عمرہ سے پہلے سوچ

عمرہ سے پہلے سوچ

ایک دوست نے کہا ہے کہ آپ عمرہ کے متعلق کچھ بیان کر دیں کیونکہ میں نے سیکھنا ہے، اس پر یہ بیان لکھ جا رہا ہے۔
اگر کسی کو سمجھ نہ آئے تو سوال کر سکتا ہے یا مزید علم میں اضافے کے لئے اپنا تجربہ بھی بتا سکتا ہے۔
اس سفر میں اگر ایک گروپ میں جا رہے ہیں تو سب کے اپنے اپنے جذبات ہوں گے، کسی کا علم زیادہ اور کسی کا کم ہو گا، جانے سے پہلے آپ نے خود اور آپ کے ساتھ کوئی بھی جا رہا ہے اُس کو سمجھانا ہے کہ اس سفر میں مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ہے:
1۔ ایک دوسرے کا گلہ شکوہ نہیں کرنا، کوئی اگر کسی سے بات نہیں کرتا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، کوئی کہیں بھی کھانا کھائے، کسی کو کھلائے، گلہ شکوہ کوئی نہیں۔ کوئی زیادہ خریداری کرے کوئی اعتراض نہیں کرے۔
2۔ اپنے سامان کی ایک لسٹ ابھی سے بنا لیں جیسے پاسپورٹ جس میں ویکسینشین آن لائن پیپر لگا ہو، پاسپورٹ، شناختی کارڈ، سعودی ریال، ٹکٹس، ہوٹل ووچرز، احرام، احرام بیلٹ، کنگھی، فون، چارجر، پاور بینک، ہینڈ فری، قینچی چپل دو لے لیں اور گھر میں استعمال بھی کرنا شروع کر دیں تاکہ وہاں پاوں میں نہ لگے اور زخم نہ بنے، مسواک، برش، ا سرکاری ملازم ہو تو اپنے دفتر کا NOC، کپڑے اپنی سہولت کے گرم اور ٹھنڈے۔
3۔ پھر بھی وہاں کوئی چیز گُم ہو، کہیں اپنے طور پر اکیلے جانا ہو، کوئی مجبوری پڑ جائے تو واٹس اپ گروپ بنا لیں جس میں ضرور شئیر کریں تاکہ علم ہو کہ کون کہاں کہاں جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اپنے طور پر کوئی فیصلہ نہ کریں جس سے سب گروپ کو پریشانی ہو۔
4۔ زیادہ تر لوگ مکہ جاتے ہیں اور جاتے ہی عُمرہ کر لیتے ہیں، اُس میں کچھ مسائل یہ ہوتے ہیں کہ ہم تھکے ہوئے ہوتے ہیں کیونکہ پہلے تو خوشی کے مارے نیند نہیں آتی، پھر ائیر پورٹ پر چار گھنٹے پہلے پہنچنا ہوتا ہے، جس میں لائن میں لگ کر کلئیرنس کے بعد ائیرپورٹ لاونج میں پہنچ کر احرام باندھنا ہوتا ہے، جہاز لیٹ ہو جائے تب پرابلم ہوتی ہے، جہاز کا سفر چار پانچ گھنٹے کا، اُس کے بعد جدہ ائیر پورٹ سے باہر نکلنا ہوتا ہے جس میں ایک دو گھنٹے لگ جاتے ہیں، جدہ سے مکہ کا سفر 2 گھنٹے کا لگ جاتا ہے، پھر ہوٹل میں سامان رکھنا اور تھکے تھکائے عمرہ کرنا پڑتا ہے۔
5۔ اسلئے کوشش کریں کہ پہلے سفر مدینہ پاک کریں یعنی آپ کی فلائٹ مدینہ پاک کی ہو تاکہ محسوس ہو کہ حضور ﷺ کے شہر میں جانا ہے، جہاں رحمتوں کو محسوس کرنے کی کوشش کرنی ہے، اپنے احساسات کو جگا کر رکھنا ہے، یہاں سے پڑھ کر جانا ہے کہ وہاں کون کونسی زیارات ہیں، ریاض الجنتہ کیا ہے، مسجد نبوی کے فضائل کیا ہیں، مدینہ پاک میں اگر کسی دوست کو بخار ہو جائے تو اُس کے فضائل کیا ہیں؟
6۔ مدینہ پاک کا سفر ہمیشہ خوشیوں کا باعث ہے، بخشش کا ذریعہ ہے، رحمتہ اللعالمین کے حضور، گنبد حضرا کے پاس، ان کو یاد کرنے کا وقت، ان کی قربت میں سانس لینے کا وقت، ان کی ساری زندگی کی کوششوں کو سمجھنے کا وقت وغیرہ ہے۔
We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general