Shikwa (شکوہ)

شکوہ

مسلمانوں کے مُلک میں رہنے والے دنیاداروں سے کوئی شکوہ نہیں کیونکہ کوئی ان کو نہیں کہ سکتا کہ تم مسلمان نہیں ہو بلکہ صرف دینداروں نے ایک دوسرے کو کہنا ہے کہ تم مسلمان نہیں ہو۔ مسلمان کہلانے والی جماعتوں سے یہ شکوہ ہے:
شکوہ نمبر 1: سب سے پہلے شکوہ تو مسلمان کہلانے والی ایرانی جماعت اہلتشیع سے ہے جو عید غدیر خم، عید مباہلہ، آیات تطہیر، پیدائش مولا علی مناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ایک لاکھ صحابہ کے سامنے رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی کی "امامت” کا اعلان کیا لیکن افسوس کی بات تو پھر یہ بنتی ہے کہ صحابہ کرام مسلمان ہی نہ رہے کیونکہ انہوں نے رسول اللہ کی بات نہ مانی اور اگر سیدنا علی نے بھی اپنی امامت کا اعلان نہ کیا تو وہ بھی مسلمان نہ رہے۔
امامت: نبوت کا خاتمہ کر کے اس کے بعد اہلتشیع حضرات اپنی بنیاد 14 اور 12 کے فارمولے سے وجود میں لاتے ہیں حالانکہ اہلسنت کے نزدیک کسی بھی اہلبیت کا عقیدہ 14 معصوم اور 12 امام کا نہیں تھا بلکہ یہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف گھڑا گیا۔ کسی نے سیدنا علی کو امام مانا ہی نہیں بلکہ سیدنا علی مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ ہیں۔
نتیجہ: کیا اسطرح صحابہ کرام و اہلبیت کو علیحدہ علیحدہ کر کے دین اسلام، رسول اللہ کے دین، اللہ کریم کے قرآن کے ٹکڑے ٹکڑے نہیں ہو جاتے؟ اہلتشیع دینداروں سے یہ اہم سوال ہے؟
باغ فدک: سیدنا ابوبکر نے سیدہ فاطمہ کو فدک کی آمدنی نہیں دی کیونکہ اہلسنت کہتے ہیں کہ یہ مال فئے تھا اور سیدنا ابوبکر نے فدک کی آمدنی وہیں لگائی جہاں رسول اللہ لگاتے تھے۔
مینجمنٹ: اگر سیدنا ابوبکر نے خلیفہ بن کر مال فئے وہیں پر لگایا جہاں رسول اللہ لگاتے تھے تو کیا یہ کرپشن کہلائے گی کیونکہ انہوں نے اُس مال فئے سے اہلبیت، رسول اللہ کے نواسوں کو بھی اُس مال سے دیا۔
نتیجہ: سیدنا علی امام بنے نہیں اور گورنمنٹ اسلامیہ کے خلاف بولنے والے اہلتشیع کو کونسی سیدہ کے ساتھ محبت ہے کہ نبی کریم کے سُسر کو فدک کے چور کہہ کر مخاطب کرتے ہیں؟ اہلتشیع جماعت کے دینداروں سے یہ ایک دُکھ بھرا سوال ہے؟
باغی: سیدنا عثمان کو شہید کرنے والے باغی تھے، کون تھے ہمیں نہیں معلوم۔ اس پر دو لڑائیاں "جمل و صفین” کے نام سے مسلمانوں کے درمیان ہوئیں لیکن کسی نے صحابہ کرام اور اہلبیت میں سے کسی کو ک ا ف ر نہیں کہا۔
بغاوت: اہلتشیع کونسے سیدنا علی کو بنیاد بنا کر تاریخ کے حوالے سے مسلمانوں میں انتشار پیدا کر کے دین اسلام کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں حالانکہ صحابہ کرام و اہلبیت کا دین ایک تھا مگر اہلتشیع نے کسی امام سے دین لیا ہی نہیں کیونکہ دین تو رسول اللہ کا تھا اور وہی دین صحابہ کرام اور سیدنا علی کا تھا۔
نتیجہ: اہلتشیع نے مسلمانوں کی لڑائیوں سے فائدہ اُٹھا کر کس کے کہنے سے ایک نیا دین ایجاد کیا؟ وہ نہروان کے باغیوں کا نام کیوں نہیں لیتے جن کو سیدنا علی نے زندہ جلا دیا؟ کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ اہلتشیع عوام کی برین واشنگ کس نے کر کے ان کے اندر صحابہ کرام سے نفرت کا بیج بویا؟؟
ابن معاویہ: سیدنا معاویہ کا اپنے بیٹے کو نامزد کرنے کا فیصلہ ان کی اجتہادی غلطی ہو گی جس کی وجہ سے سیدنا حسین کا خاندان شہید ہو گیا، اس پر جسقدر شدید دُکھ کیا جائے کم ہے۔ اہلسنت کے نزدیک اس شہادت میں مسلمانوں سے زیادہ سیدنا عمر و عثمان، علی و حسن کو شہید کرنے والے باغیوں کا ہاتھ ہے جن کو قیصر و کسری جیسے بڑے ممالک کی پشت پناہی حاصل تھی اور اب بھی ہے۔
نتیجہ: دین سیدنا حسین کے نانا کا تھا جس پر ابن معاویہ یز ید نے عمل نہیں کیا اور سیدنا حسین نے اس دین کی خاطر اپنی جان دی مگر اس سے کوئی نیا دین بنا لینا کس کی سازش ہے۔ کیا اہلتشیع بتا سکتے ہیں؟
