ممانعت نماز جنازہ

ممانعت نماز جنازہ

1۔ اصل مسئلہ دنیا دار کا نہیں بلکہ مسلمان کا ہے کیونکہ مسلمان اگر ضروریات دین جیسے توحید، رسالت، آخرت، ملائکہ، نماز، روزہ، حج، زکوۃ کی فرضیت کا مُنکر ہو۔ قتل، چوری اور شراب خوری کو جائز سمجھتا ہو۔ رسول اکرم ﷺ کی ختم نبوت کا مُنکر ہو تو مسلمان نہیں رہتا اور اس کو مسلمان سمجھ کر جان بوجھ کر نماز جنازہ یا اُس کے لئے بخشش کی دعا کرنے والا بھی مسلمان نہیں رہتا بلکہ نکاح بھی نہیں رہتا۔
2۔ سورہ توبہ 80، 84 اور 113 کے مطابق رسول اللہ ﷺ کو غیر مسلم کی نماز جنازہ اور بخشش سے روک دیا گیا۔ سیدنا علی نے نہروان کے باغیوں کی نماز جنازہ ادا نہیں کی جو کہ اسلامی حکومت کے خلاف تھے تو اس لئے اجماع ہو گیا کہ باغی کی نماز جنازہ نہیں ہے، البتہ سیدہ عائشہ اور حضرت معاویہ کی جو لڑائی غلط فہمی سے سیدنا علی سے ہوئی، سیدنا علی نے ان میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی نماز جنازہ ادا کی۔
مسئلہ: اسی بنیاد پر (1) با غی (2) ڈاکو ڈاکہ ڈالتے ہوئے مارا جائے (3) جس نے کسی شخص کا گلا گھونٹ کر مار ڈالا ہو (4) جس شخص نے اپنے ماں یا باپ کو قتل کیا ہو اور اسے ان کے بدلے میں قصاصاً مار دیا جائے (5) جو کسی کا مال چھین رہا تھا اور اس حالت میں مارا گیا ہو تو اس کا جنازہ بھی نہیں پڑھا جائے گا، البتہ اگر وہ اپنی موت مریں تو اس کا جنازہ پڑھا جائے گا۔ 
3۔ رسول اللہ ﷺ نے ایک جیسا دین اور ایک جیسی تعلیم دی، اسلئے صحابہ کرام اور اہلبیت کا دین ایک ہے، اگر دونوں کی تعلیم میں فرق کریں گے تو ایک مسلمان اور دوسرا اسلام سے نکل جائے گا اور یہی اہلتشیع سازشی دین کی پالیسی ہے۔
پہلی بات: قرآن اور رسول اللہ ﷺ کے فرمان پر عمل یا اجتہاد کرتے ہوئے سیدنا ابوبکر، عمر، عثمان و علی کی ترتیب سے خلافت عمل میں لائی گئی۔ اس خلافت میں ظاہری و باطنی خلافت و اما مت کا کوئی تصور نہیں جیسا کئی جاہلوں کو گمراہ کیا گیا ہے۔
دوسری بات: اہلتشیع حضرات کے نزدیک قرآن میں 12 امام اور امامت کا تذکرہ ہے، دوسرا رسول اللہ ﷺ نے صرف سیدنا علی کو اپنی جانشین، وصی، امام و خلیفہ مقرر کیا اسلئے اہلتشیع کے نزدیک عقیدہ امامت پر جوایمان نہ لائے تو مسلمان نہیں رہتا۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سیدنا علی کی امامت پر کون ایمان لایا اور کیا سیدنا علی نے قرآن و سنت کے مطابق عمل کر کے امامت کی یا نہیں؟ اگر نہیں کی تو پھر اہلتشیع کے نزدیک جو سیدنا علی کی امامت کو نہ مانے وہ مسلمان نہیں اور اگر سیدنا علی امامت نہ کریں تو؟؟
سوال: رسول اللہ ﷺ نے کونسی تعلیم دے کر کتنے صحابہ کو مسلمان کیا؟؟ دوسرا سیدنا علی نے عقیدہ امامت کو عقیدہ نبوت کی طرح سکھا کر کن کو مسلمان کیا؟
اہلتشیع کا نیا طبقہ جو ولایت فقیہ کے نام سے ہے، صحابہ کرام کا تذکرہ بھی کر رہا ہے، ماتم، زنجیر زنی کے انداز پر برا بھلا بھی کہہ رہا ہے۔ سوال ہے کہ کونسی بنیادی کتب کو مان کر صحابہ کرام کی تعریف کر رہے ہیں؟ امام جعفر صادق سے جھوٹی منسوب اقوال جو اصول اربعہ کی کتابیں کہلاتی ہیں اُس سے ثابت تو کر دیں۔
قرآن کے غلط معنی و مطلب لینا، اہلبیت کو صحابہ کرام کے مقابلے میں لا کھڑا کرنا، نبی کریم ﷺ کے صحابہ کرام کو اسلام سے خارج کرنا، سیدنا علی پر امامت کا عقیدہ رکھ کر بہتان لگانا، رسول اللہ کی تعلیم صرف اہلبیت سے سمجھنا اور صحابہ کرام کے منکر بننا، اس طرح کے بہت سے جُرم کی وجہ سے مسلمان ان کا نماز جنازہ ادا نہیں کرتے جب تک کہ اپنے نام نہاد دین، جھوٹی کتابوں سے اپنی عوام کے سامنے توبہ نہیں کریں گے۔ اہلسنت کہلانے والی اگر کوئی جماعتیں ان کو اپنے مدارس میں داخل کر رہی ہیں تو بتا دیں کس کا عقیدہ 14 اور 12 کا ہے ورنہ منا فقت کر کے اسلام کو نقصان نہ پہنچائیں۔
We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general