Islam Mein Jhoot (اسلام میں جھوٹ (تقیہ بازی))

اسلام میں جھوٹ (تقیہ بازی)

حضور ﷺ، صحابہ کرام و تابعین کے قول و فعل و تقریر کو حدیث کہتے ہیں۔ اسلئے مرفوع حدیث کا تعلق حضور ﷺ، موقوف حدیث کا صحابی اور مقطوع حدیث کا تابعی سے ہوتا ہے۔

ضعیف احادیث بھی احادیث کی قسم ہے لیکن منگھڑت کو احادیث نہیں کہتے جیسے اہلتشیع حضرات کی ساری احادیث کی کتابیں منگھڑت ہیں ورنہ مرفوع، موقوف اور مقطوع احادیث کے صحابہ کرام اور اہلبیت، تابعین کے نام بتائیں جن کا قرآن و سنت کے مطابق تقیہ، تبرا، معصوم، بدا کا عقیدہ تھا۔

مندرجہ ذیل واقعات کسی بھی مرفوع، موقوف و مقطوع احادیث یا سیرت کی کتابوں میں نہیں لکھے بلکہ یہ بھی ہمارے نزدیک اہلتشیع نے جھوٹے پھیلائے ہیں جیسے معجزہ فاطمہ و زینب و بارہ امام جھوٹے واقعات پھیلائے ہیں۔

جھوٹے واقعات

(۱) حضور ﷺ کو اللہ کریم کا دیدار ہوا مگر اس میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ اللہ کریم نے فرمایا ہو کہ نعلین سمیت عرش پر آ جا، اسلئے یہ بیان کرنا جھوٹ ہے (۲) حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی آواز بہت خوبصورت تھی اور آواز دور تک جانے والی۔ یہ جو مشہور ہے کہ ان کی زبان میں لکنت تھی اسلئے س کو ش پڑھتے تھے یہ جھوٹ ہے (۳) یہ واقعہ بھی جھوٹا ہے کہ حضور ﷺ کے دندان مبارک زخمی ہونے پر حضرت اویس قرنی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے سارے دانت نکلوا دئے (۴) مصلے کا کونا موڑ دینا چاہئے ورنہ شیطان نماز پڑھتا ہے یہ بات جھوٹ ہے ورنہ مساجد کی ساری صفوں پر شیطان نماز ادا کرتا ہو گا۔

(۵) ایک قبر میں سے 70 مردے نکلیں گے (۶) دنیا آخرت کی کھیتی ہے (۷) عورت حضور ﷺ پر کوڑا پھینکتی تھی (۸) عورت مکہ چھوڑ کر جانے لگی کیونکہ یہاں نعوذ باللہ محمد ﷺ جھوٹا نبی ہے (۹) حضرت عمر فاروق کے پاس ایک قتل کا مقدمہ پیش ہوا، بندے کو اس کے بدلے قتل کی سزا ہوئی، اُس نے کہا تین دن میں واپس آ جاؤں گا، پوچھا تیری گواہی کون دے گا، اُس نے حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کیا (10) نماز مومنین کی معرج ضرور ہو گی مگر یہ حدیث نہیں ہے کہ معراج مومن کی معراج ہے (۱۱) ایک عورت چار مردوں کو جہنم میں لے کر جائے گی (12) میں چھپا ہوا خزانہ تھا میں نے چاہا کہ میں جانا جاؤں تو خلقت کو پیدا کیا (13) ایک تیری چاہت ہے اور ایک میری چاہت ہے اور ہو گا وہی جو میری چاہت ہے (14) حضرت بلال رضی اللہ عنہ کا نکاح جنت کی سردار حور سے ہو گا۔

(15) ہر انسان کے تین باپ ہوتے ہیں استاد، والد، سسر (16) اگر جھک جانے یعنی عاجزی اختیار کرنے سے تمہاری عزت گھٹ جائے تو قیامت کے دن مجھ سے لے لینا (17) رمضان کے آخری جمعہ میں دو نفل پڑھنے سے ساری عمر کی نمازیں قضا ادا ہو جاتی ہیں (18) حضور ﷺ نے تندور میں روٹی لگائی تو وہ پکی ہی نہیں (19) یہ بھی جھوٹ ہے کہ حضور ﷺ نے کسی صحابی کو رزق میں اضافے کے لئے چار نکاح کرنے کا مشورہ دیا (20) اللہ کریم 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے ایسی بھی کوئی حدیث نہیں ہے، البتہ اللہ کریم ساری دنیا سے زیادہ پیار کرتا ہے (21) حضور ﷺ نے فرمایا کہ مجھے بچوں کی پانچ عادتیں اچھی لگتی ہیں رو رو کر مانگتے ہیں اور اپنی بات منوا لیتے ہیں، مٹی میں کھیلتے ہیں اور غرور و تکبر خاک میں ملا دیتے ہیں، جو مل جائے کھا لیتے ہیں، زیادہ جمع یا ذخیرہ کرنے کی ہوس نہیں رکھتے، لڑتے ہیں جھگڑتے ہیں اور پھر صلح کر لیتے ہیں، مٹی کے گھر بناتے ہیں، کھیل کر گرا دیتے ہیں، ایسی کوئی حدیث نہیں ہے۔

