سازشی دین
حضور ﷺ نے مکہ اور مدینہ پاک میں تبلیغ کی اور آپ کی تبلیغ سے بوڑھے، جوان، بچے، مرد و عورت مسلمان ہوتے گئے۔ آخری حج جو 10ھ میں کیا، اُس میں کم و بیش 124000 صحابہ و صحابیات موجود تھیں۔ اب سوال و جواب سے سمجھتے ہیں کہ مسلمان کون ہیں اور اپنا اپنا جواب اہلتشیع اور اہلسنت حضرات نے اپنی اپنی کتب سے دینا ہے تاکہ ایک دوسرے پر الزام نہ لگائیں؟
1۔ حضور ﷺ نے کتنے صحابہ کرام کو مسلمان کیا؟ اہلسنت اور اہلتشیع کی کون کونسی کتابوں میں کن کن صحابہ کرام کا تذکرہ موجود ہے؟
2۔ حضور ﷺ کے بعد کون کون سے صحابہ کرام مسلمان نہیں رہے؟ اہلسنت اور اہلتشیع اپنی اپنی کتابوں کے حوالوں سے جواب دیں؟
3۔ حدیث غدیر خم اور حدیث ثقلین کا مطلب سیدنا علی کی خلافت یا جانشینی بنتی تھی تو کن کن صحابہ کرام نے اُن کی جانشینی کو مانا؟ اہلسنت اور اہلتشیع اپنی اپنی مستند کتابوں سے جواب دیں؟
4۔ حضور ﷺ نے جو تعلیم صحابہ کرام اور اہلبیت کو دی۔ اُس تعلیم کی اہلسنت اور اہلتشیع کے پاس مستند احادیث کی کون کونسی کتابیں ہیں اور کب لکھی گئیں؟
5۔ کیا سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنھا کو سیدنا ابوبکر اور عمر نے شہید کروایا؟ اہلسنت اور اہلتشیع کی کون کونسی مستند کتابوں میں یہ واقعہ موجود ہے؟ کیا کتابوں کے حوالے سے کسی کو قاتل قرار دینا قرآن و سنت کے مطابق ہے؟
6۔ اگر باغ فدک سیدہ فاطمہ کا حق تھا اور سیدنا ابوبکر نے وہ حق نہیں دیا تو باغ فدک کی آمدنی سیدنا ابوبکر و عمر کہاں کہاں لگاتے رہے؟ اہلسنت اور اہلتشیع اپنی اپنی کتابوں کے حوالے سے جواب دیں؟
7۔ صحابہ کرام اور اہلبیت میں سے اگر سیدنا علی، فاطمہ، حسن و حسین معصوم تھے تو یہ عقیدہ کن کن صحابہ کرام کا تھا؟ اہلسنت اور اہلتشیع اپنی اپنی کتابوں کے حوالے سے جواب دیں؟
8۔ صحابہ کرام کے آپس میں اختلاف بھی رہا مگر کیا ان میں سے کسی کے دین میں فرق تھا؟ اہلسنت اور اہلتشیع اپنی اپنی کتابوں کے حوالے سے جواب دیں۔
کتابوں: اگر کوئی اپنی اپنی مستند کتابوں کے حوالوں سے جواب نہ دے بلکہ دوسرے پر الزام لگائے تو وہ سازشی دین ہے اور ایک پلاننگ کے ساتھ اُس دین نے اپنی عوام کو گمراہ کیا ہوا ہے۔ اللہ کریم توبہ نصیب کرے۔ لڑائی کتابوں کی ہے اور مسلمانوں کو اپنی اپنی کتابوں کا علم ہونا چاہئے