سادہ لوح عوام اور علم کا دریا

سادہ لوح عوام اور علم کا دریا

ایک ان پڑھ بے نمازی جو مسجد میں جاتا نہیں بلکہ جمعہ بھی کم ادا کرتا ہے، اُس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں، اُس بے چارے کو کچھ معلوم نہیں تھا۔
اہلسنت علماء دیوبندی و بریلوی نے کہا کہ تین طلاق دینے سے تین طلاق ہو جاتی ہیں اور بیوی اُس پر حرام ہو جاتی ہے بلکہ بہن بن جاتی ہے۔
اہلحدیث علماء نے کہا کہ ایک وقت میں جتنی مرضی طلاق دو ایک ہی کہلائے گی۔
یونین کونسل جہاں نکاح کے فارم جمع کئے جاتے ہیں، ان سے پوچھا کہ کیا تین طلاق دینے سے طلاق ہو جاتی ہے، اُس پر انہوں نے کہا کہ یہ سب مولویوں کی باتیں ہیں، طلاقیں ہم نے کروانی ہیں۔ نکاح فارم مولوی ہم سے لے کر جائیں اور نکاح فارم گورنمنٹ دے تو طلاق بھی گورنمنٹ کروائے گی۔
بات تو اُس کی بھی درست تھی کیونکہ نکاح ہوتا ہی تب ہے جب نکاح فارم پر مولوی لڑکی اور لڑکے سے دستخط کرواتا ہے، پھر طلاق بھی اُس وقت ہونی چاہئے جب یونین کونسل کے دفتر میں طلاق نامے پر سائن ہو جائیں ورنہ مولوی صاحب بغیر فارم کے بغیر فیس کے نکاح پڑھا کر دکھائیں کیونکہ نکاح کی شرائط میں گواہ اور ایجاب و قبول ہے، یا حق مہر واجب ہے۔
ایک مولوی صاحب نے کہا کہ تین طلاقوں سے طلاق ہو جاتی ہے تو ایک بندے نے پوچھا کہ مولوی صاحب جس مسلمان کو نماز کی شرائط کا علم نہ ہو، قرآن آتا نہ ہو، یہ بھی معلوم نہ ہو کہ سجدہ سہو کہاں کرنا ہے، اُس کی نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟
مولوی صاحب نے کہا کہ نہیں ہوتی، نماز کی شرائط، فرائض، واجبات کا علم حاصل کرنا لازم ہے تو اُس نے سوال کیا کہ مولوی صاحب آپ کی مسجد میں کتنے بندوں کو نماز آتی ہے۔ سب اپنی اپنی مساجد میں غور و فکر کریں کہ مولوی کے جانے کے بعد کتنے بندے امام بن سکتے ہیں؟
اُس بندے نے کہا مولوی صاحب آپ جیسا علم والا طلاق دے تو طلاق ہو جاتی ہے، اگر بے علم جاہل طلاق دے تو طلاق نہیں ہوتی کیونکہ اُس کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
مولوی صاحب آپ مسلمان اور انسان میں فرق کریں، مسلمان وہ ہے جو دین دار ہے اور جو دیندار نہیں، اُس کا کوئی دین نہیں، اسلئے زیادہ تر لوگ مذہب انسانیت پر ہیں۔
سوال: تمام دوستوں سے عرض ہے کہ اپنی رائے دیں کہ اہلسنت کے نزدیک تین طلاقین دینے سے تین طلاق ہو جاتی ہے۔ اہلحدیث حضرات کے نزدیک تین طلاق دینے سے ایک طلاق ہی ہوتی ہے اور نہ جانے کب طلاق ہوتی ہے۔ پاکستان کا قانون کہتا ہے کہ یونین کونسلر کے دفتر جا کر مل بیٹھ کر طلاق دو۔ آپ کون ہیں اور کونسا طریقہ پسند کریں گے؟؟ اپنی رائے ضرور دیں۔
We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general