کیا عیسائی حضرات سے دم درود کروانا جائز ہے؟

کیا عیسائی حضرات سے دم درود کروانا جائز ہے؟

بیماری اور کاروبار میں کمی جب ہو، سب سے پہلے یہی لگتا ہے کہ کسی نے کچھ کر دیا ہے
اسلئے عام آدمی عیسائی، پنڈت، پادری، راہب، پیر سب کے پاس جاتا ہے اور جس سے بھی آرام آ جائے، اسی دین کو طاقتور مان لیتا ہے
حالانکہ
سورہ بقرہ میں ہے کہ ہم تمہیں بیماری، بھوک وغیرہ سے ضرور آزمائیں گے۔
اصول: ہمارا عقیدہ ہے کہ جس کے ہاتھ پرخوارق عادات ظا ہرہوں اور وہ احکام شریعت کا پورا پا بند نہ ہو (نماز، روزہ،زکوة، داڑھی رکھنے والا، سچ بولنے والا) وہ شخص زِنْدِیق یعنی بے دین ہے اور وہ خوارق یعنی کرامات کہ اسکے ہا تھ پر ظاہر ہوں مکر و استدراج ہیں (فتاوی رضویہ جلد نمبر 21صفحہ 546)
معجزہ کی تعریف: بعض ایسی خلاف عادت باتیں اللہ تعالی اپنے رسولوں اور نبیوں کے ہاتھ پر ان کی تصدیق و تائید کے لیے ظاہر کرا دیتا ہے، جن کے کرنے سے دنیا کے لوگ عاجز ہوتے ہیں تاکہ لوگ ان باتوں کو دیکھ کر اس نبی کی نبوت پر ایمان لے آئیں۔ نبیوں اور رسولوں کی ایسی خلاف عادت باتوں کو "معجزہ” کہتے ہیں۔
2)کرامت کی تعریف:اگر کوئی خلاف عادت بات کسی نیک، متبع سنت اور پابندِ شریعت مومن کے ہاتھ پر ظاہر ہو تو ایسی خلاف عادت بات کو ” کرامت” کہتے ہیں۔
3)استدراج کی تعریف: اگر یہ خلاف عادت بات کسی غیر مسلم یا ایسے شخص کے ہاتھ پر ظاہر ہو جو فاسق و فاجر ہو اور خلاف سنت و شریعت کام کرتا ہو تو ایسی خلاف عادت بات کو "استدراج” کہتے ہیں۔
4) خرافات: ہر ایسی بے سروپا بات جو سننے میں بھلی لگے، جبکہ حقیقت میں وہ جھوٹ ، غلط اور بیہودہ عقیدہ پر مبنی ہو، ایسی بات کو "خرافات” کہتے ہیں۔
We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general