۔ البتہ اہلتشیع نے امام جعفر صادق سے منگھڑت تین لاکھ کو احادیث قرار دے کر ختم نب وت پر ڈاکہ ڈالا ہے اور امام صرف حضور ﷺ ہیں جن کی اتباع کا حُکم ہے۔
اجماع امت: اہلسنت علماء جو خلافت عثمانیہ، چار مصلے، اجماع امت، عقائد اہلسنت پر ہیں ان کو چاہئے کہ عوام کو بتائیں کہ اصل فتنہ تفسیقی و تفضیلی و رافضیت ہے جو ہماری صفوں میں پھیل رہا ہے۔ دیوبندی اور بریلوی کا اصولی اختلاف چار کفر یہ عبارتیں ہیں اور دونوں جماعتوں کو سعودی عرب + اہلحدیث نے بدعتی و مشرک کہا۔ اذان سے پہلے درود، نماز کے بعد کلمہ، جمعہ کے بعد سلام، جنازے کے بعد دُعا ، قل و چہلم، میلاد، عرس، ذکر ولادت، یا رسول اللہ مدد کے نعرے ہماری پہچان نہیں ہیں۔ تینوں جماعتوں کی لڑائی میں عوام کے ساتھ ساتھ شیطان بھی اہلسنت پر ہنس رہا ہے اور سب مجبور ہیں سوائے ہمارے۔ بولیں ورنہ قیامت والے دن مسلمانوں کے ایمان کا جواب دینا ہو گا۔ چار مصلے اجماع امت اہلسنت اہلسنت