(22) حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے بیٹے کو امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنا غلام کہہ دیا اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اے بیٹا کاغذ پر لکھوا لاؤ، ایسا کوئی واقعہ کتابوں میں نہیں ہے (23) نعت کے یہ الفاظ جھوٹ ہیں کہ سمت نبی ابوجہل گیا اس نے نبی سے کہا کہ یہ تو بتا میری مٹھی میں ہے کیا (24) فجر چھوڑنے پر چہرے کا نور ختم، ظہر چھوڑنے پر رزق، عصر چھوڑنے پر وجاہت ایسی کوئی حدیث نہیں ہے (25) نماز چھوڑنے والا قیامت کے دن اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کے چہرے پر لکھا ہو گا اے اللہ کے حق کو ضائع کرنے والے، اے اللہ کے غصے کے مستحق۔۔ایسی کوئی حدیث نہیں۔

(26) حضور ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے علی رات کو روزانہ پانچ کام کر کے سویا کرو (۱) چار ہزار دینار صدقہ (۲) ایک قرآن شریف پڑھکر (۳) جنت کی قیمت ادا کر کے (۴) دو لڑنے والوں میں صلح کرو کر (۵) ایک حج کر کے یعنی چار مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھو، تین مرتبہ سورہ اخلاص، دس مرتبہ درود، دس مرتبہ استغفار وغیرہ، ایسی کوئی حدیث نہیں ہے۔(27) ماں کی گود سے قبر کی گود تک علم حاصل کرو (28) بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی گود ہے (29) معلوم ہو جائے کہ کل قیامت آنے والی ہے تب بھی جو درخت لگا رہے ہو لگاؤ۔ ایسے سب واقعات جھوٹے ہیں۔

حقیقت: اہلتشیع وہ مذہب ہے جو اسلام سے نفرت کرتا ہے اور اہلبیت کو مظلوم بنا کر پیش کرتا ہے، حضور ﷺ کی تین بیٹیوں (ام کلثوم، زینب، رقیہ رضی اللہ عنھم) کا اپنی کتابوں میں لکھتا ہے اور مُکر جاتا ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیٹی ام کلثوم رضی اللہ عنھا کا نکاح حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہوا اپنی کتابوں میں لکھتا ہے مُکر جاتا ہے، ان کی کتابوں سے حوالہ دیا جائے تو کہتا ہے کہ ہم کونسا کہتے ہیں یہ ہماری کتابیں صحیح ہیں ان میں غلطیاں بھی ہیں۔

قسم: جھوٹ بولنا یعنی تقیہ کرنا ان کے دین کے اصولوں سے ہے، اسلئے اہلتشیع نے قسم کھا رکھی ہے جو بولوں گا جھوٹ بولوں گا، جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بولوں گا، جس دن سچ بولا مجھ پر اللہ کی ۔۔

اہلحدیث: اہلحدیث حضرات کاسب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ یہ نہیں بتاتے کہ کس مجتہد نے قرآن و سنت کے مطابق کہا تھا کہ تقلید بدعت و شرک ہے اور صحیح احادیث پر اب ساری جماعت میری تقلید کرے گی اور ضعیف احادیث پر عمل نہ کرنے کا قانون بنایا۔

دیوبندی اور بریلوی: ان دونوں جماعتوں کا جھوٹ یہ ہے کہ یہ نہیں بتاتے کہ قرآن و سنت کے مطابق اہلسنت خلافت عثمانیہ والے ہیں جن کو سعودی عرب کے وہابی علماء نے بدعتی و مُشرک کہا۔ دیوبندی اب سعودی عرب کے ساتھ وہابی ہیں اور بریلوی حضرات میں سے پیر، ڈاکٹر، انجینئر، نعت خواں تفضیلیت و تفسیقیت سے ہوتے ہوئے رافضیت کی طرف رواں دواں ہے۔ رافضی و خارجی بنانے پر ایرانی و سعودی پیسہ جماعتوں کو مل رہا ہے۔

عوام: کل قیامت والے دن علماء نے اپنا حساب دینا ہے اور عوام نے اپنا حساب دینا ہے،اگر ہو سکے تو اتحاد امت کے لئے اپنے اپنے محلے میں نعت خوانی کا پروگرام رکھنے کی بجائے دیوبندی اور بریلوی علماء کو پوچھیں (1) بریلوی اور دیوبندی کا اختلاف کیا ہے (2) دونوں کو متحد کرنے کی شرائط کیا ہیں (3) دیوبندی اور وہابی میں کیا فرق ہے (4) کل قیامت والے دن کیا علماء عوام کے ذمہ دار ہیں؟

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general