Meraj Shareef aur Deddar e Ilahi (معراج شریف اور دیدار الہی)

معراج شریف اور دیدار الہی

معراج النبی ﷺ کا واقعہ مختلف احادیث اور سورہ بنی اسرائیل کی پہلی آیت میں وضاحت سورہ نجم کی 1 – 18 میں اشاروں کنایوں میں موجود ہے۔ اہلسنت کا عقیدہ ہے کہ حضور ﷺ جسم اور روح کے ساتھ مسجد حرام سے مسجد اقصی تک گئے جیسا کہ قرآن میں ہے اور جس کا انکاری مسلمان نہیں ہے، سدرۃ المنتہی تک جانا احادیث سے ثابت اسلئے انکاری گمراہ ہے اور اجماع امت ہے کہ حضور ﷺ نے اللہ کریم کا دیدار کیا۔ دیوبندی، بریلوی اور اہلحدیث کے نزدیک:

بیداری: بیداری میں اللہ کریم کا دیدار شرعا ممکن نہیں۔

خواب: خواب میں اللہ کریم کا دیدارہر مسلمان کو ہو سکتا ہے۔

جنت: ہر مسلمان کو جنت میں اللہ کریم کا دیدار ہو گا۔

حضور ﷺ اور دیدار الہی: البتہ دیوبندی و بریلوی کے نزدیک حضور ﷺ کو اللہ کریم کا دیدار ہوا ہے اور اس پر علماء کرام کا اجماع ہے۔ اہلحدیث سیدہ عائشہ کی صحیح بخاری 4855 کے مطابق یہ کہتے ہیں کہ اللہ کریم کا دیدار نہیں ہوا مگر یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ مختلف فیہ مسئلہ ہے اس پر خاموشی بہتر ہے، دیوبندی، بریلوی و اہلحدیث کے فتاوی کمنٹ سیکشن میں موجود ہیں، اہلسنت کے حضور ﷺ کے دیدار الہی پر دلائل یہ ہیں:

مرفوع حدیثیں

1۔ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں میں نے اپنے رب عزوجل کو دیکھا۔ (مسند احمد بن حنبل عن عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما المکتب الاسلامی بیروت ۱ /۲۸۵)

** امام جلال الدین سیوطی خصائص کبرٰی اورعلامہ عبدالرؤف مناوی تیسیر شرح جامع صغیر میں فرماتے ہیں: یہ حدیث بسند صحیح ہے(التیسیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث رأیت ربی مکتبۃ الامام الشافعی ریاض ۲ /۲۵) (الخصائص الکبرٰی حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات ہند ۱ /۱۶۱)

2۔ ابن عساکر حضرت جابربن عبداللہ رضی اللہ تعالٰی عنہما سے راوی ، حضور سید المرسلین ﷺ فرماتے ہیں: بیشک اللہ تعالٰی نے موسٰی کو دولت کلام بخشی اورمجھے اپنا دیدار عطافرمایا مجھ کو شفاعت کبرٰی وحوض کوثر سے فضیلت بخشی(کنز العمال بحوالہ ابن عساکر عن جابر حدیث ۳۹۲۰۶ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۴ /۴۴۷ )

3۔ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں مجھے میرے رب عزوجل نے فرمایا میں نے ابراہیم کو اپنی دوستی دی اورموسٰی سے کلام فرمایا اورتمہیں اے محمد ﷺ! مواجہ بخشا کہ بے پردہ و حجاب تم نے میرا جمال پاک دیکھا۔ (تاریخ دمشق الکبیر باب ذکر عروجہ الی السماء و اجتماعہ بجماعۃ من الانبیاء داراحیاء التراث العربی بیروت ۳ /۲۹۶)

** مجمع البحار میں ہے کہ کفاح کا معنٰی بالمشافہ دیدار ہے جبکہ درمیان میں کوئی پردہ اورقاصد نہ ہو۔ (مجمع بحار الانوار باب کف ع تحت اللفظ کفح مکتبہ دارالایمان مدینہ منورہ ۴ /۴۲۴)

4۔ ابن مردویہ حضرت اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہما سے راوی: میں نے سنا رسول اللہ ﷺ سدرالمنتہٰی کا وصف بیان فرماتے تھے میں نے عرض کی یا رسول اللہ! حضو ر نے اس کے پاس کیا دیکھا ؟فرمایا: مجھے اس کے پاس دیدار ہوا یعنی رب کا۔ (درالمنثور فی التفسیر بالماثور بحوالہ ابن مردویہ تحت آیۃ ۱۷/۱ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۱۹۴)

