
مسلمان بننے کے لئے میری مدد کرو
مسلمان کہلانے والا ہر مسلمان، کسی بھی ذات اور جماعت میں ہو، کسی کو اپنے جیسا مسلمان ہونے کا سرٹیفیکیٹ دے سکتا ہے تو مجھے یہ سرٹیفیکیٹ لینا ہے۔ بریلوی حضرات ہوں یا دیوبندی حضرات، کیسے علم ہو گا کہ کون اہلسنت ہے اور کن کتابوں کو پڑھنے کے بعد مجھے مسلمان ہونے کا سرٹیفیکیٹ مل سکتا ہے۔
اہلحدیث حضرات ہوں یا مرزا انجینئر، غامدی، بابا اسحاق کے مقلد ہوں، کیا بتا سکتے ہیں کہ ان دونوں جماعتوں کے چاہنے والے "صحیح احادیث” پر ہی عمل پیرا ہوں گے تو کیا ان کو مسلمان ہونے کا سرٹیفیکیٹ مل چُکا ہے اور اب کس اصول پر رہیں گے تو غلطی نہیں کریں گے؟
اہلتشیع حضرات اپنی کونسی مستند کتابیں مانتے ہیں اور اُن کے ذاکرین کی تقاریر نہیں چاہئیں، بس کتابوں کے لنک چاہئیں جو ان کی مسنتد کتابیں ہوں جس میں رسول اللہ ﷺ نے جن کو مسلمان کیا، جنہوں نے بدر، احد، خندق، حدیبیہ، فتح مکہ تبوک، غزوہ حنین وغیرہ میں نبی کریم ﷺ کا ساتھ دیا اور نبی کریم ﷺ نے ان کے فضائل بیان کئے، ان کتابوں کے نام اور لنک چاہئیں کیونکہ سنی سنائی، منطقی باتیں نہیں چاہئیں۔
یہ سوال اسلئے کیا ہے کہ تمام جماعتوں کی آپس کی لڑائی میں مسلمان کون ہے اُس کا علم نہیں ہورہا۔ پلیز اپنی اپنی جماعت میں داخلے کی شرائط بتائیں اور اپنی اپنی جماعت کی عوام کی علمی نہیں بلکہ عملی غلطیاں قانول و اصول کے خلاف جو وہ کرتے ہیں وہ بھی بیان کریں۔
پاکستان کی 24 کروڑ آبادی سے مدد کی درخواست ہے کہ میری مدد کرنا ہر مسلمان کی مدد کرنا بن جائے گا اور ہر ایک کی اصلاح کرنا بن جائے گا۔ کسی دوسرے پر تنقید نہیں کرنی بلکہ اپنی پہچان بتانی ہے شکریہ