گھوڑا دین: اہلتشیع محرم میں جو کرتے ہیں، سیکورٹی کے ساتھ کرتے ہیں، وہ اسی وجہ سے ہے کہ ان کو طاقت حاصل ہے وہ مظلوم نہیں بلکہ ظالم ہیں۔ ان کو اہلبیت کا درد نہیں بلکہ اہلسنت کو مٹانے کی سازش ہے۔ اگر ایسا نہیں تو بتا دیں کہ ایسا ہے یا نہیں؟ اسلئے عوام ان کے دین کو گھوڑا دین، سبائی دین، ایرانی دین، ڈپلیکیٹ دین، کالا دین اور ظالم دین کہتے ہیں۔
عوام: محرم میں عوام اگر نکاح کرنا شروع کر دے، اہلبیت کا تذکرہ سوائے محرم کے روزانہ کریں اور قبروں پر 9 یا 10 محرم کو مٹی ڈالنا بند کر دیں تو سمجھ لو اہلسنت کو عقل آ گئی۔
انتشار: اہلتشیع نے تو صحابہ کرام اور اہلبیت کے درمیان انتشار پیدا کرنے کی سازش کی۔ البتہ اہلسنت کے تین گروپ دیوبندی و بریلوی و اہلحدیث کی احادیث کی کتابیں ایک ہیں تو اُن کے درمیان کس نے سازش کی؟؟ البتہ لگتا یہی ہے کہ انتشار پیدا کرنے والوں کی کمیسٹری ایک ہی ہے؟ اسلئے
شکوہ نمبر 2: خلافت عثمانیہ کے دور کے اہلسنت علماء کرام کے متفقہ عقائد کے مقلد حنفی جماعتوں دیوبندی اور بریلوی سے یہ شکوہ ہے کہ بتا دیں کہ دیوبندی اور بریلوی کونسا مذہب ہے جس پر دیوبندی کہتے ہیں دیوبندی علماء زندہ باد اور بریلوی کہتے ہیں مسلک اعلیحضرت زندہ باد۔
فرقے: ایک تعلیم اور ایک عقیدے کی اہلسنت جماعت کو دیوبندی اور بریلوی میں کس نے تقسیم کیا۔ اگر کوئی دیوبندی بریلوی ہوتا ہے تو کسی جماعت نے یہ نہیں بتایا کہ اُس نے کس کفریہ عبارات سے توبہ کی ہے۔ اگر کوئی بریلوی ہوتا ہے تو کسی دیوبندی عالم نے نہیں بتایا کہ اُس نے کس بدعت و شرک سے توبہ کی ہے۔ کیوں؟
نتیجہ: دیوبندی اور بریلوی کا اصولی اختلاف دیوبندی علماء کی چار کفریہ عبارتیں ہیں مگر ان کی لڑائی کی وجہ سے بریلوی جماعت پر مفتی، انجینئر، ڈاکٹر، پیر و نعت خواں حضرات نے ملکر رافضیوں کا ایجنڈا بریلوی کہلانے والوں کو دیا، اسلئے سیدنا معاویہ کے خلاف، چچا ابوطالب کا عرس، گھر والے در والے کی اصطلاح اور جو جاہلانہ عمل سے روکے اُسے وہابی کہنا ایجاد کیا گیا۔
خوشی: اگر دیوبندی غلطی کرے تو بریلوی خوش اور اگر بریلوی غلطی کریں تو دیوبندی ویڈیو بنائیں۔ کیا یہی اسلام ہے؟
شکوہ نمبر 3: اہلحدیث حضرات جو صحیح احادیث پر اپنے آپ کو کہتے ہیں مگر یہ پاکستان میں سعودیہ کے وہابی علماء کی وجہ سے ہیں مگر صد افسوس کہ وہابی علماء نے سرکاری طور پر حنبلی مسلک اختیار کر کے مقلد ہونے کا روپ دھار لیا حالانکہ 1924 میں خلافت عثمانیہ کے اہلسنت علماء کرام کو بدعتی و مشرک کہہ کر ہٹانے والے غیر مقلد ہی تھے۔ البتہ اہلحدیث حضرات پاکستان میں غیر مقلد ہیں۔
انتشار: سعودی عرب کی وہابی علماء کی وجہ سے پاکستان میں اہلحدیث حضرات غیر مقلد اور دیوبندی حضرات وہابی علماء کو حنبلی ظاہر کرتے ہیں اور اس کے پیچھے دونوں کے مفاد وابستہ ہوں گے مگر اس سے اہلسنت علماء اور عوام کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا۔ یہ انتشار سعودی عرب کے وہابی علماء کی وجہ سے ہے اور تاریخ کا ادنی سا علم رکھنے والا اس حقیقت کو جانتا ہے۔
نتیجہ: اگر اہلحدیث، دیوبندی، بریلوی ایک ہو جاتے ہیں تو بے نقاب رافضی ہوں گے کیونکہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اگر یہ اکٹھے نہیں ہوتے تو پھر قیامت والے دن ہر مسلمان کو بے ایمان، بے عقیدہ اور رافضی بنانے میں سب جماعتوں کا ہاتھ ہو گا اور اُس عوام کا بھی جن کو علم ہوا مگر انہوں نے اپنی نسلوں کو نہ سکھایا۔
اتحاد امت: دیوبندی اور بریلوی کی تعلیم پر سب مسلمان اکٹھے ہو سکتے ہیں۔ اگر وہابی اور اہلحدیث ایک ہو کر، چاہے حنبلی ہوں یا غیر مقلد ہوں، اہلسنت سے مذاکرات کر لیں تو دین کو فائدہ ہو گا ورنہ 100 سالوں میں جو سیاست ہو رہی ہے اُس کا انجام لبرلز، سیکولر، غیر مسلم اور دیگر جماعتوں کا پروموٹ ہونے سے نکل رہا ہے۔
We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general