شہادت صحابہ اور مُجرم

شہادت صحابہ اور مُجرم

صحابہ کرام اور اہلبیت کا دین ایک تھا اور کسی صحابی کا عقیدہ 14 اور 12 کا نہیں تھا۔ سیدنا عمر، عثمان، علی، حسن و حسین رضی اللہ عنھم شہید کئے گئے اور ان کی شہادت پر بہت سی کتابیں لکھی گئیں مگر قاتل نہیں ملے۔
دوسرا جیسے نبی کریم ﷺ نے بہت سے مشرکین مکہ، منافک، عیسائی و یہودی بھی مسلمان کئے لیکن بہت کم منافکین کے نام لئے گئے کیونکہ ان کو کرداروں سے دلچسپی نہیں تھی، اسلئے کم و بیش 124000 صحابہ کرام میں سے 12436 اصحاب کے متعلق کتابوں میں لکھا گیا۔
تیسرا اس دور میں منافکین وہی ہیں جو اصحاب کو منافک کہیں گے، عید غدیر خم منائیں گے، سیدنا علی کو وصی و جانشین بنائیں گے مگر آپ محسوس کریں گے کہ انہوں نے حضور ﷺ کو اپنے دین سے آوٹ اور ڈپلیکیٹ علی کو پیش کیا ہوا ہے۔
ڈپلیکیٹ علی اسلئے کہ سیدنا علی نے تو حضرت ابوبکر کی بیعت کر لی اور ساری دنیا جانتی ہے کہ سیدنا علی چوتھے خلیفہ ہیں مگر ان کے نزدیک نبی کریم ﷺ نے جن کو اپنی زندگی میں مسلمان کیا وہ سارے جنازہ چھوڑ کر بھاگ کر بنو ثقیفہ میں جا کر ووٹنگ سے خلافت لے لی اور ڈپلیکیٹ علی نے ڈر کے مارے حضرت ابوبکر کی بیعت کر لی اور اہلبیت پر بہت ظلم کئے گئے۔
آپ اہلتیشع حضرات سے ان کی قرآن کی تفسیر کا لنک مانگیں جس میں بدر احد حنین وغیرہ کی قرآنی آیات کا شان نزول مستند احادیث سے مانگیں، پہلے تو دیں گے نہیں اور اگر دیں گے تو اس تفسیر میں جن کے حضور ﷺ نے تزکئیہ نفس کیا، حکمت و دانائی کی تعلیم دی، یار غار وغیرہ کچھ نہیں ملیں گے کیونکہ ڈپلکیٹ ہیں۔
قا تلین حضرت عثمان
زیادہ تر اہلتشیع حضرات ابن قتیبہ کی کتاب الامامہ و سیاسۃ، البلاذری کی انساب الاشراف، العقد الفرید، طبقات ابن سعد، تاریخِ طبری، کنز الاعمال اور تاریخ ابن کثیر سے سیدنا طلحہ، سیدہ عائشہ وغیرہ پر ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ با غی صحابہ کرام اور ان کی اولاد تھے حالانکہ انہی کتابوں سے سیدنا علی پر بھی الزام ہے کہ خطوط انہوں نے لکھے مگر ان کو معصوم سمجھتے ہیں کیونکہ انہوں نے ایک سائڈ لے کر مسلمانوں کو گمراہ کرنا ہے۔
قتل کی گواہی: قاتل کو سزا تب ملتی ہے جب وہ قتل کی ذمہ داری لے یا دو گواہ اُس کے خلاف گواہی دیں۔ سیدنا عثمان کی شہادت میں کچھ صحابہ کو کتابوں کے ذریعے ملوث کرنے کی کوشش کی جاتی ہے مگر اقرار اور گواہی کے بغیر کتابوں سے ان کو مجرم ثابت نہیں کیا جا سکتا، البتہ ان کو ملوث کرنا جھوٹ کیوں ہے؟
آرٹیکل: مختلف آرٹیکل سے یہ سمجھ آیا کہ سیدنا عثمان اپنی ذات کے لئے خون خرابہ نہیں چاہتے تھے جیسے "سیدنا زید بن ثابت، سیدنا عثمان کے پاس جاتے ہیں اور جا کر کے انصار کا پیغام دیتے ہیں کہ ہم دوبارہ ” انصار اللہ ” بننے کے لیے تیار ہیں بس ایک بار اجازت دیجئے ” سیدنا عثمان نے اپنا وہی جواب دیا جو حسن و حسین کے بابا علی کو دیا تھا کہ قتال کسی صورت نہیں۔ ( السنہ حدیث 431 ) صحابہ کرام شامل نہیں تھے بلکہ خلافت کے ساتھ تھے۔
"اگر سیدنا عثمان انہیں (اہل مدینہ ) قتال کا حکم دیتے تو وہ ان شاء اللہ باغیوں کو ضرور مدینے سے نکال باھر کرتے – اہل مدینہ کہ جو سیدنا عثمان کے ساتھ تھے ، وہ تقریبا سات سو افراد تھے ، جن میں صحابہ اور ان کی اولادیں بھی تھیں لیکن معامله یہ تھا کہ ان لوگوں میں عبد اللہ بن عمر بھی تھے حسن بن علی بھی تھے اور ابن زبیر بھی تھے ٠جو کہ سیدنا عثمان کو بہت عزیز تھے۔”(السنہ حدیث 432)
