الزام یا مُجرم

 

1۔ نبی اکرم ﷺ نے سابقون الاولون، مہاجر و انصار اور اپنے ساتھ رہنے والوں کا تزکئیہ نفس بھی کیا اور اُن کے فضائل بھی بیان فرمائے، اسلئے سورہ منافقوں سنا کر، اصحاب رسول جن کے فضائل نبی کریم ﷺ نے بیان کئے، ان کو منا فق کہنے والے مُجرم بھی ہیں اور اسلام کے مخالف بھی ہیں۔

سوال: دوسرا مودودی، جماعت اسلامی والے، خلافت و ملوکیت والے، بابا اسحاق کے چاہنے والے اور اہلسنت کے روپ میں چھپے رافضی، تفضیلی و تفسیقی پیر، علماء، مفتی، قادری، انجینئر، مودودی، نعت خوان وغیرہ کیا بتا سکتے ہیں کہ اصحاب رسول معصوم تو ہر گز نہیں تو کیا ان کو فاسق و فاجر نعوذ باللہ کہہ سکتے ہیں؟

نتیجہ: اگر کوئی بھی جماعت اصحاب رسول کو متقی، پرہیز گار نہیں مانتی اور قرآن و سنت کے مطابق اجتہاد کرنے والا نہیں مانتی تو قرآن بھی مشکوک کہلائے گا اور صحاح ستہ یعنی صحیح بخاری، مسلم، ترمذی، ابن ماجہ، نسائی، ابو داود احادیث کی کتب بھی مشکوک ہی کہلائیں گی اور یہی کوشش بہت سے اہلتشیع اور ان سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کی ہے کہ مسلمانوں کے لئے ان کا اسلام مشکوک کر دیا جائے۔

2۔ دوسرا اہلسنت نے تو اسناد و راویوں کے ساتھ صحابہ کرام اور اہلبیت سے روایات لی ہیں مگر اہلتشیع اپنی اصول اربعہ یعنی الکافی، من لا یحضرہ الفقیہ، تہذیب الاحکام، استبصار کو احادیث رسول ہی ثابت کر دیں اور بتا دیں کہ ان کی کتابوں کے راوی زرارہ، ابوبصیر، محمد بن مسلم، جابر بن یزید وغیرہ کون ہیں؟ کس کے اصحاب ہیں؟ اپنی کتابوں کے لنک ہی شئیر کر دیں۔

نماز جنازہ: اہلسنت اسلئے اہلتشیع کا نماز جنازہ ادا نہیں کرتے کیونکہ ہر بات پر جھوٹ بولتے ہیں، تاریخ کی کتابوں سے اصحاب رسول پر الزام تراشیاں کرتے ہیں، اہلسنت کی احادیث کی کتابوں کی منگھڑت تشریح کرتے ہیں اور اپنی کتابوں میں لکھی اپنی بھی روایات کے منکر ہو کر قرآن پر آ جاتے ہیں جو کہ اصحاب رسول نے اکٹھا کیا ہے۔

سوال: اگر اہلتشیع سچے ہیں تو بتا دیں کہ رسول اللہ کی نبوت پر کون لوگ ایمان لائے اور رسول اللہ کے وصال کے بعد سیدنا علی کی ولایت و ام ا مت کو کن کن نے مانا حالانکہ اس وقت تو کوئی اہلتشیع تھا ہی نہیں۔ کونسی مستند کتابوں سے علم ہو گا کہ اہلتشیع کون ہیں؟؟

حق: اسلئے اہلسنت نبوت کی تعلیم پر ہی تمام صحابہ کرام و اہلبیت کو مانتے ہیں اور ان کی آپس کی لڑائیوں کو جھوٹی تاریخ کے حوالوں سے بیان نہیں کرتے تاکہ مسلمان گمراہ نہ ہوں اور نہ ہی احادیث کی شرح صحابہ کرام میں فرق ڈالنے والی کرتے ہیں جو ایسا کر رہے ہیں وہ کس قانون و اصول پر کرتے ہیں، اپنا قانون و اصول بتا دیں ورنہ اہلتشیع کے ساتھ ملکر دین اسلام کو مشکوک کر رہے ہیں۔

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general