Fatwa (فتوی)

فتوی

بہت سے لوگوں کو سُنا ہے کہ مولوی اور صوفی میں فرق ہوتا ہے کیونکہ مولوی سخت باتیں سُناتا ہے اور صوفی نرم انداز میں عوام کو سمجھاتا ہے۔ مولوی اور ہوتا ہے اور ولی اور ہوتا ہے۔ ایسی باتیں زیادہ تر لبرلز، اہلتشیع حضرات کریں گے جنہوں نے شریعت کو طریقت سے جُدا کر دیا ہے۔ جنہوں نے صوفی کو شریعت سے آزاد کر دیا ہے۔
میں کسی بھی مفتی کے فتوی کو نہیں مانتا کہنے کا مطلب ہے کہ اُس مفتی نے جو قرآن و احادیث سے مسئلہ کا حل بتایا ہے، اُس کو میں نہیں مانتا یعنی اُس نے شریعت کا انکار کیا ہے۔ اسلئے ایسا کرنے والے کو مسلمان تو نہیں کہہ سکتے، اُس کو سمجھانا ہو گا کہ فتوی ہوتا کیا ہے تاکہ وہ نادم ہو۔
آجکل یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کتنے والا فتوی لو گے یعنی فتوی بکتے ہیں۔ ہم ایک کتاب پر تقریظات لینے کے لئے گئے تو اللہ کا شُکر ہے کہ اہلسنت کے بہت بڑے بڑے علماء نے اُس پر اپنی رائے دی لیکن بہت سے علماء نے رائے دینے سے انکار بھی کیا ہے حالانکہ بات تو شریعت کی تھی جیسے:
اُس کتاب میں لکھا تھا کہ ماہ صفر میں کوئی الا بلا نہیں آتی اور ایک مفتی صاحب نے اُس کتاب پر اسلئے رائے نہیں دی کہ ان کے پیر صاحب کی کتاب میں لکھا تھا کہ الا بلا آتی ہے، اُس نے اپنے پیر صاحب کی غلطی کی وجہ سے فتوی نہیں دیا۔
ایک دوسرے مفتی صاحب کہنے لگے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ تم نے اس کتاب پر فتاوی مفتیان عظام سے کیسے لے لئے ویسے تو فتاوی پیسے دے کر بھی لئے جاتے ہیں مگر اس کتاب میں ان مفتیان عظام سے بھی فتاوی ہیں جو نیکو کار ہیں بلکہ کئی ہمارے اُستاد بھی ہیں۔
دعوت و تبلیغ سے تعلق رکھنے والی بریلوی و دیوبندی کی دو بڑی جماعتوں نے فتاوی نہیں دئے حالانکہ پشاور سے لے کر کراچی تک اُن کے ہر ادارے سے رابطہ کیا مگر دونوں نے ایک ہی بات کہی کہ کتابوں پر فتوی دینا ہماری پالیسی کا حصہ نہیں ہے۔
محترمہ فاطمہ جناح کے خلاف جب فتوی لگے تھے تو ان ان مفتیان عظام نے دئے جن کے بارے میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا کیونکہ پیچھے ادارے کا حُکم تھا، اسلئے کچھ فتاوی ملتے نہیں کیونکہ مسلمانوں کو اکٹھا کرنا ہماری پالیسی کا حصہ نہیں ہے۔
اگر آپ امت کو ایک کرنے کا عزم رکھتے ہیں تو پھر آپ پر گالیوں کی بوچھاڑ، فتوی، روٹی روزی تنگ کر دی جائے گی اور کہا جائے گا کہ تم فرقہ واریت پھیلا رہے ہو۔
ایک دوست سے کہا کہ ہمیں ایک فتوی چاہئے تو کہنے لگا کہ فتوی مل سکتا ہے، اگر آپ مفتی صاحب کے کچن کا خرچہ ساری زندگی کے لئے اُٹھا لیں۔
ایک دیوبندی جامعہ سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہمیں اس کتاب پر فتوی چاہئے تو کہنے لگا کہ میں تم لوگوں کے لئے دُعا کر سکتا ہوں مگر فتوی نہیں دے سکتا، البتہ فلاں سیاسی لیڈر کے انڈر یہ سارے ادارے ہیں وہ اگر کہیں تو بڑے بڑے مفتی فتوی دیں گے کیونکہ ہم کسی کی مرضی پر چلتے ہیں ورنہ ادارے بند ہو جائیں گے۔
عوام کو کہا جائے کہ فتوی مانگا کریں، جس کو نماز، روزہ، زکوۃ، حج یا دینی و دنیاوی مسائل آتے ہوں تو کیا فتوی مانگے۔ اس پیج پر ایک فتوی چاہئے:
دیوبندی اور بریلوی کے درمیان اختلاف کیا ہے اور اس میں رکاوٹ کون کون ہے؟ اہلحدیث کو قرآن و سنت کا بیانیہ کس نے دیا؟ کیا ان سے پہلے کوئی قرآن و سنت پر نہیں تھا یا اہلسنت علماء کرام حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی قرآن و سنت پر نہیں ہیں۔
تم میں اتحاد امت کی خوشبو گر نہیں آتی
سمجھ لے تو نبی کی امت ہو نہیں سکتا
روٹی روزی کی وجہ سے قلم نہ چلے
ایمان کا کمزور درجے والا تو ہو نہیں سکتا
We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general