Ziyarat e Rasool SAW (زیارت رسول ﷺ)

زیارت رسول ﷺ

صحیح بخاری 6989: حضور ﷺ نے فرمایا کہ نیک خواب نبوت کے 46حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔صحیح بخاری 6986، 6984، 6995: اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، اگر کوئی برا خواب دیکھے تو اس خواب سے اللہ کریم کی پناہ مانگے اور بائیں طرف کروٹ لے کر 3مرتبہ تھوک دے تاکہ یہ خواب اسے کوئی نقصان نہ پہنچائے۔

صحیح بخاری 6985: جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جسے وہ پسند کرتا ہو تو وہ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے۔ اس پر اللہ کریم کی حمد کرے اور اسے (کسی نیک بندے) کو بتا دینا چاہئے لیکن اگر کوئی ایسا خواب دیکھتا ہے جو اسے ناپسند ہے تو یہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے پس اس کے شر سے پناہ مانگے، کسی سے اس خواب کا ذکر نہ کرے، یہ خواب اسے کچھ نقصان نہ پہنچا سکے گا۔

صحیح بخاری 6990: نبوت میں سے صرف اب مبشرات باقی رہ گئے ہیں۔ صحابہ نے پوچھا کہ مبشرات کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اچھے خواب۔ صحیح بخاری 6996: جس نے مجھے دیکھا اس نے حق دیکھا۔صحیح بخاری 6994:جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو اس نے واقعی دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت میں نہیں آ سکتا۔ صحیح بخاری 6993: جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو کسی دن مجھے بیداری میں بھی دیکھے گا اور شیطان میری صورت میں نہیں آ سکتا۔

تشریح و تجزیہ

ایمانی تقاضا: حضور ﷺ کی محبت اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ حضور ﷺ کو دیکھا جائے، چاہے خواب میں نظر آئیں یا ہر وقت خیال میں رہیں کیونکہ خواب تو کبھی آتا ہے، آئے یا نہ آئے کیونکہ آنا لازم نہیں مگر خیال یعنی آپ ﷺ کی یاد سے دل ضرور منور رہے۔ اسلئے خیال خواب سے بڑھکر ہے۔

شیطانی خواب: خواب اور خیال دونوں رب کی طرف سے آتے ہیں، خواب بھی شیطانی ہو سکتا ہے اور خیال بھی شیطانی ہو سکتا ہے۔اسلئے ہر اچھے اور بُرے خیال و خواب پر تھو تھو کرنی چاہئے۔

نیک و بد: حضور ﷺ کی زیارت نیک و بد کو ہو سکتی ہے، اس کے لئے لازم نہیں کہ بندہ نیک ہی ہو، البتہ بد بندے کو اگر حضور ﷺ کی زیارت ہوتی ہے تو اُس کے لئے سعادت کے ساتھ یہ لازم ہو جاتا ہے کہ دین پر چلے ورنہ دین پر نہ چلنے کی حماقت اُسے لے ڈوبے گی۔ بُرے بندے کو حضور ﷺ کی زیارت نیک بندے کا امتحان بھی ہوتا ہے وہ سمجھتا ہے کہ شاید وہ نیک نہیں ہے بلکہ بُرا اچھا ہے۔

اہلسنت و اہلحدیث: اہلسنت علماء کرام مختلف خواب (حضرت بلال رضی اللہ عنہ، نور الدین زنگی، شاہ ولی اللہ، بوصیری، جامی رحمتہ اللہ علیھم) کے بیان کرتے ہیں اور اہلحدیث جماعت خوابوں کا رد کرتی ہے بلکہ مذاق بنا کر ثابت کرتی ہے کہ ایسے کوئی خواب نہیں ہیں کیونکہ یہ صحیح احادیث میں نہیں ہیں حالانکہ اس سے واضح احادیث کا انکار بھی ہے۔ (کمنٹ سیکشن میں حوالے موجود ہیں)

طریقت: ہر پیر کو چاہئے کہ مرید کو سکھائے کہ مستجاب الدعوات، زیارت رسول اللہ ﷺ، با کرامت، صاحب کشف، تعویذ دھاگے، دم درود وغیرہ کرنا لازم نہیں ہے بلکہ یہ سب کسی مومن مرید کی منزل نہیں ہے بلکہ منزل تو اللہ کریم کی ذات ہے، اسلئے ان سب کی نفی کرے اور اللہ کریم کا قُرب رسول اللہ ﷺ کی اداؤں پر عمل کر کے حاصل کرے۔

اصول و قانون: ہر فرقے کے علماء کے خواب ”زیارت النبی ﷺ“ کتاب میں لکھے ہیں اور کئی پیر و علماء تو جھوٹے خواب بھی جماعتوں اور مریدوں کو چلانے کے لئے بیان کرتے ہیں۔ اسلئے اصول یاد رکھیں کہ کسی کے خواب کا انکار کسی حدیث کا انکار نہیں کہ گناہ ہو، آپ کسی بھی جھوٹے یا سچے بندے کے خواب کو نہ مانیں تو کوئی گناہ نہیں مگر خواب والی یہ احادیث نہ مانیں تو گناہ گار ہیں۔