حسن بصری سے پوچھا گیا کہ کیا سیدنا عثمان کے قتل میں مہاجرین اور انصار کا کوئی ایک بندہ بھی شریک تھا تو فرماتے ہیں :” لا کانو علاجا من اہل مصر” نہیں تو ، وہ تو مصر کے بدمعاش تھے – (تاریخ خلیفہ بن خیاط، یہ امام تیسری صدی ہجری کے تھے اور امام بخاری سے متقدم تھے)
1۔ فروہ بن عمرو الانصاری جو بیعت عقبہ میں بھی موجود تھے اور السابقون الاولون کے رضی اللہ عنھم میں سے ہیں ـ (استیعاب، اسد الغابہ)
الزام: امام مالک نے ایک حدیث سیدنا فروہ انصاری سے نقل کی لیکن فروہ رضی اللہ کا نام مکمل نہ لیا اور صرف نسبت کا ذکر کر دیا تو بعض لوگوں نے اس نام نہ لینے کو کہا کہ امام مالک نے قتل عثمان میں ملوث ہونے کے شبے میں کراہتا نام نہیں لیا۔
اس شبے کا رد کرتے ہوے امام ابن عبد البر نے الاستیعاب میں کہا: قل ابو عمر : هذا لا یعرف ،ولا وجہ لما قالاہ فی ذلک ، و لم یکن لقائل هذا علم بمع کان من الانصاری یوم الدار ” یعنی یہ بات غیر معروف ہے اور ان دونوں نے جو الزام لگایا ہے اس کی کوئی دلیل نہیں ، اور اس قول کے قائل کو انصار کا اس فتنے میں جو طرز عمل تھا اس کی کوئی خبر نہیں -” کیا اس کتاب کی عبارت سے جرم ثابت ہوتا ہے؟
2۔ محمد بن عمرو بن حزم انصاری. یہ وہ صحابی رسول ﷺ ہیں جن کا نام بھی خود رسول اللہ ﷺ نے رکھا تھا۔ (استیعاب)
محمد بن عمرو کی تاریخ ولادت 10 ہجری ہے (طبقات ابن سعد، الاستیعاب، الاصابہ ابن ہجر) طبقات ابن سعد میں انہیں تابعین میں شمار کیا گیا ، جب یہ پیدا ہوے ان کے والے نجران کے عامل تھے ، یہ پیدا ہوے تو ان کے والد نے خط لکھ کے نبی کریم ﷺ سے پوچھا کہ بچے کا کیا نام رکھوں تو آپ نے "محمد” تجویز کیا۔
استیعاب میں لکھا ہے کہ وہ سیدنا عثمان کے شدید ناقد تھے۔ "یقال انہ کان اشد الناس علی عثمان المحمدون ، …….. محمد بن عمر بن حزم ” یقال کا مطلب ہے "کہا جاتا تھا” …. جی کون کہتا تھا ، کس نے کہا ، کب کہا ، کس جگہ کہا …کچھ معلوم نہیں اور کہا بھی کیا صرف یہ کہ ” فلاں فلاں محمد نامی افراد عثمان کے شدید ترین ناقد تھے۔ کیا اسطرح جُرم ثابت ہوتا ہے؟
3۔ حضرت جبلہ بن عمرو ساعدی انصاری بدری: یہ وہ صحابی تھے جنہوں نے حضرت عثمان کے جنازہ کو بقیع میں دفن نہیں ہونے دیا تھا۔ (تاریخ مدینہ)
تاریخ مدینہ میں عمرو بن شبہ نے بلاشبہ یہ روایت ذکر کی ہے لیکن سند کا آغاز ہے ’’بعض اہل المدینۃ‘‘۔ یعنی اہل مدینہ میں سے کسی نے کہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کس نے کہا ہے؟ کب کہا ہے؟ کیا اسطرح مُجرم ثابت کیا جاتا ہے؟
4۔ حضرت عبدا للہ بن بُدیل بن ورقاء خزاعی: یہ فتح مکہ سے پہلے اسلام لاچکے تھے امام بخاری کے بقول یہ وہی صحابی ہیں جنہوں نے حضرت عثمان کا گلا کاٹا تھا۔ (تاریخ الاسلام از بخاری، الخلفاء)
امام بخاری نے تاریخ اسلام کے نام سے کوئی کتاب نہیں لکھی، البتہ امام ذہبی نے لکھی ہے۔ امام ذہبی نے ضرور ذکر کیا ہے کہ امام بخاری نے اپنی تاریخ کی کتاب میں اس واقعہ کو روایت کیا ہے مگر اس کمزور سند سے بھی کسی کو مُجرم ثابت نہیں کر سکتے۔
