تیرے لئے مگر تو میرے لئے
گانے بجانے کے سارے راز و انداز تیری توجہ پانے کے لئے
قوال کی قوالی کے سارے ساز تیری توجہ پانے کے لئے
موت کے کنواں میں گھومنے والا تیری توجہ پانے کے لئے
موبائل کی نئی سے نئی سکیم تیری توجہ کی محتاج
بازار میں بکنے والی ہر شے تجھے پُکارے
گرما سردی کے پھل ڈرائی فروٹ سب تیرے لئے
نعت خواں نعت تجھے سنانے کے لئے
تقاریر کا سارا محور تو ہی تو ہے
انبیاء کرام کی شان اپنی جگہ مگر بھیجے تیرے لئے
پورا قرآن رب کا فرمان تیری توجہ کا محتاج
تیری جیب میں جتنا پیسہ ہے اُس سے تو اپنی پسند کی کوئی بھی چیز خرید سکتا ہے
تیرے کردار میں جتنا وزن ہے اُس سے دوسروں کو متاثر کر سکتا ہے
سارے ساز، سارے ناز، سارے دئے، سارے مسکراہٹیں بُجھ جائیں گر تو نہ دیکھے
تیری آوارگی تیری پہچان تیری بے نیازی تیری شان
بس اس زندگی میں ہر شے کا محور تو ہے مگر تیرا محور رب کریم ہے، اگر تُو اس طرف توجہ کرے تو زندگی کا رنگ بدل جائے
سارے الفاظ تجھے سمجھائیں
میت کا جانا تجھے بتائے
تیرے گھر میں پڑا جنازہ کہتا جائے
ہر خیال تیرا دیا بن جائے، اگر تو رب کی طرف توجہ کرے
کنجری سے پوچھ، موسیقار سے پوچھ، شان والے سے پوچھے، مظلوم سے پوچھ، سب ایک ہی بات کہیں گے کہ ہمارے پاس دیا سب کچھ اللہ کا ہے مگر اُس سب کو تو نے کس کے لئے سجا رکھا ہے؟؟
ہماری ساری طاقت و توجہ گر اللہ کریم کی طرف ہو جائے تو اپنے وجود سے بھی نفرت ہو جائے، آرام زندگی میں کبھی نہ پائیں کیونکہ جو رب کا بن جاتا ہے اُس کو صرف رب ہی پسند آتا ہے۔
یہ الفاظ بھی سمجھائیں کہ اگر تجھے سمجھ آئے تو اپنی توجہ رب کی طرف وقت ضائع کئے بغیر لگائے۔
یہی اس پیج کا مقصد ہے۔