Talab (طلب)

طلب

طلب طالب کومطلوب تک لے جاتی ہے، طلب مطلوب کی عطا ہے جو طالب کو عطا کی جاتی ہے، اللہ کریم ہم سب کا مطلوب ہے اور ہم سب اُس کے طالب ہیں اسلئے مطلوب کی طلب میں رہنا ہی ہر طالب کو مطلوب ہے۔
غور و فکر کیا جائے تو اللہ کریم نے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کے بعد کوئی نبی مکہ پاک میں نہیں بھیجا بلکہ تقریباً سبھی انبیاء کرام بیت المقدس کی طرف آتے رہے۔ اللہ کریم کے گھر میں بُت رکھ دئے گئے مگر اللہ کریم نے کوئی عذاب نہیں بھیجا۔
جب نبی کریم ﷺ پیدا ہوئے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ نبی اُس وقت سے نبی ہوتا ہے جس وقت اللہ کریم نے نبوت کا تاج اُسے عالم ارواح میں پہنا دیا ہوتا ہے یا جس وقت لوح محفوظ کو لکھا جب کہ سیدنا آدم بھی پیدا نہ ہوئے تھے جیسے صحیح بخاری 6614 سے معلوم ہوتا ہے۔
البتہ نبی کریم ﷺ نبی تو تھے مگر طلب کے لئے خانہ کعبہ میں جا کر ڈیرا نہیں لگایا وہاں پر معتکف نہیں ہوئے بلکہ غار حرا میں جا کر مراقبہ کیا حالانکہ سیدنا علی خانہ کعبہ میں 360 بتوں کے درمیان پیدا ہوئے مگر بت نہیں ٹوٹے، البتہ رسول اللہ جب پیدا ہوئے تو بت سرنگوں ضرور ہوئے کیونکہ نبی نبی ہوتا ہے اور سیدنا علی کے امام حضور ﷺ کے ساتھ ساتھ تینوں خلفاء بھی ہیں۔
غار حرا میں نبی کریم ﷺ کی طلب دیکھ کر اللہ کریم نے طالب کے ساتھ پیغام رسانی شروع کی۔ علم کی طلب نہ ہو تو بچہ طالب علم نہیں کہلاتا، مولا کی طلب نہ ہو تو بندہ طالب مولا نہیں کہلاتا۔ حضور ﷺ کو اللہ کریم کی پیدائشی طلب نے بے قراری کی انتہا پر پہنچا دیا تو قدرت نے اپنا کام شروع کیا۔
حالانکہ حضور ﷺ سے پہلے طلب نہیں تھی تو اللہ کریم نے اُس وقت کے لوگوں کی حالت نہیں بدلی۔ دادا عبدالمطلب کی جذبے والی دُعا بھی اللہ کریم نے سُنی، جب ہاتھی والے ابرہہ بادشاہ نے حملہ کیا تو اُس دعا کو ذریعہ بنا کر ابابیل بھیج کر اُسی 360 بتوں والے خانہ کعبہ کی حفاظت بھی فرمائی کیونکہ گھر تو اللہ کریم کا ہی تھا حالانکہ اُس گھر میں کبھی اللہ کریم تشریف نہیں لائے مگر اُس گھر سے ساری مساجد و عبادت گذار لوگوں کو نور و تجلی سپلائی کی جاتی ہے۔
اللہ کریم جو چاہتا ہے کرتا ہے، اسلئے اس دنیا میں ہر مسلمان کا کام ایک دوسرے کے اندر طلب پیدا کرنا ہے۔ البتہ شیطانی طلب و رحمانی طلب میں فرق ہوتا ہے جیسے کوئی طالب دنیا ہے اور کوئی طالب آخرت، کوئی حُسن کے دیدار کا طالب ہے اور کوئی جنت میں اللہ کریم کے دیدار کا طالب ہے، کوئی اپنے خون سے اسلام کو زندہ کرنے کا طالب ہے اور کوئی اپنا خون کُفر کے لئے بہانے کا طالب ہے۔
یہ بات تو سچی ہے کہ سچی طلب سب کے سامنے آ جاتی ہے یعنی ہر مذہب، دین، جماعت، ذات کو علم ہو ہی جاتا ہے کہ بات کونسی سچی ہے مگر اُس سچ کے ساتھ وہ اسطرح نہیں جی سکتا جسطرح حضور ﷺ نے جی کر دکھایا اور کام کر کے دکھایا۔ عورت، سرداری، مال کی طلب رسول اللہ ﷺ کے اندر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان کی طلب اللہ کریم کی ذات تھی، اسلئے کوئی بھی دنیاوی طلب ان پر اثر نہیں کرتی تھی۔
اگر امہات المومنین نے بھی دنیا کی طلب کی بات کی تو حضور ﷺ نے ان سے بھی ایلا کر لیا یعنی جدائی اختیار کر لی اور اللہ کریم کے حکم سے پیشکش کر دی کہ ہر بیوی مال لینا چاہے تو لے سکتی ہے اور اُس کے ساتھ طلاق بھی ملے گی۔ کیا اسطرح کا جذبہ کسی کے اندر ہو سکتا ہے؟ اور ان بیویوں کا امتحان بھی دیکھیں کہ انہوں نے بھی وقتی طور پر جو طلب پیدا ہوئی اُس کو چھوڑ کر ہمیشہ کے لئے نبی کریم ﷺ کی قربت کی طلب میں جینا پسند کر لیا۔ اسلئے اللہ کریم نے امہات المومنین کو آیات تطہیر کے ساتھ پاک صاف قرار دیا۔
ہمارے اندر کی طلب ہی بولنے، لکھنے اور سچ بیان کرنے کی ہمت پیدا کرتی ہے، ہمیں علم ہے اس بات کا کہ طلب کے بغیر زندگی فضول ہے، ایک ایک بندہ اگر طلب میں ہو، مشن میں ہو تو مشن ایک ہی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی امت کو اکٹھا کیسے کرنا ہے اور اپنی اصلاح کیسے کرنی ہے۔
تعلیم: دیوبندی و بریلوی کی تعلیم ایک ہے کیونکہ دیوبندی کی المہند اور بریلوی کے فتاوی رضویہ کی تعلیم ایک ہے سوائے چار کفریہ عبارتوں کے اختلاف کے۔ تمام اہلسنت دونوں جماعتوں کی تعلیم پر اکٹھے ہو سکتے ہیں۔ اس پر ہر عام و خاص کوشش کریں۔
اہلحدیث غیر مقلد اپنے سعودی وہابی علماء کے ساتھ حنبلی ہو جائیں تو بہت بہتر ہے تاکہ فرق مٹ جائے یا سعودی وہابی نام نہاد حنبلیت چھوڑ کر غیر مقلد ہو جائیں ورنہ انتشار انہی کی وجہ سے ہے۔
غیر مسلم: اہلتشیع حضرات کو مسلمان نہیں کہا جا سکتا کیونکہ صحابہ کرام اور اہلبیت کا دین ایک تھا، تعلیم ایک تھی اور دونوں نبوت کے فیضان سے منور ہوئے مگر دین میں پنجتن کی اصطلاح ڈال کر، امامت کو نبوت کے مقابل لا کر، رسول اللہ نے جن خلفاء کے فضائل بیان کئے ان کو نعوذ باللہ منافق بنا کر، سیدنا علی کے مخالف ایک دین ایجاد کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ اسلئے ان سے صرف ایک سوال ہے کہ نبوت نے کونسی تعلیم دے کر کونسے صحابہ کو مسلمان کیا اور امامت نے کونسی تعلیم دے کر کونسے صحابہ کو مسلمان کیا۔
We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general