شانِ ابوبکر

شانِ ابوبکر

1

صحیح بخاری 7217: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں نے ارادہ کیا ہے کہ ابوبکر اور آپ کے فرزند عبدالرحمن کی طرف پیغام بھیجوں اور (خلافت کی) وصیت کر دوں تاکہ کوئی خلافت کا دعوی کرے نہ تمنا
صحیح بخاری 3659: جس قوم میں ابوبکر موجود ہوں، اس قوم میں ابوبکر کے سوا کسی اور کے لئے امام بننا جائز نہیں۔ ایک عورت نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آئی تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ پھر آنا۔ اس نے کہا اگر میں آؤں اور آپ کو نہ پاؤں تو؟ گویا وہ وفات کی طرف اشارہ کر رہی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اگر تم مجھے نہ پا سکو تو ابوبکر کے پاس چلی جانا
ترمذی 3670: حضورﷺ نے فرمایا اے ابوبکر تم حوض کوثر پر بھی میرے رفیق (یار) ہو گئے جیسا کہ یار غار تھے
ترمذی 3663: حضور ﷺ نے فرمایا کہ میں نہیں جانتا کہ میں تمہارے درمیان کب تک رہوں گا، لہذا تم لوگ ان دونوں کی پیروی کرو جو میرے بعد ہوں گے اور آپ نے حضرات ابوبکر و عمر کی جانب اشارہ کیا
ابوداود 4652: حضور ﷺ نے فرمایا: ابوبکر سنو تم میری امت میں سب سے پہلے جنت میں داخل ہو گے۔
We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general