حوض کوثر

حوض کوثر

 
نبی کریم ﷺ کو جب مشرکین مکہ نے کہا کہ اس کی نسل نہیں چلے گی تو اللہ کریم نے جہاں کہنے والوں کی نسل ابتر ہونے کا اشارہ سورہ کوثر میں دیا تو ساتھ ہی نبی کریم ﷺ کو فرمایا: ہم نے آپ کو کوثر دیا۔ نبی کریم ﷺ نے انصار سے فرمایا کہ تم اس وقت تک صبر کئے رہنا کہ مجھ سے حوض کوثر پر ملو۔
نبی کریم ﷺ کے گھر اور منبر کے درمیان کی جگہ جنت کا باغ ہے اور حضور ﷺ کا منبر حوض پر ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: واللہ مجھے اس وقت بھی میرا حوض نظر آ رہا ہے اور مجھے زمین کے حزانے کی چابیاں دی گئی ہیں۔ میں اس بات سے نہیں ڈرتا کہ تم میرے بعد شرک کرو گے، البتہ اس سے ڈرتا ہوں کہ تم دنیا کے لالچ میں پڑ کر ایک دوسرے سے حسد کرنے لگو گے۔
نبی کریم ﷺ کی امتیوں سے ملاقات حوض کوثر پر ہو گی اور نبی کریم ﷺ پہلے وہاں موجود ہوں گے۔ حوض جرباء اور اذرحاء یا ایلہ اور یمن اور شہر صنعاء کی لمبائی کے برابر ہے بلکہ ایک بندہ ایک مہینہ چلتا رہے تو اتنا لمبا حوض کوثر ہو گا۔ اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور اس کی خوشبو مشک سے زیادہ اچھی ہو گی اور وہاں اتنی تعداد میں پیالے ہوں گے جتنے آسمان کے ستارے ہیں، جو شخص اس میں سے ایک مرتبہ پی لے گا وہ پھر کبھی بھی پیاسا نہ ہو گا۔ حوض کوثر کے دونوں کناروں پر خولدار موتیوں کے گنبد بنے ہوئے ہیں۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ حوض پر میرے صحابہ کی ایک جماعت آئے گی۔ پھر انہیں اس سے دور کر دیا جائے گا۔ میں عرض کروں گا میرے رب! یہ تو میرے صحابہ ہیں۔ رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِي فَيُحَلَّئُونَ عَنْهُ، فَأَقُولُ: يَا رَبِّ، أَصْحَابِي: اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ تمہیں معلوم نہیں کہ انہوں نے تمہارے بعد کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں، یہ الٹے پاؤں (اسلام سے) واپس لوٹ گئے تھے۔ (صحیح بخاری 6575 سے 6593 پڑھئے)
صحابی کے لفظ سے اہلتشیع حضرات کہتے ہیں کہ اس سے وہ صحابہ مراد ہیں جن کے فضائل نعوذ باللہ خود نبی کریم ﷺ نے بیان کئے ہیں۔
اہلتشیع حضرات سے درخواست
نبی اکرم ﷺ نے قرآن کی آیت تطہیر و مباہلے و غدیر خم میں شامل جن ہستیوں کے نام بتائے ہیں، کونسی احادیث نبوی کی کتب میں ہیں کیونکہ نبی اکرم نے جیسے اپنے وصال کے بعد بھی اپنے اصحاب کو ساتھ رکھا ہے، انہی کتب احادیث سے میرے اکابر صحابہ کا تذکرہ نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا، احادیث نبوی معلوم ہونے پر شاید نبی اکرم کے اصحاب کو تاریخ سے داغدار کرنے والوں کو سمجھ آ جائے۔
We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general