ایمانی ریٹ

ایمانی ریٹ

ڈالر کا ریٹ ہماری معیشت کے لئے اہمیت رکھتا ہے، اسلئے اس کے نیچے یا اوپر جانے سے ہماری معیشت برباد یا مضبوط ہوتی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ:
1۔ جن لوگوں نے ڈالر بیگوں میں بھر کر باہر بھیج دئے؟
2۔ جن لوگوں نے ڈالر مارکیٹ سے نکال لئے؟
3۔ جن لوگوں نے ڈالر کو بڑھنے تک سنبھال رکھا ہے؟
4۔ جن اداروں یا سیاست دانوں کی وجہ سے ملک کا مستقبل داو پر لگ جائے
کیا یہ سب لوگ ملک کے وفادار ہوں گے؟
اسی طرح یہ سوچ آتی ہے کہ جس وقت سچ بولنے کا وقت ہو، اس وقت اپنا ایمان چُھپا کر رکھ دیا جائے،
اُس وقت یہ کہہ کر خاموشی اختیار کر لی جائے کہ عوام ٹھیک نہیں ہے؟
اُس وقت علماء انتظار کریں کہ حالات بہتر ہوں گے تو پھر کچھ کریں گے، کیا یقین ہو گا کہ زندہ رہ پائیں گے؟
اسلئے جن جماعتوں کا ایجنڈا ااکٹھا ہونا نہیں ہے، ان کو کیا کہیں گے؟
جن جماعتوں کو یہ بھی فرق نہیں معلوم کہ دیوبندی و بریلوی میں کیا فرق ہے اور جو علماء یہ فرق مٹانا نہیں چاہتے کیا کل قیامت والے دن عوام کے ایمان کے مُجرم نہیں ہوں گے۔
اس پیج پر ہمیشہ اتحاد امت کی سوچ دی جاتی ہے کہ فرق بتائیں فرق مٹائیں اور مسلمان بنائیں۔ ہم اہلسنت ہیں تو اہلسنت عقائد پر سب کو اکٹھا کر لیں
۔
We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general