Hal Batein Musalmano (حل بتائیں مسلمانو!)

حل بتائیں مسلمانو!

ایک محلے میں ایک احمدی قادین رہتا تھا جو پہلے ایک بریلوی عالم کو فون کرتا اور کہتا جناب ہمارے محلے میں دیوبندی بہت ہیں، آپ ذرا آ کر ان کا علمی محاسبہ کریں۔ وہ دھواں دار تقریر ہوتی کہ بریلوی خوش ہو جاتے اور اُس عالم صاحب کی پیسوں سے خدمت کسی سے کروادیتا۔ اُس کے بعد دیوبندی عالم کو بلاتا اور کہتا جناب یہاں بریلوی بہت ہیں ذرا ان کا علمی محاسبہ کرنا ہے، پھر دھواں دار تقریر ہوتی اور دیوبندی خوش ہو جاتے اور اُس عالم کی بھی پیسوں سے مدد کر دی جاتی۔کیا پلاننگ تھی واہ۔

اسی طرح اب بھی کوئی لبرل یا سیکولر یا اہلتشیع یا ایجنٹ دیوبندی کی فیس بک پر لکھ دے گا کہ احمد رضا کی کیا بات ہے تو بس انگریز کا ایجنٹ، کالا خاں، رضا خانی، شیعہ، قادین اور بہت کچھ لکھ دیا جائے گا۔ اسی طرح بریلوی کی فیس بک پر اشرف علی تھانوی کو صاحب، مجدد وغیرہ لکھ دو تو وہاں بھی مخالفانہ جواب ملیں گے۔اسی طرح اس پیج پر کمنٹ سیکشن میں بریلوی دیوبندی کو سمجھایا جا رہا ہو گا تو تیسرا کوئی اہلتشیع، لبرل، سیکولر آ کر تیلی لگائے گا اور بس کمنٹ سیکشن میں ایک دوسرے کو۔۔۔، اپنا اپنا کمنٹ سیکھنے سکھانے کے لئے کوئی نہیں کرے گا۔

ہمت: کیا اتحاد اُمت جُرم ہے، اگر نہیں تودیوبندی اور بریلوی علماء کو کوئی پیسے دے کر اکٹھا کر کے یہ نہیں پوچھ سکتا کہ جناب آپ دونوں جماعتیں خلافت عثمانیہ، چار مصلے، پیری مریدی، دم درود، تعویذ دھاگے، میلاد اور عرس والی ہیں جن کو سعودی عرب کے وہابی علماء نے 1924 میں بدعتی و مشرک کہا؟ بتاؤ مسلمانوں اکٹھا ہونے کا کیا لو گے؟

بریلوی کہیں گے کہ دیوبندی علماء کی چار کفریہ عبارتیں ہیں اس پر توبہ کریں۔ جی تو دیوبندی عوام کیا کرے، جی عوام بھی اپنے علماء کی محبت میں گرفتار ہے جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں، اسلئے وہ بھی ان کے ساتھ ہیں۔

دیوبندی عوام کوکفریہ عبارات کی سمجھ آتی ہے، توبہ کرتی ہے اور بریلوی مسجد میں کہتی ہے کہ اذان سے پہلے درود، نماز کے بعد کلمہ، جمعہ کے بعد سلام، قل و چہلم، میلاد، عرس، جنازے کے بعد دُعا مستحب ہیں، اگر نہ کرو تو کوئی گناہ نہیں۔ آواز آتی ہے ابھی دیوبندیت کے جراثیم گئے نہیں، چلو بریلوی حضرات بتائیں ان آوازوں کے خلاف کوئی فتوی ہے تو دکھا دو تاکہ ان آوازوں والوں کی مساجد میں لگا دیں۔

اصل اہلسنت خلافت عثمانیہ، چار مصلے، اجماع امت والے ہیں، فتاوی رضویہ اور دیوبندی کی المہند دونوں کو سعودی عرب اور اہلحدیث کے ہاں بدعت و شرک کہنا چاہئے مگر سعودی عرب والے حنبلی بن گئے اور اہلحدیث غیر مقلد۔ اگر تقلید بدعت و شرک ہے تو پھر سعودی عرب والے بھی بدعتی و مشرک ہوئے اور اہلحدیث بتا دیں کہ کس مجتہد نے کہا تھا کہ تقلید، عرس، میلاد بدعت و شرک ہے؟

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general