نامکمل اسلام
سورہ مائدہ میں اللہ کریم نے فرمایا: الیوم اکملت لکم دینکم یعنی آج ہم نے تمہارا دین مکمل کر دیا، اور یہ فرمان رسول اللہ ﷺ پر 10ھ، حج سے واپسی پر نازل ہوا۔
نُکتہ: البتہ اہلتشیع حضرات جب اسلامی بھائی کی حیثیت سے عجیب و غریب کمنٹ کر کے کہتے ہیں کہ اسی حج سے واپسی پر نبی اکرم ﷺ نے غدیر خم پر سیدنا علی کو اپنا جانشین، وصی، خلیفہ اور پہلا امام مقرر کر کے دین مکمل کیا یعنی سیدنا علی کی یہاں پر اہلتشیع نے انٹری ڈال دی اور گواہ سب صحابہ بھی تھے۔
اس پر ہم نے سوال کیا کہ سیدنا علی کو تو ہم مانتے ہیں، البتہ رسول اللہ ﷺ نے 23 سالہ زندگی میں بدر، احد، خندق، تبوک، حنین کے غزو ات کئے اور اُس میں بہت سے صحابہ کے فضائل بیان ہوئے جو اہلسنت کی کتابوں میں لکھے ہیں تو کیا آپ اہلتشیع نبی اکرم ﷺ کے صحابہ کرام کو مانتے ہیں؟
اُس پر یہ علم ہوا کہ اہلتشیع حضرات کے پاس نبوت کا فیضان یعنی احادیث ہی نہیں ہیں بلکہ سیدنا علی چوتھے خلیفہ کا بھی فیضان نہیں ہے کیونکہ اہلتشیع نے اپنا دین امام جعفر و صادق سے تین لاکھ روایات منسوب کر کے شروع کیا ہے حالانکہ ان روایات کی اسناد سیدنا علی تک بھی نہیں پہنچتیں تو وہ روایات کیسے نبوت کے مقابلے میں آ سکتی ہیں، اسطرح تو نبوت ختم اور امامت شروع ہو جاتی ہے۔
نُکتہ: نبوت کو امامت کے ماتحت کر کے دین کو نیا رنگ دے دیا، یہ ایک ٹیکنیکل اسلام کے خلاف سازش لگتی ہے۔
دوسرا اہلتشیع کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے بعد صحابہ کرام مسلمان نہیں رہے کیونکہ بنو ثقیفہ میں خلافت جنازہ چھوڑ کر قائم ہوئی، اہلبیت پر ظُلم ہوئے وغیرہ وغیرہ۔
اس پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نبی اکرم ﷺ کے وصال کے بعد جو خلافت شروع ہوئی، سیدنا صدیق اکبر نے زکوت کے منکرین اور ختم نبوت کا انکار کرنے والوں سے لڑائیاں لڑیں، کیا وہ مسلمان نہیں تھے؟ کیا سیدنا عمر فاروق کے دور میں جو دین قیصر و کسری تک پہنچا وہ اسلام نہیں تھا؟ اگر وہ مسلمان نہیں تھے تو مسلمان اس وقت کون تھے؟؟
نُکتہ: پھر کونسا صحابی و اہلبیت، چودہ اور بارہ فارمولے والا اس وقت اہلتشیع تھا؟
تیسرا سیدنا علی نے سیدنا ابوبکر کے مقابلے میں امامت کی کونسی ذمہ داریاں پوریں کیں کیونکہ اہلسنت کے نزدیک تو سیدنا علی تینوں خلفاء کے وزیر تھے تو کیا سیدنا علی پر یہ بہتان نہیں؟
نُکتہ: اس سے رسول اللہ کے بعد والا دور بھی انتشار کا شکار بنا دیا۔ نبوت نے جن کو مسلمان کیا، عقیدہ امامت نے ان کو مسلمان نہ سمجھا۔ کیا یہ دین رسول اللہ ﷺ کا اور سیدنا علی کا ہو سکتا ہے؟
کتابوں سے پہلے رسول اللہ ﷺ سے پڑھنے والے کون کون تھے اور ان کا علم کونسی معتبر کتابوں سے ہو سکتا ہے؟
نُکتہ: اہلسنت کے پاس تو اہلبیت اور صحابہ کرام کے فضائل موجود ہیں مگر اہلتشیع کے پاس نبی اکرم ﷺ، سیدنا علی، سیدہ فاطمہ، سیدنا حسن و حسین کی احادیث موجود نہیں ہیں بلکہ ان کا دین امام جعفر سے شروع ہوتا ہے مگر یہ ایک سازش ہو سکتی ہے دین نہیں۔
آپ کا جو بھی خیال ہو کمنٹ سیکشن میں لکھ دیں مگر پیار و محبت سے تاکہ آپ ہمیں اپنے فرقے اور جماعت میں داخل کرنے والے بنیں۔
طاقتور: اہلسنت مان لیں کہ محرم میں نکاح پر پابندی، بہت بڑی شہادت کی آڑ میں کونسا دین، غم منانے کی آڑ میں اہلسنت کا قبروں پر مٹی ڈالنا، یہ سب اثرات کونسے دین کے ہیں، عوام اور علماء سوچ سمجھ کر جواب دیں مگر بے بنیاد دین کے سپورٹر نہ بنیں۔