نورانی نماز

نورانی نماز

اللہ کریم ہمیں ایسی نورانی نماز عطا کرے کہ ہم بھی نماز میں ہمکلام ہونے والے رب العزت کے کلام کو سُن سکیں، خواب میں رب کریم کا دیدار کر سکیں اور اللہ کریم کی تجلی کی روشنی میں فرشتوں کو دیکھ سکیں جو نماز میں اُس کے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں۔ اس بات کو سمجھانے کے لئے چند احادیث مندرجہ ذیل ہیں:
صحیح بخاری 753: جب کوئی نماز میں ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے منہ کے سامنے ہوتا ہے۔
صحیح بخاری 50: احسان یہ کہ تم اللہ کی عبادت اس طرح کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو اگر یہ درجہ نہ حاصل ہو تو پھر یہ تو سمجھو کہ وہ تم کو دیکھ رہا ہے۔
ترمذی 2953: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں نے نماز اپنے اور بندے کے درمیان دو حصوں میں بانٹ دی ہے۔۔ میرا بندہ الحمد لله رب العالمين پڑھتا ہے تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری تعریف کی۔ الرحمن الرحيم کہنے پر فرماتا ہے میرے بندے نے میری ثنا کی، مالك يوم الدين پر فرماتا ہے: میرے بندے نے میری عظمت اور بزرگی بیان کی اور عظمت اور بزرگی صرف میرے لیے ہے، اور میرے اور میرے بندے کے درمیان ياك نعبد وإياك نستعين سے لے کر سورۃ کی آخری آیات تک ہیں، اور بندے کے لیے وہ سب کچھ ہے جو وہ مانگے۔ بندہ کہتا ہے «اهدنا الصراط المستقيم صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين» ”ہمیں سیدھی اور سچی راہ دکھا، ان لوگوں کی راہ جن پر تو نے انعام کیا ان کی نہیں جن پر غضب کیا گیا اور نہ گمراہوں کی (ترمذی 2953)
راوی سیدناعلی، بندہ جب مسواک کر کے نماز پڑھتا ہے تو فرشتہ اس کے پیچھے کھڑا ہو جاتا ہے اور اس کی قرأت سنتا رہتا ہے، پھر وہ فرشتہ اس کے بالکل قریب ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ اس پڑھنے والے کے منہ پر اپنا منہ رکھ دیتا ہے۔۔ (السنن الكبرى للبيهقی حدیث:162، مسند البزار حدیث: 603)
صحیح بخاری 782: جب امام غير المغضوب عليهم ولا الضالين‏ کہے تو تم بھی "آمين” کہو(اُس وقت فرشتے بھی امین کہتے ہیں) جس نے فرشتوں کے ساتھ "آمين” کہی اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔
صحیح بخاری 796: جب امام سمع الله لمن حمده کہے تو تم اللهم ربنا ولك الحمد کہو کیونکہ جس کا یہ کہنا فرشتوں کے کہنے کے ساتھ ہو گا، اس کے پچھلے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے۔
We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general