Siasat Aur Qayamat (سیاست اور قیامت)

سیاست اور قیامت


پاکستان کے دیوبندی اور اہلحدیث علماء اور عوام قیامت والے دن کو مدنظر رکھ کر سعودی عرب کے اس فتوی کے دو سوالوں کے جواب کو غور سے پڑھیں، یہ فتوی اصلی (genuine) ہے، اگر اصل نہیں سمجھتے تو اہلحدیث اور دیوبندی جماعتیں اس کا رد سعودی عرب کے مفتیان عظام سے کروالیں:
فتوی کا ترجمہ:
آپ کے گرامی نامہ کے جواب میں ہم چند درج ذیل باتیں بطور فائدہ کے لکھتے ہیں:1۔ مملکت سعودی عرب کا سرکاری مذہب (مسلک) مذہب حنبلی ہے اور اسی کے مطابق تمام (قاضی) ججز شرعی کورٹس میں ان اجتہادی مسائل کے فیصلہ جات صادر کرتے ہیں جن کے بارے میں کتاب و سنت کی کوئی صریح دلیل نہ ہو۔ بہر حال فتوہ وہ تو ائمہ اربعہ اور ان کے علاوہ کے اقوال میں سے اسی قول پر ہوتا ہے جو دلیل کے اعتبار سے راجح ہو۔

2۔ امام مارزی شرح تلقین میں فرماتے ہیں (جبکہ اہل اصول کے ماہرین نے یہ حکایت نقل کی ہے کہ تمام امت کا اس پر اجماع ہے کہ ان ائمہ کی نماز جو فقہ میں ایک دوسرے کے مختلف ہوں، ایک دوسرے کے پیچھے جائز ہے) اور یہی اجماع متعین ہے اور اسی پر مسلمانوں کے تمام اور اکثر علماء کا اتفاق ہے، بس سوائے ان چند لوگوں کے جو مذاہب (مسالک) میں متعصب اور ضدی ہیں ان کے اختلاف کا کوئی اعتبار نہیں،

کیونکہ ائمہ اربعہ بھی تو اھل السنتہ و الجماعتہ میں سے ہیں اور ائمہ اربعہ میں سے ہر ایک امام کا فرمان ہے کہ ”(اذا صح الحدیث فھو مذھبی) جب کوئی حدیث صحیح آ جائے تو وہی میرا مذہب ہے“ بس عام مسلمانوں کے لئے لازم ہے کہ وہ ان میں سے جس کے دین اور عمل پر اُس کو اعتماد و اعتبار ہو اس کی فروع میں پیروی کرے لیکن کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ جب اس کے سامنے کوئی کتاب و سنت کی صحیح دلیل آ جائے تو وہ کسی امام یا مذہب (مسلک) کے تعصب میں آ کر اس کے خلاف کہے۔“( ترجمہ ختم)

دیوبندی علماء سے گذارشات: اگر دیوبندی (علماء اور عوام) المہند عقائد والے ہیں، اگر دیوبندی سلطنت عثمانیہ کے 625 سالہ، چار مصلے والے دور کے ہیں تو ان چند سوالوں کا جواب سیاسست سے نہیں بلکہ قیامت کے دن جو جواب دینا ہے وہی جواب دیں ورنہ سب کو معلوم ہے:

1۔ دیوبندی علماء، چار مصلے والے ہیں جن کو سعودی عرب کے وہابی علماء نے بدعتی و مُشرک کہا؟
2۔ اجماع امت کے خلاف کیا حنبلی عوام شافعی اور شافعی عوام حنفی کے پیچھے نماز ادا کر سکتی ہے؟
3۔ کیا سعودی عرب کی حکومت سرکاری مذہب کی آڑ میں ”مقلد“ ہے یا ”غیر مقلد“ ہے؟
4۔ اگر غیر مقلد ہے تو پھر اہلحدیث سے لڑائی وقت کا ضیاع اور ”نُورا کُشتی“ نہیں؟

اہلحدیث حضرات سے گذارشات: اگر اہلحدیث حضرات قرآن و احادیث پر ہیں تو صرف اتنا بتا دیں کہ:

1۔ اس وقت سعودی عرب کے علماء سلفی، توحیدی، محمدی، وہابی، غیر مقلد ہیں یا نہیں؟

2۔ اگر وہ سرکاری طور پر حنبلی ہو سکتے ہیں توکیا اہلحدیث پاکستان میں حنفی ہو سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو پھر سعودی عرب کے فقہ حنبلی کے پیچھے نماز کیسے ہوجاتی ہے؟

بریلوی علماء سے گذارشات: اہلسنت کو رافضی، خارجی، سعودی، ایرانی، جاہل، پڑھا لکھا جاہل، ملحد، قادیانی، تفضیلی، تفسیقی نے مارا ہے کیونکہ اہلسنت نے فتاوی رضویہ اپنی اپنی مساجد میں بیان نہیں کیا بلکہ ہر عالم و خطیب، پیر وغیرہ خود کو ٹھیک کہتے رہے حالانکہ ٹھیک وہی ہے جو عقائد اہلسنت پر ٹھیک ہے۔ ہم نے علماء یا جماعتوں پر نہیں بلکہ عقائد اہلسنت پر اکٹھا ہونا ہے، اسلئے سب ایک نعرہ لگائیں چار مصلے اجماع امت اہلسنت اہلسنت

We will be happy to hear your thoughts

Leave a reply

Aik Ummat Banno
Logo
Enable registration in settings - general