اٰثار الصحابہ

1۔ ترمذی شریف میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما سے مروی: ہم بنی ہاشم اہلبیت رسول اللہ ﷺ تو فرماتے ہیں کہ بیشک محمد ﷺ نے اپنے رب کو دوبار دیکھا۔ (جامع الترمذی ابواب التفسیر سورئہ نجم امین کمپنی اردو بازا ر دہلی ۲ /۱۶۱) ) الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی فصل وامارؤیۃ لربہ المطبعۃ الشرکۃ الصحافیۃ فی البلاد العثمانیہ ۱/ ۱۵۹)

2۔ ابن اسحٰق عبداللہ بن ابی سلمہ سے راوی : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما سے دریافت کیا : کیا محمد ﷺ نے اپنے رب کودیکھا ؟ا نہوں نے جواب دیا: ہاں۔(درالمنثور بحوالہ ابن اسحٰق تحت آیۃ ۵۳ /۱ ۸ داراحیاء التراث العربی بیروت ۷ /۵۷۰)

3۔ طبرانی کے الفاظ ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے فرمایا : محمد صلیﷺ نے اپنے رب کو دیکھا۔ عکرمہ ان کے شاگردکہتے ہیں : میں نے عرض کی : کیا محمد ﷺ نے اپنے رب کو دیکھا؟فرمایا : ہاں اللہ تعالٰی نے موسٰی کے لئے کلام رکھا اور ابراہیم کے لئے دوستی اورمحمد ﷺ کے لئے دیدار۔ (اورامام ترمذی نے یہ زیادہ کیا کہ ) بیشک محمد ﷺ نے اللہ تعالٰی کو دوبار دیکھا۔ (معجم الاوسط حدیث ۹۳۹۲ مکتبۃ المعارف ریاض ۱۰ /۱۸۱) (جامع الترمذی ابواب التفسیر سورۃ نجم امین کمپنی اردو بازار دہلی ۲/ ۱۶۰)

* امام ترمذی فرماتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔ امام نسائی اورامام خزینہ و حاکم و بیہقی کی روایت میں ہے: کیا ابراہیم کے لئے دوستی اورموسٰی کے لئے کلام اور محمد ﷺ کے لئے دیدار ہونے میں تمہیں کچھ اچنبا ہے۔ یہ الفاظ بیہقی کے ہیں۔ حاکمنےکہا: یہ حدیث صحیح ہے۔ امام قسطلانی و زرقانی نے فرمایا: اس کی سند جید ہے (مواہب اللدنیۃ بحوالہ النسائی والحاکم المقصد الخامس المکتب الاسلامی بیروت ۳ /۱۰۴) (الدرالمنثور بحوالہ النسائی والحاکم تحت الآیۃ ۵۳ /۱۸ دار احیاء التراث العربی بیروت ۷ /۵۶۹) (المستدرک علی الصحیحین کتاب الایمان راٰی محمد ﷺ ربہ دارالفکر بیروت ۱ /۶۵)
(السنن الکبری للنسائی حدیث ۱۱۵۳۹دارالکتب العلمیۃ بیروت ۶ /۴۷۲) (شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیہ المقصد الخامس دارالمعرفۃ بیروت ۶ /۱۱۷)

4۔ طبرانی معجم اوسط میں راوی: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما فرمایا: بیشک محمدﷺ نے دو بار اپنے رب کو دیکھا ایک بار اس آنکھ سے اور ایک بار دل کی آنکھ سے۔ (مواہب اللدنیۃ بحوالہ الطبرانی فی الاوسط المقصد الخامس المکتب الاسلامی بیروت ۳ /۱۰۵) (المعجم الاوسط حدیث ۵۷۵۷ مکتبۃ المعارف ریاض ۶ /۳۵۶)

** امام سیوطی وامام قسطلانی وعلامہ شامی علامہ زرقانی فرماتے ہیں: اس حدیث کی سند صحیح ہے (المواہب اللدنیۃ المقصد الخامسالمکتب الاسلامی بیروت ۳ /۱۰۵) (شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیہ المقصد الخامسدارالمعرفہ بیروت ۶ /۱۱۷)