سوال: ایک سوال سب سے ہے کہ کیا حضور ﷺ خواب میں آئیں اور فرمائیں (نماز پڑھو، داڑھی رکھو، زکوۃ دو)تو پھر ہم نیک اعمال کریں گے یا حضور ﷺ کے فرمان سُن کر عمل کریں گے۔ اگر سُن کر عمل کرنا ہے تو بتائیں کیا عمل ہو رہا ہے؟

وظیفہ: حضور ﷺ کی زیارت کے لئے عوام وظیفے کرتی ہے حالانکہ کوئی ورد و وظیفے سے نہیں بلکہ اللہ کی رحمت سے سب کچھ ہوتا ہے اسلئے سب سے پہلے اپنے فرائض، واجبات، سنن اور پھر مستحبات اعمال کرے تو ٹھیک رہے گا۔ اس پیج پر مسلمانوں سے سوال ہیں اور خاص طور پر جو مذہبی عوام ہے اور ان سوالوں کی ایکسرسائز سب کو کرنی ہو گی تاکہ کل قیامت والے دن اپنا اپنا جواب دے سکیں۔

اہلتشیع سے سوال: ایک ہی سوال اہلتشیع جماعت سے ہے کہ کیا حضور ﷺ کے دین (قرآن اور حضور ﷺ کے فرمان) پر صحابہ کرام اور اہلبیت نہیں تھے؟ چاروں خلفاء کرام نہیں تھے؟ قیصر و کسری کو فتح کرنے والے نہیں تھے۔ کس دور میں اہلتشیع نے اپنا دین ایجاد کیا؟

اہلسنت: دیوبندی اور بریلوی کہلانے والی جماعتیں عثمانیہ خلافت، اجماع امت، چار مصلے والی ہیں جن کو سعودی عرب کے وہابی علماء نے بدعتی و مُشرک کہا۔ سعودی وہابی علماء اور اہلحدیث ایک ہیں مگر ساتھ میں دیوبندی بھی ان کے ساتھ ملکر خلافت عثمانیہ والوں (بریلوی حضرات) کو بدعتی و مشرک کہہ رہے ہیں مگر سعودیہ کے حنبلی مصلے پر اہلحدیث غیر مقلدیت چھوڑ کر اور دیوبندی حنفیت کے ساتھ ساتھ پیری مریدی دم درود، تعویذ دھاگے (المہند کے عقائد) چھوڑ کر اکٹھے نہیں ہوتے جس سے رافضیت کی طرح وہابیت بھی اہلسنت کو تباہ کر رہی ہے۔

تجویز: دیوبندی، اہلحدیث ایک مصلہ پر اکٹھے ہو جائیں ورنہ سعودی اور ایرانی جب اکٹھے ہو گئے تو پھر آپ کو سمجھ آئے گی کہ ایجنٹ کون کون تھے اور خلافت عثمانیہ والے اہلسنت کو ختم کرنے کی کوشش کیوں کی گئی۔

قیامت: اسی طرح مسلمانوں کو فرقہ واریت کی آگ سے اپنے بچوں کو بچانے کے لئے یہ بتانا چاہئے کہ اس وقت کوئی بھی شخصیت اور جماعت ایسی نہیں جس پر اعتماد کیا جائے، اسلئے سب ملکر خود تحقیق کریں اور اپنی اولادوں کے لئے راستہ آسان کریں ورنہ عوام اور علماء حضور ﷺ کے دین کو برباد کرنے میں برابر کے شریک ہوں گے۔

بھائی بھائی: دیوبندی اور بریلوی دونوں جماعتوں نے اپنی پہچان اپنے علماء (دیوبندی علماء کی چار کفریہ عبارتوں کے اصولی اختلاف کی وجہ سے) سے کروائی ہے حالانکہ کہنا چاہئے تھا کہ دونوں جماعتیں خلافت عثمانیہ، چار مصلے، اجماع امت سے ہوتے ہوئے حضور ﷺ کے دور سے کنیکٹڈ ہیں، البتہ دونوں جماعتوں کو پیری مریدی، دم درود، تعویذ دھاگے، میلاد، عرس، تقلید وغیرہ کی وجہ سے سعودی عرب کے وہابی علماء (اہلحدیث) نے بدعتی و مُشرک کہا مگر سعودی حنبلی بن گئے اور اہلحدیث غیر مقلد ہیں مگر یہ نہیں بتاتے کہ کس مجتہد نے تقلید کو بدعت و شرک کہا کیونکہ حضور ﷺ نے تو نہیں فرمایا۔

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general