آج کیا پکائیں
1۔میں نے اپنی بیٹی کو کھانا پکانا سکھانا تھا تو میرے ایک دوست نے کہا کہ بیٹی کو سب سے پہلے گوشت پکانا سکھائیں کیونکہ گوشت سب میں استعمال ہوتا ہے جیسے ٹینڈے گوشت، آلو گوشت، دال گوشت، مٹر گوشت، کریلے قیمہ، آلو قیمہ، بھنڈی گوشت، شملہ مرچ قیمہ، گھیہ گوشت وغیرہ۔ اپنے برادر نسبتی سے بات کی تو اُس نے ہنس کر کہا ہم غریب لوگ ہیں، ہمیں تو سب سے پہلے آلو پکانے سیکھنے چاہئیں کیونکہ آلو بینگن، آلو مرچیں، آلو قیمہ،آلو گوشت، آلو کا بھرتہ، آلو انڈے وغیرہ۔
2۔ ہر بندہ اپنی اوقات کے مطابق اپنے بیوی بچوں کو روزانہ غریبی میں نیک رہنے کے فضائل سکھائے اور اپنی اولاد سے کہے کہ بیٹا میں یہی کھلا سکتا ہوں۔ یہ میاں بیوی پر ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت کن بنیادوں پر کرتے ہیں۔ میں نے شروع سے ہی اپنے گھر والوں کو کہا تھا کہ میں بچوں کوڈانٹوں تو آپ نے کہنا ہے کہ تیرے باپ نے اچھا کیا اور آپ نے ڈانٹا تو میں بھی ایسا ہی کہوں گا۔
3۔ ہر گھر میں یہ سوال ہو جاتا ہے کہ آج کیا پکائیں؟ مجھ سے بھی پوچھا گیا کہ کیا پکاؤں تو مجھے ایک دوست نے طریقہ بتایا تھا، میں نے کہا یہ سبزیاں، دالیں اور گوشت پکایا جاتا ہے:
(1) دال چنا (2) گھیہ (3) مٹر (4) کالے چنے (5) گوشت (6) بینگن (7) دال ماش (8) ساگ (9) مکس سبزیاں (10) سفید چنے (11) مٹروں کا پلاؤ (12) مُرغی (13) کڑی (14) میتھی (15) بھنڈی توری (16) سفید لوبیہ (17)آلو کا بھرتہ (18) مسور (19) گوشت کا پلاؤ (20) گوبھی (21) ثابت مونگی (22) شملہ مرچ (23) مچھلی (24) پالک (25) آلو قیمہ (26) مونگی کی دال (27) ٹینڈے (28) پائے (29) آلو والی روٹیاں (30) ایک دن بازار کا
4۔ یہ پورے مہینے کا چارٹ ہے، اس میں پندرہ کھانے پسند کریں اوران کو مہینے میں دو دفعہ کر لیں۔ اپنی مرضی اور حیثیت کے مطابق آلو یا گوشت ڈال لیں۔ زیادہ تر روٹی کھائیں کیونکہ چاول بہتر نہیں۔ سالن ضائع نہیں ہونے دینااور روزانہ تازہ پکائیں۔
5۔ بچے اسکول جا رہے ہیں ان کا دل صبح کھانے کو کچھ نہیں کرتا، اسلئے بازاریا گھر کا جو مانگیں اُسے دیں کیونکہ بھوکا نہیں جانا چاہئے۔ ہفتے میں ایک مرتبہ ایک پھل موسم کی مناسبت سے اتنا لائیں کہ ہر بچہ اپنے پروٹینزپورے کر لے۔ہم چھوٹے بچے تھےتو والدین مہمان آنے پر کوئی چیز لاتے تو ہم مہمانوں کے جانے کا انتظار کرتے، ہم نے پالیسی بدل دی اب کوئی مہمان آتا ہے تو ہم بچوں کے لئے بھی وہی کچھ لے آتے ہیں۔
6۔ برائلر مُرغی کی جگہ گھر میں دیسی مُرغی شروع کروائی، کامیاب نہیں ہو سکا کیونکہ ہمارے بچے برائلرکے عادی ہو گئے تھے مگر کوشش جاری ہے۔ روزانہ بچوں کو دودھ پینے کا کہا مگر اُس میں بھی خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی۔ البتہ گھر والوں نے یہ پوچھنا بند کر دیا کہ کیا پکانا ہے۔خود بازار کا کھانانہیں کھاتاکیونکہ ہمارے بڑے کہتے تھے کہ جتنا ہو سکے گھر کا کھاؤ اور بے نمازی کے ہاتھ کا پکا نہ کھاؤ۔
7۔ زندگی میں کھانے کی طرف رُحجان نہیں ہو سکا، ایک دفعہ دوست کے گھر سے بونگ کھائی تو میں نے کہا پاوے اچھے پکے تھے، دوستوں نے کہا یہ بونگ تھی۔ کسی کے گھر جاؤں تو کھانا گھر سے کھا کر جاتا ہوں یا اُن سے پہلے ہی اُن کی حیثیت کے مطابق کہہ دیتا ہوں کہ میرے لئے یہ پکائیں۔ سب کو معلوم ہے یہ کھانے پینے کے مسئلے میں کبھی ناراض نہیں ہوتا۔ حضورﷺ نے فرمایا کہ بھوک رکھ کر کھانا چاہئے لیکن یہاں اپنوں سے کہا جائے بھوک نہیں ہے تو زبردستی کھلاتے ہیں۔
8۔ خواہش یہی ہے کہ ہم مٹی کے برتن میں مٹی کی ہانڈی میں سرسوں کے تیل سے پکا ہوا کھانا جس میں مرچ مصالحے کم ہوں اور بھوک رکھ کر کھایا جائے۔ میٹھے میں چینی کی بجائے شکر اور گُڑ کا استعمال کیا جائے اور پانی ٹھنڈا نہ پیا جائے بلکہ نیم گرم پیا جائے۔
اتحاد امت: بریلوی، دیوبندی اور اہلحدیث مسلمان سب ہمارے ہیں، البتہ دیوبندی علماء کی چار عبارتوں پر کفر کے فتاوی حسام الحرمین میں لگے ہیں اُن عبارتوں سے توبہ بنتی ہے تاویلیں نہیں۔ اہلحدیث حضرات سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ یہ نہ کہیں کہ صرف ہم رسول اللہ کی مانتے ہیں بلکہ یہ بتائیں کہ کس مجتہد نے کس دور میں اہلحدیث جماعت کو صحیح اسناد اور روایات کے ساتھ نماز روزے کے مسائل سکھائے اور تقلید مطلق کا جھوٹ نہ بولیں۔ بریلوی حضرات سے مطالبہ ہے کہ مستحب اعمال نہ کرنے والے اہلسنت کو وہابی یا دیوبندی کہنے والی عوام کو تجدید ایمان اور تجدید نکاح کروائیں۔ سعودی عرب کے وہابی علماء نے ساری دنیا کے اہلسنت کو بدعتی و مشرک کہا ان کو چاہئے کہ اہلسنت سے علمی مذاکرات کر کے غلط فہمیاں دور کریں۔