5۔ محمد بن ابو بکر: صحیح مسلم کے مطابق محمد بن ابی بکر حجۃ الوداع کے سفر میں پیدا ہوئے۔ تین ماہ کی عمر میں صحابی بنتے ہیں یا تابعی؟ واقعہ یوں ہے کہ جب محمد بن ابی بکر نے سیدنا عثمان کی داڑھی پکڑی تو سیدنا عثمان نے ان کو شرم دلائی کہ تمہارے والد ہوتے تو اس کام کو ناپسند کرتے۔ یہ سن کر محمد پیچھے ہٹے اور شرمندگی کے مارے زمین میں گڑ گئے اور بولے ’’انی تائب الی اللّٰہ‘‘ میں اللہ سے توبہ کرتا ہوں اور وہاں سے نکل گئے اور یہ ان کو صحابی بنا کر قاتل بناتے پھرتے ہیں – کاش اتنی ہمت ہوتی کہ روایت مکمل پیش کی جاتی۔ اسلئے یہ بھی مجرم ثابت نہیں ہوتے۔
6۔ حضرت عمروبن حمق : یہ بھی صحابی رسولؐ تھے جنہوں نے امام مزی کے بقول حجۃ الوداع کے موقع پر محمد رسول اللہ ﷺ کی بیعت کی تھی اور امام ذہبی کے بقول یہ وہی صحابی ہیں جنہوں نے حضرت عثمانؓ پر خ ن جر کے پے در پے نو وار کرتے ہوئے کہا: تین خ ن جر خداکے لئے مار رہا ہوں اور چھ اس چیز کے بارے میں جو تیرے بارے میں میرے دل میں ہے۔ (تہذیب الکمال، تہذیب التہذیب)
روایت نقل کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ امام ذھبی کے بقول ؟- روایت کا راوی محمد بن عمر الواقدی ہے جو کہ محدثین کے ہاں کذاب ہے۔ اب جھوٹے کی روایت پر جرم ثابت ہوتا ہے تو کر لیں۔
7۔ حضرت عبدالرحمن بن عدیس: یہ اصحاب بیعت شجرہ میں سے ہیں اور قرطبی کے بقول مصر میں حضرت عثمان کے خلاف بغاوت کرنے والو ں کے لیڈر تھے یہاں تک کہ حضرت عثمان کو قتل کر ڈالا۔ (استیعاب، تاریخ الاسلام)
تاریخ اسلام واقعہ قتل عثمان سے سات سو سال بعد لکھی گئی۔ یہ ایک سنی سنائی بات ہے جو نقل کر دی گئی۔ یاد رہے کہ صحابہ کے تعارف کے لحاظ سے تو یہ اچھی کتاب ہے لیکن اس کی روایات کی خامی ہے کہ یہ تاریخ دانوں پر انحصار کر کے چلتی ہے نہ کہ محدثین کے سلسلہ روایات پر۔ اس وجہ سے ہی اس میں بہت سی بے اصل باتیں موجود ہیں۔ (مقدمہ ابن صلاح، تدریب الراوی)
ابو داود 2686: جناب ابراہیم نخعی کہتے ہے ضحاک بن قیس نے ارادہ کیا کہ مسروق کو عامل بنائے۔ تو عمارہ بن عقبہ نے کہا کہ تم ایسے آدمی کو عامل بنانا چاہتے ہو جو عثمان کے قاتلوں میں سے باقی رہ گیا ہے؟ تو مسروق نے اس سے کہا ہمیں حضرت عبداللہ بن مسعود نے بیان کیا اور وہ ہمارے نزدیک حدیث بیان کرنے میں معتبر تھے کہ نبی ص نے جب تیرے باپ (عقبہ) کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تو اس (عقبہ) نے کہا میرے بچوں کا کفیل کون ہوگا؟ آپ نے فرمایا آگ۔ سو میں تیرے لئے وہی پسند کرتا ہوں جسے تیرے لئے رسول ص نے پسند کیا۔
تحقیق: یہ حدیث بھی رسول اللہ کے بعد ایک ثبوت ہے تو گواہی کس نے دی اور اقرار کس نے کیا۔ قاتل کو قاتل ثابت کرنے کے لئے شرائط کیا ہوں گی؟؟ اسلئے ایسی پوسٹ سے کسی کو مُجرم ثابت نہیں کیا جا سکتا مگر منافق کو صحابی ہم بھی نہیں کہیں گے۔
حُکم رسول: اے عثمان! اگر اللہ تعالیٰ کبھی تمہیں اس امر یعنی خلافت کا والی بنائے اور منافقین تمہاری وہ قمیص اتارنا چاہیں جو اللہ تعالیٰ نے تمہیں پہنائی ہے تو اسے مت اتارنا۔ (ابن ماجہ 112)
نتیجہ: اہلسنت کا ہر کام قرآن و سنت کے مطابق ہے، اگر کوئی مسلمان بن کر اعتراض کرے تواُس سے اُس کی قرآن کی تفسیر کا لنک مانگیں جس میں آیات کا شان نزول مستند احادیث سے ہوں۔ جس احادیث کی کتب میں بدر احد تبوک، حنین کے علاوہ صحابہ کرام اور صحابیات کا تذکرہ نہ ہو اُس کا مطلب ہے، منکر نبی، منکر خلافت، منکر علی، منکر قرآن ہیں۔
We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general