5۔ امام الائمہ ابن خزیمہ وامام بزار حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے راوی: بیشک محمد ﷺ نے اپنے رب عزوجل کو دیکھا۔(المواہب اللدنیۃ بحوالہ ابن خزیمہ المقصد الخامس المکتب الاسلامی بیروت ۳ /۱۰۵)

** امام احمد قسطلانی وعبدالباقی زرقانی فرماتے ہیں : اس کی سند قوی ہے(مواہب اللدنیۃ بحوالہ ابن خزیمہ المقصد الخامس المکتب الاسلامی بیروت ۳ /۱۰۵) (شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیہ المقصد الخامسدارالمعرفہ بیروت ۶ /۱۱۸)
6۔ محمد بن اسحٰق کی حدیث میں ہے : مروان نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے پوچھا : کیا محمدﷺ نے اپنے ر ب کو دیکھا؟ فرمایا : ہاں (شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیۃ بحوالہ ابن اسحٰق دارالمعرفہ بیروت ۶ /۱۱۶) (الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی بحوالہ ابن اسحٰق فصل وما رؤیۃ لربہ المطبعۃ الشرکۃ الصحافیۃ فی البلاد العثمانیہ ۱ /۱۵۹)

اخبار التابعین

1۔ مصنف عبدالرزاق میں ہے :امام حسن بصری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ قسم کھا کر فرمایا کرتے بیشک محمد ﷺ نے اپنے رب کو دیکھا۔ (شفاء بتعریف حقوق المصطفٰی بحوالہ عبدالرزاق عن معمر عن الحسن البصری فصل واما رویۃ لربہ المطبعۃ الشرکۃ الصحافیۃ فی البلاد العثمانیہ ۱ /۱۵۹)

2۔ اسی طرح امام ابن خزیمہ حضرت عروہ بن زیبر سے کہ حضور اقدس ﷺکے پھوپھی زاد بھائی کے بیٹے اور صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے نواسے ہیں راوی کہ وہ نبی ﷺ کو شب معراج دیدار الہٰی ہونا مانتے اوران پر اس کا انکار سخت گراں گزرتا۔(شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیۃ بحوالہ ابن خزیمہ المقصد الخامس دارالمعرفۃ بیروت ۱/۱۱۶)

3۔ یوں ہی کعب احبار عالم کتب سابقہ وامام ابن شہاب زہری قرشی وامام مجاہد مخزومی مکی وامام عکرمہ بن عبداللہ مدنہ ہاشمی وامام عطا بن رباح قرشی مکی۔ استاد امام ابو حنیفہ وامام مسلم بن صبیح ابوالضحی کو فی وغیرہم جمیع تلامذہ عالم قرآن حبر الامہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہم کا بھی یہی مذہب ہے۔

4۔ امام قسطلانی مواہب لدنیہ میں فرماتے ہیں :ابن خزیمہ نے عروہ بن زبیر رضی اللہ تعالٰی عنہا سے اس کا اثبات روایت کیاہے۔ ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما کے تمام شاگردوں کا یہی قول ہے۔ کعب احبار اورزہری نے اس پر جزم فرمایا ہے ۔ الخ۔ (المواہب اللدنیۃ المقصد الخامس المکتب الاسلامی بیروت ۳ /۱۰۴)

اقوال من بعدھم من ائمّۃ الدین

1۔ امام خلّال کتاب السن میں اسحٰق بن مروزی سے راوی، حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ تعالٰی رؤیت کو ثابت مانتے اوراس کی دلیل فرماتے: نبی ﷺ کا ارشاد ہے میں نے اپنے رب کو دیکھا۔ (مواہب اللدنیۃ بحوالہ الخلال فی کتاب السن المقصد الخامس المتکب الاسلامی بیرو ت۳ /۱۰۷)

2۔ نقاش اپنی تفسیر میں اس امام سند الانام رحمہ اللہ تعالٰی سےراوی: انہوں نے فرمایا: میں حدیث ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما کا معتقد ہوں نبیﷺ نے اپنے رب کو اسی آنکھ سے دیکھا دیکھا دیکھا، یہاں تک فرماتے رہے کہ سانس ٹوٹ گئی۔ (لشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی بحوالہ النقاش عن احمد وامام رؤیۃ لربہ المکتبۃ الشرکۃ الصحافیۃ ۱ /۱۵۹)

