مختلف درود لکھنے کی وجہ؟

مختلف درود لکھنے کی وجہ؟

 

سب سے بہترین درود وہی ہے جو نبی اکرم ﷺ نے نماز میں پڑھنے کے لئے فرمایا جیسے پوچھا پوچھا گیا
سوال:درودوں میں سے افضل درود کون سا ہے؟
جواب:’’سب درودوں سے افضل درود وُہ ہے جو سب اعمال سے افضل یعنی نماز میں مقرر کیا گیا ہے‘‘۔(فتاویرضویہ جلد نمبر6صفحہ183)
سیلف میڈ درود بنانا بھی حدیث سے ثابت ہے
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے:
”جب تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھو تو اچھے الفاظ میں درود پڑھا کرو کیونکہ تمہیں معلوم نہیں کہ شاید وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پیش کیا جائے۔ لوگوں نے کہا: پھر آپ ہمیں وہ الفاظ سکھا دیجیے۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا یوں کہا کرو:
اے اللہ! تو سید المرسلین، امام المتقین اور خاتم النبیین، محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرما، جو تیرے بندے و رسول، امام الخیر، قائد الخیر اور رسول رحمت ہیں۔
اے اللہ! تو انہیں اس مقام محمود پر فائز فرما جس کی وجہ سے اولین و آخرین ان سے رشک کریں گے۔
اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل پر اس طرح رحمت فرما جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر فرمائی تھی بلاشبہ تو ہی قابل تعریف اور بزرگی والا ہے۔
اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر اس طرح برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر برکت نازل فرمائی تھی بلاشبہ تو ہی قابل تعریف اور بزرگی والا ہے۔“
(سنن ابن ماجه :906)
We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general