3۔ امام ابن الخطیب مصری مواہب شریف میں فرماتے ہیں: امام معمر بن راشد بصری اور ان کے سوا اور علماء نے اس پر جزم کیا، اور یہی مذہب ہے امام اہلسنت امام ابوالحسن اشعری اور ان کے غالب پَیروؤں کا۔ (مواہب اللدنیہ المقصد الخامس المکتب الاسلامی بیروت ۳ /۱۰۴)

4۔ علامہ شہاب خفاجی نسیم الریاض شرح شفائے امام قاضی عیاض میں فرماتے ہیں: مذہب اصح وراجح یہی ہے کہ نبی ﷺ نے شب اسرا اپنے رب کو بچشم سردیکھا جیسا کہ جمہور صحابہ کرام کا یہی مذہب ہے۔ (نسیم الریاض شرح شفاء القاضی عیاض فصل واما رؤیۃ لربہ مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات ہند ۲ /۳۰۳)

5۔ امام نووی شرح صحیح مسلم میں پھر علامہ محمدبن عبدالباقی شرح مواہب میں فرماتے ہیں: جمہور علماء کے نزدیک راجح یہی ہے کہ نبی ﷺ نے شب معراج اپنے رب کو اپنے سر کی آنکھوں سے دیکھا۔ (شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیۃ المقصد الخامس دارالمعرفۃ بیروت ۶ /۱۱۶)

6۔ ائمہ متاخرین کے جدا جدا اقوال کی حاجت نہیں کہ وہ حد شمار سے خارج ہیں اور لفظ اکثر العلماء کہ منہاج میں فرمایا کافی ومعنی ۔ واللہ تعالٰی اعلم۔

اصول: دیوبندی، بریلوی اور اہلحدیث حضرات کی احادیث کی کتابیں ایک ہیں اور قرآن و احادیث کی شرح کے اصول بھی ایک ہیں مگراہلحدیث حضرات کا پرابلم ہے کہ یہ نہیں بتاتے کہ کس مجتہد نے ان کو صحیح احادیث کی شرح کے اصول دئے ہیں کیونکہ سیدہ عائشہ کی صحیح حدیث کو بیان کر کے باقی سب احادیث کا رد کر دیتے ہیں جو کہ ایک غلط فارمولہ ہے۔
اتحاد امت: دیوبندی و بریلوی کی تعلیم ، عقائد اور اصول ایک ہیں سوائے دیوبندی علماء کی چار کفریہ عبارتوں کے اصولی اختلاف کے۔ دونوں جماعتوں کی تعلیم سعودی عرب کے وہابی علماء پلس اہلحدیث حضرات کے نزدیک بدعت و شرک ہے حالانکہ ایسا کہنا وہابی پلس اہلحدیث کے نزدیک زیادتی ہے۔

وہابی پلس اہلحدیث کو چاہئے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں یا تو حنبلی ہو جائیں یا غیر مقلد مگر رافضیوں کی طرح اہلسنت پر اٹیک نہ کریں۔ اہلحدیث حضرات کو صحیح احادیث پر عمل اور ضعیف احادیث کا منکر ہونے کا فارمولہ کس نے دیا، یہ ہر گز نہیں بتاتے کیونکہ ہیں تو یہ بھی فارمولہ دینے والے کے مقلد۔ دیوبندی و بریلوی الفاظ ہٹا کر اہلسنت کی تعلیم پر اکٹھے ہو کر رافضیوں اور خارجیوں کو شکست دی جا سکتی ہے اگر قیامت کا ڈر ہے۔

غیر مسلم: اہلتشیع بے بنیاد مذہب ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ مسلمان قرآن و سنت پر ایمان رکھنے سے بنتا ہے اور اہلتشیع کے علماء (زرارہ، ابوبصیر، محمد بن مسلم، جابر بن یزید، ابو بریدہ) اور بنیادی صحیح کتب (الکافی، من لا یحضر الفقیہ، تہذیب الاحکام، استبصار) کا سماع حضور ﷺ، حضرت علی، حسن و حسین وجعفر صادق و دیگر امام کے ساتھ ثابت نہیں ہے، اسلئے ان کی کتابیں سب منگھڑت ہیں اور اہلسنت کی کتابوں کو یہ مانتے نہیں تو پھر کون ہیں اہلتشیع؟

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general